نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 ‎صاحب نصاب کا اپنی طرف سے قربانی کرنے کے بجائے مرحومین کی طرف سے کرنا کیسا ہے؟🌻

🌻 صاحب نصاب کا اپنی طرف سے قربانی کرنے کے بجائے مرحومین کی طرف سے کرنا کیسا ہے؟🌻
*_________________(🖊)_______________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 531 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*  
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ زید پر قربانی واجب ہے زید اپنے نام کے بجائے مرحومین کے نام قربانی کیا تو کیا قربانی ہو جاۓ گی ؟ یا زید کو اپنے نام سے کرنا واجب ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* خان بہادر نظامی ... *بھیونڈی مہاراشٹر🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*

*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*  

مالک نصاب کو اپنی طرف سے ہر سال قربانی کرنا واجب ہے زید اگر صاحب نصاب ہے تو اس پر واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور اگر کسی اور کی طرف سے قربانی کرنا چاہتا ہے تو دوسری قربانی کا انتظام کرے ورنہ ترک واجب کے سبب گنہ گار ہوگا نہ کی دوسرے کی طرف سے قربانی کرنے کی وجہ سے تاہم قربانی ہوجائے گی اور انہیں ثواب بھی پہنچ جائے گا
حضرت صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رضوی صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
*جس پر قربانی واجب ہے اس کو خود اپنے نام سے قربانی کرنی چاہیئے لڑکے یا زوجہ کی طرف سے کرے گا تو واجب ساقط نہ ہوگا اپنے نام سے کرنے کے بعد جتنی قربانیاں کرے مضائقہ نہیں مگر واجب کو ادا نہ اور دوسروں کی طرف نفل ادا کرنا بہت بڑی غلطی ہے پھر بھی دوسروں کی طرف سے جو قربانی کی گئی ہوگئی اور ایام نحر باقی ہوں تو یہ خود قربانی کرے گزرنے پر قیمت اضحیہ تصدق کرے*

(  *فتاویٰ امجدیہ جلد سوم صفحہ 315ناشردارالعلوم امجدیہ مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی* ) 

💫 *خلیفۂ حضور حجۃالاسلام حضرت علامہ مفتی محمد فضل کریم رضوی حامدی صاحب علیہ الرحمہ* تحریر فرماتے ہیں کہ، صاحب نصاب باپ نے اگر اپنے لڑکے یا کسی اور دوسرے آدمی کے نام سے قربانی کی  *تو یہ تطوع*  ( نفل ) ہوگئی اور قربانی کرنے والے مالدار کے ذمہ قربانی باقی رہ گئی اور اس سے واجب ادا نہ ہوا واجب تو اپنی طرف سے کرنا تھا نہ کہ اور کسی کے نام سے اپنے نام سے قربانی کرلینے کے بعدپھر دوسری قربانی دوسرے کے نام سے کرسکتا ہے
📚 *( فتاویٰ شرعیہ جلد دوم کتاب الاضحیۃ باب العامۃ صفحہ 400مطبوعہ شبیر برادرز لاہور )* 
فتاویٰ مذکور کے صفحہ چار سوسات پر لکھتے ہیں کہ، اگر صاحب نصاب ایک خصی یا ایک حصہ سے زیادہ قربانی کی وسعت و صلاحیت نہیں رکھتا ہے تو صرف اپنے ہی نام سے قربانی کرے دوسروں کی طرف سے قربانی کرنا ضروری نہیں
📚 *( المرجع السابق صفحہ 407 )*

حضرت بحرالعلوم مفتی عبدالمنان صاحب اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
*قربانی ہر مالک نصاب پر مستقلاً واجب ہے کہ وہ اپنی طرف سے کرے تو واجب کا بوجھ اترے اور اپنی طرف سے نہ کرے یا اپنے بجائے دوسرے کی طرف کرے تو صاحب نصاب پر قربانی کا بوجھ لدا رہے گا اور قیامت کے دن سوال ہوگا کہ تو نے اپنی طرف سے قربانی کیوں نہیں کی ھدایہ(427) میں ہے الاضحیۃ واجب علی کل حر مسلم مقیم موسر فی یوم الاضحیٰ عن نفسہ* ترجمہ قربانی واجب ہے ہر آزاد مسلمان مقیم مالدار ( مالک نصاب) پر بقر عید کے روز اپنی طرف سے  *جس طرح نماز ہر عاقل بالغ مسلمان مستقلاً فرض ہے کہ وہی پڑھے تو ادا ہوگی نہ پڑھے تو بوجھ لدا رہے گا*

( *فتاویٰ بحرالعلوم جلد پنجم کتاب الاضحیہ صفحہ 178* ) 

✨ *حضرت فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ* تحریر فرماتے ہیں کہ، (صاحب نصاب) اپنی طرف سے ( قربانی )  نہیں کرے گا تو ترک واجب کے سبب گنہ گار ہوگا زید پر لازم واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور بزرگوں کی طرف سے کرنا چاہتا ہے تو ان کے لئے دوسری قربانی کا انتظام کرے
📚 *( فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ 445 مطبوعہ دار الاشاعت فیض الرسول براؤں شریف )* 
⬅️ *مذکورہ بالا عبارات سے معلوم ہوا کہ مالک نصاب نے اگر اپنے نام سے قربانی نہ کرتے ہوئے کسی اور کی طرف سے قربانی کی تو ہوجائے گی مگر اس کے ذمہ سے واجب ساقط نہ ہوا*

*کیونکہ---------------------!!!*

*قربانی واجب کفایہ نہیں کہ ایک کے طرف سے کردیا تو سب بری الذمہ ہوگئے*

👈🏻 *لہٰذا  ----------------!!!* اگر مرحومین ودیگر مؤمنین کی طرف سےقربانی کرناچاہتا ہے تو پہلے اپنی طرف سے کرے اور مرحومین ودیگر مؤمنین کے لئے دوسری قربانی کا انتظام کرے

❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حـــضـــرت علامہ مـــولانــا ابـــوالاحـــســـان مـــحـــمـــد مـــشـــتــاق احـــمـــد قــادری رضـــوی صـــاحـــب قـــبـــلــہ مـــدظـــلــہ الـــعــالــی والـــنـــورانـــی*
_*( مـــہــاراشــٹــر )*_ 
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919838501782* 
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم خان قادری امجدی ارشدی صاحب قبلہ، بھیونڈی مہاراشٹر*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ، جمشید پور*
✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩
🌹 *٥ ذی الجحہ ۲٤٤١؁ ھ بروز جمعہ* 
 *عیسوی جولائی.( 16/7/2021 )*🌹.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...