نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 ‎کیا مطلقہ عورت کے خواب سے حلالہ کا حکم منسوخ ہو جائے گا؟ ‏🌻

🌻 کیا مطلقہ عورت کے خواب سے حلالہ کا حکم منسوخ ہو جائے گا؟ 🌻
*_________________(🖊)_______________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 479 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*  
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان شرع متین مسٸلہ ھذا میں کہ رضیہ سلطانہ نامی ایک عورت نیک سیرت ہے پھر بھی کسی سبب سے اس کے شوہر عرفان پٹھان  نے تین طلاق دے دی ہے اور اثناۓ عدت رضیہ سلطانہ کے خواب میں سرکار دو جہاں مختار کاٸنات آقاۓ نامدار مدنی تاجدار سرور کاٸنات فخر موجودات صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم تشریف لاۓ  اور رضیہ سلطانہ کو حکم فرمایا کہ جا تواپنے شوہر عرفان پٹھان سے نکاح کر لے تیرے لیے حلالہ نہیں  اب یہ حکم سنتے ہی اس نےفوراً اپنے شوہر عرفان پٹھان سے نکاح کر لیا کیا یہ صحیح ہے یا غلط حکم شرع تحریر فرماٸیں مع حوالہ قرآن و احادیث واٸمہ فقہا کی روشنی میں بینوا تواجروا  نوٹ آقا صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں جو حکم فرمائیں کسی کو وہ فرض ہے یا واجب یا سنت جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* حافظ عبیدالرحمان رضوی ... *چھتن پورہ بنارس🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*

*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*  

 صورت مسئولہ میں جب رضیہ کے شوہر نے رضیہ کو طلاق مغلظہ دے دی تو اب بغیر حلالہ دونوں کو میاں بیوی کے تعلقات قائم کرنا حرام ہے، اس لئے دونوں فوراً ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں
💫 *اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں کہ* تین طلاق کے بعد بےحلالہ اسے پھر رکھنا حرام ہے اور اس سے وطی زنا اور اولاد ولدالزنا، اور وہ مرد وعورت دونوں فاسق، اور ان کی سزا بہت سخت ہے جو یہاں بیان نہیں ہو سکتی اور اللہ عزوجل کاعذاب شدید ہے ان مرد عورت پرفرض ہےکہ فوراً جدا ہوجائیں ورنہ مسلمان ان سے میل جول چھوڑ دیں 
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد دہم صفحہ 27کتاب الطلاق مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف )* 
اور حضرت فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
 زید اب بغیر حلالہ اپنی بیوی ہندہ کو نہیں رکھ سکتا *"قال اللہ تعالیٰ فان طلقہا فلاتحل لہ من بعدحتیٰ تنکح زوجاغیرہ"*
📓 *( پارہ 2رکوع 13 )* 
حلالہ کی صورت یہ ہے کہ ہندہ عدت گزرنے کے بعد اہل سنت وجماعت کے کسی شخص سے نکاح صحیح کرے اور دوسرا شوہر اس کے ساتھ کم از کم ایک بار ہمبستری کرے پھر وہ طلاق دے دے یا مرجائے تو ہندہ دوبارہ عدت گزارے اس کے بعد زید اس سے نکاح کرسکتا ہے
📚 *( فتاویٰ برکاتیہ صفحہ 355 )*
 رہا رضیہ کا خواب تو اس کا خواب حکم شرع کو منسوخ نہیں کرسکتا رضیہ کا یہ کہنا کہ خواب میں حضور سید عالم ﷺ نے فرمایا کہ تیرے لئے حلالہ نہیں *تو یہ بات،کسی طرح قرین قیاس و شرعاً قابل تسلیم نہیں* *کہ حضور سید عالم ﷺ  کسی کو خواب میں شرعی قانون شکنی کی تعلیم دیں*
غالب گمان یہی ہے کہ، مذکورہ عورت حلالہ سے بچنےکے لئے جھوٹی بات سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی طرف منسوب کررہی ہے
⬅️ *لہٰذا _________   !!!* مذکورہ عورت جھوٹی بات نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی طرف منسوب کرنےسےتوبہ کرے، طلاق مغلظہ واقع ہونے کے بعد دوبارہ بیوی کو اپنے نکاح میں لانے کے لئے حلالہ کاحکم اللہ پاک نے اور رسول پاک نے دیا ہے 

       *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حـــضـــرت علامہ مـــولانــا ابـــوالاحـــســـان مـــحـــمـــد مـــشـــتــاق احـــمـــد قــادری رضـــوی صـــاحـــب قـــبـــلــہ مـــدظـــلــہ الـــعــالــی والـــنـــورانـــی*
_*( مـــہــاراشــٹــر )*_ 
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919838501782* 
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی اڑیسہ* 
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی محمد امتیاز قمر امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی بنارس*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفہ مجاز حضور ارشد ملت حـــضـــرت عــلامــہ مـولانا الحاج محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ*
*( دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی )*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩
🌹 *7 ربیع الآخر 1442ھ بروز پیر* 
 *عیسوی اکتوبر.( 23/11/2020 )*🌹.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...

علاماتِ وقف اور علاماتِ وصل کے احکام :

*علاماتِ وقف اور علاماتِ وصل کے احکام :* 🌹💐🌹💐🌹💐🌹💐🌹💐🌹 *==========================* ۝ : *یہ علامت آیت پوری ہونے کی ہے اسی وجہ سے اس علامت ہی کو آیت کہتے ہیں ۔*   *آیت پر ٹھہرنا مستحب ہے جبکہ بخیال ادائے سنت ہو ۔* *ورنہ بربنائے اصل قرأت وصل مستحب ہے اس لیے کہ آیت لغرض الوقف نہیں ہے اور اگر کسی جگہ آیت کا ظاہر کرنا ہی مقصود ہو تو ایسی صورت میں وقف کرنا ضروری ہوگا ۔* ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ *٥ : یہ علامت آیت مختلف فیہ ہونے کی ہے لہذا اس جگہ آیت سمجھ کر وقف کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔* *یہ جو مشہور ہے کہ امام عاصم رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہاں آیت نہیں ۔*  *اس کی کوئی اصلیت نہیں کیوں کہ قراء سبعہ کو اختلاف آیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔* ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ *م : یہ وقف لازم کی علامت ہے اس پر باقتضائے ختم کلام وقف لازم ہے تا کہ وصل کرنے سے کسی قسم کی قباحت نہ لازم آئے ۔* *اسی وجہ سے اس کو وقف لازم کہتے ہیں ۔* ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ *ط : یہ وقف مطلق کی علامت ہے ۔* *یہاں بوجہ ختم کلام وقف تام ہے اس وجہ سے یہاں وقف کرنا ضروری ہے تاکہ وصل کرنے سے التصال کلام کا التباس نہ لازم آئے ۔* ➖...