نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 ‎فرضی مزارات کی زیارت کرنا نیز چادر چڑھانا و فاتحہ وغیرہ پڑھنا کیسا؟🌻

🌻 فرضی مزارات کی زیارت کرنا نیز چادر چڑھانا و فاتحہ وغیرہ پڑھنا کیسا؟🌻
*_________________(🖊)________________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 539 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*  
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ فرضی مزار بنانا اس پر فاتحہ پڑھنا عرس کرنا کیسا ہے اور جو شخص فرضی مزار بناتا ہو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے۔حواکہ کے ساتھ جواب دیں مہربانی ہوگی ۔۔
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عبدالسبحان رضا ... *گورکھپور🔷*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*

*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*  

⬅️ *فرضی* مزار بنوانا یا ایسے مزاروں کی زیارت کو جانا اور فاتحہ پڑھنا منت مانگنا چادر چڑھانا وغیرہ یہ سب ناجائز حرام ہے، آج کل ایسا کافی ہو رہا ہے کہ پہلے وہاں کچھ نہیں تھا اب بغیر کسی مردے کو دفن کیے ہوئے مزار بنا دیا گیا اور پوچھو تو کہتے ہیں کہ خواب میں بشارت ہوئی ہے کہ فلاں میاں نے خواب میں آکر بتایا ہے کہ یہاں ہم دفن ہیں ہمارا مزار بناؤ صحیح بات یہ ہے کہ اس طرح کی قبروں مزار بنانا ان پر حاضری دینا فاتحہ پڑھنا اور سننا چادر چڑھانا سب ناجائز حرام ہے مسلمانوں کو دھوکہ دینا اور اسلام کوبدنام کرنا ہے اور خواب میں مزار بنانے کی بشارت عندالشرع کوئی چیز نہیں ہے اور جن لوگوں نے ایسی مزارات بنا لیے ہیں ان کو اکھاڑ دینا اور نام و نشان ختم کر دینا بہت ضروری ہے، اور بعض جگہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کسی بزرگ کی چھڑی عمامہ یا کرتا وغیرہ کوٸی اس سے منسوب چیز دفن کرکے مزار بناتے ہیں اور کہیں کسی بزرگ کے مزار کی مٹی دوسری جگہ لے جا کر دفن کر کے مزار بناتے ہیں یہ سب ناجائز و گناہ ہے
💫 *سیدی سرکار اعلی حضرت فرماتے ہیں۔۔۔* کہ فرضی مزار بنانا اور اس کے ساتھ اصل کاسا معاملہ کرنا ناجائز بدعت تھے اورخواب کی بات خلاف شرع امور میں مسموع نہیں ہوسکتی
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد ٤ ص ١١٥ )*
✨ *اور حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی روایت فرماتے ہیں* "لعن اللّہ من زاربلامزار" خدائے تعالی کی لعنت اس پر جو بےمزار(فرضی مزار) کی زیارت کرے
📚 *( فتاویٰ عزیزیہ جلد ١ ص ١٤٤ )* 
اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے *"كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُؕ-لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْن"* ترجمہ جو بری بات کرتے آپس میں ایک دوسرے کو نہ روکتے ضرور بہت ہی برے کام کرتے تھے
📓 *( کنزالایمان ، سورہ الماٸدة ، آیت ٧٩ )* 
💫 *صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمہ* ارشاد  اس آیت مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں، کہ اس آیت سے ثابت ہوا کہ نہی منکَر یعنی بُرائی سے لوگوں کو روکنا واجب ہے اور بدی کو منع کرنے سے باز رہنا سخت گناہ ہے ۔ ترمذی کی حدیث میں ہے کہ جب بنی اسرائیل گناہوں میں مبتلا ہوئے تو ان کے عُلَماء نے اوّل تو انہیں منع کیا جب وہ باز نہ آئے تو پھر وہ عُلَماء بھی ان سے مل گئے اور کھانے پینے  اٹھنے بیٹھنے میں ان کے ساتھ شامل ہو گئے ان کے اس عِصیَان و تَعَدّی کا یہ نتیجہ ہوا کہ اللہ تعالٰی نے حضرت داؤد و حضرت عیسیٰ علیھماالسلام کی زبان سے اُن پر لعنت اُتاری
📓 *( کنزالایمان ، سورہ الماٸدة ، آیت٧٩ )* 
اور دوسرے مقام پر ارشاد فرماتا ہے ۔۔۔۔ *"لْتَكُنْ  مِّنْكُمْ  اُمَّةٌ  یَّدْعُوْنَ  اِلَى  الْخَیْرِ  وَ  یَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  یَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِؕ-وَ  اُولٰٓىٕكَ  هُمُ  الْمُفْلِحُوْنَ(۱۰۴)"* ترجمہ کنز العرفان، اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری بات سے منع کریں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔ تفسیر صراط الجنان *" وَ  لْتَكُنْ  مِّنْكُمْ  اُمَّةٌ  یَّدْعُوْنَ  اِلَى  الْخَیْرِ:"* اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائیں. آیتِ مبارکہ میں فرمایا گیا کہ چونکہ یہ تو ممکن نہیں ہے کہ تمام کے تمام مسلمان ایک ہی کام میں لگ جائیں لیکن اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ مسلمانوں کا ایک گروہ ایسا ہو جو لوگوں کو بھلائی کی طرف بلائے، انہیں نیکی کی دعوت دے، اچھی بات کا حکم کرے اور بری بات سے منع کرے، حدیث شریف میں ہے ۔۔۔ *"عن حذیفة رضی اللہ عنہ عن نبیﷺ قال والذی نفسی بیدہ لتامرن بالمعروف ولتنہون عن المنکر او لیوشکن اللہ ان یبعث علیکم عذابا منہ فتدعونہ فلایستجب لکم"* ترجمہ و مفہوم ... حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے نبی کریمﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اچھی بات کا حکم دو یا بری باتوں سے روکو اگر ایسا نہیں کروگے تو تم اللہ کا عذاب آۓ گا اور تم نجات کی دعاکروگے مکر تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوں گی 
📚 *( جامع الترمذی ، الجلدالثانی ، ابواب الفتن ، ص٣٩، مجلس برکات مبارکپور )*
اسکے علاوہ قرآن کریم کی آیات مقدسہ و متعدد احادیث ہیں جو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی مصداق ہے 
👈🏻 *لہٰذا* خبردار خبردار ایسے جھوٹے مزارات پر ہرگز نہ جائیں اور جو جاتے ہیں انہیں حتی الامکان روکنے کی کوشش کریں

       *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت قاری و مولانا عبیداللہ حنفی رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس  مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع*
*( بریلی شریف یوپی )*
*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919568246389*~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
🌹 *٥ محرم الحرام ٣٤٤١؁ ھ بروز اتوار* 
 *عیسوی اگست.( 15/8/2021 )*🌹.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...