🌻 عقیقہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 508 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ* *سوال* علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ عقیقہ کرنے کا طریقہ تحریر فرمادیں مہربانی ہوگی *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد غلام رسول اسماعیلی ... *بہار🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *عقیقہ* کے لغوی معنیٰ کاٹنے، چیرنے اور پھاڑنے کے ہیں۔ شرعی اصطلاح میں نومولود بچہ / بچی کی جانب سے اس کی پیدائش کے ساتویں دن جو جانور ذبح کیا جاتا ہے، اُسے "عقیقہ" کہتے ہیں۔ بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرنا سنت (غیر موکدہ) یعنی مستحب کے حکم میں ہے، اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کرسکے، تو چودھویں (14) دن، ورنہ اکیسویں (21) دن کرے، اس کے بعد عقیقہ کرنا مباح ہے، اگر کرلے تو ادا ہوجاتا ہے، تاہم جب بھی عقیقہ کرے، بہتر یہ ہے کہ پیدائش کے دن کے حساب سے ساتویں دن کرے۔ 🕋 *ﷲ* کے رسول ﷺ نے اپنے نواسوں حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ...