🌻 اوجھڑی کھانا کیسا اور اوجھڑی کھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم🌻
*_________________(🖊)________________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 543 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ اگر امام اوجھری کھاتا ہو تو اس کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے برائے مہربانی قرآن و احادیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی.
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد رضوان القادری ... *سمرباری دودہی کشی نگر (اترپردیس)🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
حلال جانوروں کی اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی قریب حرام کے ہے 1 اور ہر مکروہ تحریمی صغیرہ گناہ اور صغیرہ اصرار سے کبیرہ ہو جاتا ہے 2
📚 *( 1 فتاوی فیض الرسول ج 2 ص 432 )*
📚 *( 2 فتاویٰ رضویہ جلد 23 ص 524 )*
امام کا ایک آدھ بار اوجھڑی کھا نا گناہ صغیرہ اگر اس کو کھانا چھوڑ دے تو اس کے پیچھے نماز میں کوئی حرج نہیں اور اگر کھانے کا عادی ہے اور فاسق غیر معلن ہے تو اس کا امام بنانا مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولی ہے اور نماز پھیرنا مستحب ہے اور اگر فاسق معلن ہے یعنی اس کا اوجھڑی کھانا معروف و مشہور ہو تو اس کا امام بنانا جائز نہیں اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ فاسق و فاجر کی تعریف اور فاسق کے پیچھے نماز کے متعلق سوال کے جواب میں
💫 *سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ* ارشاد فرماتے ہیں" فاسق وہ کہ کسی گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اور وہی فاجر ہے، اور کبھی فاجر خاص زانی کو کہتے ہیں ، فاسق کے پیچھے نماز مکروہ ہے پھر اگر معلن نہ ہو یعنی وہ گناہ چھُپ کر کرتا ہو معروف و مشہور نہ ہو تو کراہت تنزیہی ہے یعنی خلاف اولیٰ ،اگر فاسق معلن ہے کہ علانیہ کبیرہ کا ارتکاب یاصغیرہ پر اصرار کرتا ہے تو اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کے پڑھنی گناہ اور پڑھ لی تو پھیرنی واجب ۔ اسی کے اگے چھلوں اور ایک نگ کی ایک سے زیادہ انگوٹھیاں پہننے کے متعلق سوال کے جواب میں
💫 *سرکار اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ* فرماتے ہیں" ایك آدھ بار پہننا گناہ صغیرہ اور اگر پہنی اور اتار ڈالی تو اس کے پیچھے نماز میں حرج نہیں اور اگر نماز میں پہنے ہو تو اسے امام بنانا ممنوع اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ،یوں ہی جو پہنا کرتا ہے اُس کا عادی ہے فاسق معلن ہے اور اس کا امام بنانا گناہ اگراس وقت نماز میں نہ بھی پہنے ہو۔گناہ اگر چہ صغیرہ ہواُسے چھوٹی بات کہنا بہت سخت جرم ہے ،اس شخص پر توبہ فرض ہے
📚 *( فتاوی رضویہ جلد 6 ص 601 )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت محمد ندیم رضوی قادری صاحب قبلہ، کانپور*
*متعلم: فیضان آن لائن اکیڈمی (دعوت اسلامی)*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917651807612*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
🌹 *٢٠ محرم الحرام ٣٤٤١ ھ بروز پیر*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں