نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌀 ‎غــریب بستـی(گاؤں) میں مسجـد کـے چنـدے میـں سود بیاج لین دین کرنے والـے چنـدہ دے،تـو اسکـے دیئــے ہوئـے رقـم سـے امـام کو تنخـواہ دینــا کیسـا ہــے _؟؟_🌀

🌀 غــریب بستـی(گاؤں) میں مسجـد کـے چنـدے میـں سود بیاج لین دین کرنے والـے چنـدہ دے،تـو اسکـے دیئــے ہوئـے رقـم سـے امـام کو تنخـواہ دینــا کیسـا ہــے _؟؟_🌀
*_________________(🖊)________________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 549 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  
*سوال:* کیافرماتے ہیں علماء اکرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ، زید ایک غریب علاقے کی مسجد کا امام ہے اور اس مسجد کا چندہ صرف زید (امام) کی تنخواہ کے برابر ہی ہوتا ہے 
اور اس چندہ میں کچھ سود خوروں کا پیسہ بھی شامل ہوتا ہے، عرض یہ ہیکہ سود خوروں کا چندہ مسجد کے لیے لینا چاہئے یا نہیں، اورکمیٹی انہیں پیسوں سے زید کو تنخواہ دیتی ہے 
تو زید (امام) کے لیے شرعی حکم کیا ہوگا برائے کرم شرعی رہنمائ فرمائیں
*🔍الـمــسـتفتـی؛ عبداللّٰہ….حسن آباد*🔎
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*  
⬅️ *سود* خوروں کا اگر آمدنی کا کوئی جائز ذریعہ بھی ہے اور وہ اس سے چندہ دیتے ہیں تو لینا جائز ہے تاہم اگر برائے زجر و توبیخ اس سے بھی بچیں تو بہتر ہے اور اگران کی آمدنی کا کوئی جائز ذریعہ نہیں ہے بلکہ صرف سود لینا ہی ان کا ذریعہ معاش ہے اور وہ  بعینہ سود میں لئے ہوئے روپے مسجد کے چندہ میں دیتے ہیں تو ان کو لینا جائز نہیں ہے، نہ ممبران مسجد انہیں لیں اور نہ امام تنخواہ میں ان کو لـے کہ بعینہ حرام مال تنخواہ میں لینا حرام ہے، فتاوی رضویہ میں ہے " زرحرام سے قیمت یا اجرت لینا حرام ہے۔ 
📚 *( فتاوی رضویہ مترجم جلد ٢٣ ص ٥٨٢ تا ٥٨٥ )* 
👈🏻 *لہـذا* ممبران مسجد کو چاہیے کہ وہ مسجد کی انکم کے جائز وسائل پیدا کریں اور امام صاحب کو بھی چاہیے کہ وہ صبر و قناعت سے کام لیں،حرام سے بچیں اللّٰہ تعالی اس تھوڑی تنخواہ میں جو حلال ہو برکت عطا فرمائے گا، ممکن ہو تو امامت کے ساتھ کوئی حلال اور جائز تجارت شروع کردیں،اور اگر کسی حلال ذریعہ سے چندہ جمع کرنا یا امام کا تجارت یا کوئی جائز کام کرنا سخت دشوار ہے اور صحیح اندیشہ ہے کہ اگر امام صاحب کو پوری تنخواہ نہیں دی گئی تو وہ چلے جائیں گے اور کوئی دوسرا امام اتنی تنخواہ میں نہیں آئے گا جس کی وجہ سے مسجد ویران ہو جائے گی یا دینی تعلیم کا خسارہ ہوگا تو ان سود خوروں سے کہیں کہ وہ جو سودی رقم چندہ میں دیتے ہیں اتنی رقم کسی سے قرض لے کر دیں اور وہ اپنا قرض جس رقم سے چاہیں ادا کریں، اس طرح جو رقم وہ قرض لے کر دیں گے اس کا مسجد کے اخراجات اور امام کی تنخواہ میں دینا اور امام کا اسے بطور تنخواہ لینا جائز ہے،
💫 *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمـہ* سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص نے ایک جائداد نیلام کی خریدی جس میں رنڈیاں رہا کرتی ہیں ان سے کرایہ لینا جائز ہے یانہیں؟ تو آپ نے جواب دیتے ہوئے فرمایا؛ جو کرایہ وہ اپنے زرحرام سے دیں کہ زنا یا غنا کی اجرت میں ملا ہے اس کا لینا حرام ہے، اور اگر زرحلال سے دیں مثلا کسی سے قرض لیکر یا وہ بلااجرت ورشوت محض انعام میں ملا تو حلال ہے، 
📚 *( فتاوی رضویہ مترجم جلد ١٩ ص ٥٠٢ تا ٥٠٥ )* 
ایک اور مقام پر فرماتے ہیں؛ اس (بازاری عورت) کے ہاتھ کچھ بیچ کر اس کے زر حرام سے قیمت لینا حرام، اس کے یہاں کوئی اجرت کاکام کرکے اس کے زر حرام سے اجرت لینا حرام، ہاں اگر اس کے سوا کوئی اور ذریعہ حلال بھی اس کے پاس ہو اور لینے والے کو معلوم نہ ہو کہ یہ قیمت یا اجرت کون سے مال سے ہے تو لینا جائز ہے"(بالاختصار) 
📚 *( فتاوی رضویہ مترجم جلد ٢٣ ص ٥٦٥ تا ٥٦٩ )*
       *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت مولانـا قـاری عمــرفـاؔروقــــ ربّــانی صاحب قبلہ { دربھنگہ ' بہار }*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919054161812* 
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
🌹 *٦ صفر المظفر ٣٤٤١؁ ھ بروز منگل* 
 *عیسوی اگست.( 14/9/2021 )*🌹.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...