السلام علیکم عرض یہ ہے کہ نمازی کے آگے سے گزرنا کیسا ہے اور سترہ کی مقدار کیا ہے اس کا صحیح جواب عنایت فرمایی
وعلیکم السلام
*مسئلہ* نمازی کے آگے سے بلکہ موضع سجود سے کسی کا گزرنا نماز کو فاسد نہیں کرتا، خواہ گزرنے والا مرد ہو یا عورت، کُتّا ہو یا گدھا۔ (عامۂ کتب)
*مسئلہ* مصلّی کے آگے سے گزرنا بہت سخت گناہ ہے۔
*حدیث* میں فرمایا: کہ ’’اس میں جو کچھ گناہ ہے، اگر گزرنے والا جانتا تو چالیس تک کھڑے رہنے کو گزرنے سے بہتر جانتا‘‘، راوی کہتے ہیں : ’’میں نہیں جانتا کہ چالیس دن کہے یا چالیس مہینے یا چالیس برس۔‘‘ یہ حدیث صحاح ستہ میں ابی جہیم رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہوئی اور بزار کی روایت میں چالیس برس کی تصریح ہے۔ اور
ابن ماجہ کی روایت ابی ہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے یہ ہے کہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر کوئی جانتا کہ اپنے بھائی کے سامنے نماز میں آڑے ہو کر گزرنے میں کیا ہے؟ تو سو برس کھڑا رہنا اس ایک قدم چلنے سے بہتر سمجھتا۔‘‘
امام مالک نے روایت کیا کہ کعب احبار فرماتے ہیں : ’’نمازی کے سامنے گزرنے والا اگر جانتا کہ اس پر کیا گناہ ہے؟ تو زمین میں دھنس جانے کو گزرنے سے بہتر جانتا۔‘‘
*مسئلہ* سُترہ بقدر ایک ہاتھ کے اونچا اور انگلی برابر موٹا ہو اور زیادہ سے زیادہ تین ہاتھ اونچا ہو۔
*📕(درمختار ردالمحتار)*
*📕(بہار شریعت حصہ 3 صفحہ نمبر 📄 616 اور 617)*
*🌹🌹سنی تبلیغی مشن🌹🌹*

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں