*🌻 نماز میں امام یا منفرد کو سورہ متعین کرکے پڑھنا مکروہ(تنزیہی) ہے🌻*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 386 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*سوال*❓کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں ہمارے امام صاحب اکثر مغرب کی نماز میں پہلی رکعت میں سورہ فیل دوسری میں سورہ ماعون پڑھتے ہیں اور عشاء میں سورہ بقر ایک رکوع پڑھتے ہیں دوسری رکعت میں کبھی سورہ کوثر یا پھر سورہ احد پڑھتے ہیں ۔ایک حضرت نے انکو کہا سورہ فیل کے بعد سورہ قریش یا پھر دو سورہ چھوڑ کر پڑھیں اور عشاء میں دوسری رکعت میں اتنی چھوٹی سورت نہ پڑھکر کوئی بڑی سورت یا تین بڑی آیت پڑھیں تو بہتر ہوگا مگر وہ یہی سب پڑھتے ہیں اب پوچھنا یہ ہے اس میں کوئی قباحت تو نہیں ۔بینوا وتوجروا ۔
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* مخدوم اشرف ... *کادوگاؤں۔کشنگنج بہار🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *صورت مستفسرہ* میں کوئی قباحت نہیں نماز ہوجائے گی
*1️⃣ اگر امام* صاحب سورہ فیل کے بعد قصدا سورہ ماعون پڑھتے ہیں تو یہ ان کا فعل مکروہ ہے مگر نماز ہوجائے گی نیز ۔ امام یا منفرد نمازی کسی نماز میں پہلے سے ہی کوئی سورت مقررہ کرلے کہ فلاں سورت یا آیت ہی پڑھنا ہے تو امام و منفرد کا انتخاب سورت خاص مکروہ ہے۔ بلکہ کوئی سورت یا آیت کو پہلے سے خاص نہ کرے ۔
2️⃣ *امام صاحب* عشاء کی پہلی رکعت میں لمبی آیت پڑھتے اس سے مقتدی پہ گراں ہوتا ہے تو امام کو ایسا کرنا مکروہ ہے۔ اور امام کو مکروہ تنزیہی سے بھی بچنا چاہئے۔ امام کو مقتدی کا خیال کرنا اور اس تعلق سے رسول اللہ ﷺ کا بھی فرمان ہے کہ مقتدی کے حال کی رعایت کرتے ہوتے قرات کرو ۔ ۔ امام وہ عمل کرے جس سے مقتدی بھی خوش رہے۔
3️⃣ *امام و منفرد* قرآن مجید میں سے جہاں سے چاہے پڑھے ۔
جیسا کہ فرمان باری تبارک و تعالی ہے
*{ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ}* قرآن سے جو میّسر آئے پڑھو۔
📓 *(پارہ ۲۹ سورہ مزمل آیت ۲۰)*
مگر نماز میں ترتیب سے پڑھے یہ واجب ہے ۔
نماز میں قرات کرنے کے تعلق سے
💫 *سیدنا حضور اعلی حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں*
فرضوں میں قصداً چھوٹی سورت بیچ میں چھوڑ دینا مکروہ ہے اور سہوا اصلا کراہت نہیں *(والیل والشمس)* سے پانچ آیت زائد ہے ایسی صورت میں کراہت نہیں
في الدرالمختار
*يكره الفصل بسورة قصيرة اھ،* درمختار میں ہے کہ چھوٹی سورت کے ساتھ فاصلہ( چھوڑ دینا) مکروہ ہے اھ,
في ردالمحتار
📝 *" إما بسورة طويلة بحيث يلزم منه إطالة الركعة الثانية فلا يكره شرح المنية، الخ في الدر إطالة الثانية علي الأولى يكره تنزيها إجماعا ان بثلث آيات ان تقاربت طولا و قصرا وإلا اعتبر الحروف الكلمات واعتبر الحلبي فحش الطول لا عدد الآيات ، واستثني في البحر ما وردت به سنة واستظهر في النفل عدم الكراهة مطلقاً وان باقل لا يكره لانه صلي الله تعالى عليه وسلم وصلي بالمعوذتين ،"* ردالمحتار میں ہے کہ اگر وہ چھوڑی جانے والی سورت اتنی بڑی ہے کہ اس سے دوسری رکعت کا پہلی رکعت سے نہایت ہی طویل ہونا لازم آتا ہو تو پھر مکروہ نہیں
*شرح المنیۃ الخ, درمختار* میں دوسری رکعت کو پہلی پر تین آیتوں کی مقدار لمبا کرنا بالاجماع مکروہ تنزیہی ہے اور دونوں رکعتوں کی آیتیں بڑی اور چھوٹی ہونے میں قریب قریب ہوں اگر آیتیں ایک سی نہ ہوں تو حروف اور کلمات کا اعتبار ہوگا, اور حلبی نے فحش طویل کا اعتبار کیا ہے نہ کہ آیتوں کے شمار کا'
*بحر الرائق میں*
" ان سورتوں کو مستثنیٰ کہا ہے جن کے متعلق حدیث وارد ہے( یعنی انکے پڑھنے میں کراہت نہیں) اور نفلوں میں مطلقاً ( یعنی اس کے متعلق حدیث وارد ہو یا نہ ہو) عدم کراہت کو ترجیح ہے اگر دوسری رکعت کی زیادتی تین آیت سے کم ہوتو مکروہ نہیں۔ کیونکہ سرکار دوعالم ﷺ نے معوذتین سے فجر کی نماز پڑھائی ہے,
📚 *( فتاویٰ رضویہ ج 6 ص 333/ رضا فاؤنڈیشن لاہور،)*
4️⃣ *مقتدی کو چاہئے* کہ امام صاحب کی قدر بھی کریں وہ ہمارے پیشوا ہیں ۔ کسی بھی طرح کا رنج امام صاحب کو نہ دیں اگر امام صاحب میں کچھ کمی ہو تو ادب کے ساتھ اور سنجیدگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے معمہ کا حل نکالا جائے ۔ اور امام صاحب پہ لازم ہے کہ ہر ممکنہ طور پہ مقتدی کا خیال رکھتے ہوئے مصلی امامت پہ قائم رہے اور جو خامی امام صاحب میں ہو دور کرے۔ ۔۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::
*وﷲ ورسولہ اعلم بالصواب؛*
*✍🏼 کتـبــــہ: حـــضـــرت مـــولانا مـــحـــمــــد مـــعـــصـــوم رضـــا نـــــوری صـــاحـــب قـــبـــلــہ*
*( مـــنـــگلـــور کـــرناٹــک انـــڈیا )*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+918052167976*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح عـــبـــد الــوهــاب رضـــوی اشـــرفـــی ۔۔*
*( گـــجـــرات )*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩
🌹 *5 ذی الحجہ1441ھ بروز پیر*
*عیسوی جولائی.( 27/7/2020 )*🌹
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں