🌻 وفات یافتہ بزرگوں کے توسل سے دعا کرنا کیسا ہے؟🌻
*_________________(🖊)_______________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 536 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ کسی نبی یا ولی کی وفات کے بعد ان کے وسیلے سے دعا کرنا جائز ہے یا نہیں زید کا کہنا ہے کہ حضور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی ان کے و سیلے سے دعا کر سکتے ہیں بکر اس کا انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ نبی کے بعد وصال اگر وسیلہ لینا جائز ہے تو صریح غیر معارض حدیث پیش کرو جھوٹی حدیث مت پیش کرنا بحوالہ جواب عطا فرمائیں کرم ہوگا
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* صادق رضا قادری نوری ... *کچّی کھجوری دھلی سروے نمبر چورانوے🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
🕋 *اللّٰہ تعالیٰ* کے پیارے بندے اپنی حیات میں اور بعد وصال بھی مخلوق خدا کی مدد فرماتے ہیں اور ان کے ذریعہ سے سے مخلوق خدا کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں، حضرت حکیم الامت مصلح قوم و ملت پاسبان سنیت مفتی احمد یار خان نعیمی صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں، اللّٰہ کے پیارے بندے اپنی زندگی میں اور بعد وفات کے خلق کی مدد فرماتے ہیں
بلکہ------------------!!!
ان کے تبرکات اور ان کے نام سے مخلوق کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں اب بھی حضور ﷺ کے نام سے کافر مومن بنتا ہے حضور ﷺ کے ذریعہ سے رب تعالیٰ رحمت فرماتا ہے اور گناہ بخشتا ہے رب تعالیٰ فرماتا ہے *"ولوانہم اذظلموا انفسہم جآوک فاستغفرواللہ واستغفرلہم الرسول لوجداللہ توابا رحیما"* اگر یہ مجرم اپنی جانوں پر ظلم کرکے آپ کے پاس آجاویں اور رب سے معافی چاہیں اور اے محبوب تم بھی ان کی شفاعت کرو تو یہ اللّٰہ کو بخشنے والا مہربان پائیں گے اس آیت میں زندگی شریف یا بعد وفات کی قید نہیں ہروقت حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جسمانی یاقلبی حاضری ضروری ہے، اسی لئے اب فقہاء فرماتے ہیں کہ روضہ انور پر جو حاضر ہو تو یہ آیت پڑھے موسیٰ علیہ السلام نے حضور ﷺ کی معراج کی رات پچاس نمازوں کی پانچ کرادیں
📚 *( بخاری و مسلم )*
حالانکہ---------------!!
حضور ﷺ کی معراج کے وقت موسیٰ علیہ السلام کو وفات پائے سینکڑوں سال ہوگئے تھے، جب بنی اسرائیل قوم جالوت سے لڑنے کے لئے گئے تو رب نے انہیں ایک صندوق عطا فرمایا جسے تابوت سکینہ کہا جاتا ہے اس میں کیا تھا قرآن فرماتا ہے *"فیہ سکینۃ من ربکم وبقیۃ مما ترک آل موسیٰ وآل ھارون تحملہ الملائکہ"* اس میں حضرت موسٰی وحضرت ھارون علیہما السلام کے تبرکات نعلین شریف عمامہ شریف وغیرہ تھا اس کے ذریعہ یہ لوگ دشمن پر فتح پائے تھے، یہ تو وفات یافتہ بزرگانِ کے تبرکات سے مدد لینا ہے مشکوٰۃ شریف باب الکرامات میں ہے کہ
🌸 *حضرت عآئشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا* کے زمانہ میں قحط پڑگیا لوگوں نے آپ سے بارش کی دعا کے لئے کہا تو آپ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے روضہ انور کی چھت (ایک حصہ ) توڑ دو، تاکہ قبر شریف اور آسمان میں آڑ نہ رہے لوگوں نے ایسا ہی کیا اور فوراً بارش ہوئی غرضیکہ وفات یافتہ بزرگوں کی مدد کا مسئلہ نہایت ظاہر ہے
📚 *( فتاویٰ نعیمیہ صفحہ 217ناشرمکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور )*
⬅️ *اس سے* بخوبی واضح ہوگیا کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ جل شانہ کے نیک بندے جس طرح اپنی زندگی پاک میں مخلوق خدا کی مدد فرماتے ہیں اسی طرح بعد وصال بھی مخلوق خدا ان سے مستفید ہوتی ہےان کے توسل سے دعا کرنا بلاشبہ جائز ومستحسن ہے لہٰذا زید کا قول حق ودرست ہے بکر کا قول غلط ہے، بخوف طوالت اسی پر اکتفا کیا جاتا ہے تفصیل کے لئے رحمت خدا بوسیلہ اولیاء و جآء الحق وغیرہ کا مطالعہ کریں
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حـــضـــرت علامہ مـــولانــا ابـــوالاحـــســـان مـــحـــمـــد مـــشـــتــاق احـــمـــد قــادری رضـــوی صـــاحـــب قـــبـــلــہ مـــدظـــلــہ الـــعــالــی والـــنـــورانـــی*
_*( مـــہــاراشــٹــر )*_
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919838501782*
ماشااللہ سبحان اللہ بہت عمدہ دلائل و براہین سے مزین
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ، کرلوسکر واڑی مہاراشٹر*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩
🌹 *٢٦ ذی الجحہ ۲٤٤١ ھ بروز جمعہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں