نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نماز میں دونوں رکعتوں ایک ہی سورت کی تکرار

السلام علیکم
سوال یہ ہے کہ نماز میں دونوں رکعت میں ایک ہی سورت پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہی جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
محمد سرتاج عالم امجدی کرناٹک


➖ ➖ ➖ ➖ ➖ ➖ ➖ ➖

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

*مسئلہ دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے، جب کہ کوئی* *مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں ،*
*مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ*
 *پڑھی، تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی، تو وہی پہلی پڑھے۔*

📚 *(ردالمحتار)*

*مسئلہ نوافل کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک رکعت میں اسی سورت کو باربار پڑھنا، بلا کراہت جائز ہے۔*

📚 *( بہار شریعت حصہ 3 )*



🌹 *طالب دعا* 🌹


    ✍ *مُقِیم احمد اسمٰعیلی* ✍

   🌹 *اسمٰعیلی گروپ جوائین*🌹
           📲 *7668717186*

تبصرے