🌻 کیا حضرت امیر معاویہ کی حیات میں یزید پلید کا فسق و فجور ظاہر تھا؟🌻
*_________________(🖊)________________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 547 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
یزید پلید جو فاسق و فاجر تھا کیا اس کا فسق حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جانتے تھے یا نہیں؟ اوراگر جانتے تھے تو اس پلید کو خلیفہ کیوں مقرر کیا؟ اور کہتے ہیں کہ صحابہ کرام اس کے فسق کو جانتے تھے تو انہوں نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کیوں نہیں بتایا برائے کرم جواب عنایت فرمائیں
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* ضمیرالحسن ... *سورت صوبہ گجرات🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
💫 *حضرت امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ* کی حیات میں یزید پلید کا فسق و فجور ظاہر نہ ہوا تھا حضرت حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ کہیں یہ ثابت نہیں ہوتا کہ امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی حیات میں یزید فاسق و فاجر تھا اور امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے اس کو فاسق و فاجر جانتے ہوئے اپنا جانشین کیا یزید کا فسق و فجور حضرت امیر معاویہ کے بعد ظاہر ہوا آئندہ کا فسق فی الحال فاسق نہ بنائے گا، دیکھو رب تعالیٰ نے شیطان کو اس کا کفر ظاہر ہونے کے بعد جنت اور جماعت ملائکہ سے نکالا اس سے پہلے اسے ہر جگہ رہنے کی اجازت دی گئی اس کی عظمت و حرمت فرمائی گئی جب شیطان کفر وعناد کے ظاہر ہونے سے پہلے کافر قرار نہیں دیا گیا تو یزید فسق و فجور کے ظہور سے پہلے کیسے فاسق و فاجر کے زمرہ میں آسکتا ہے، اور امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کیسے مورد الزام بن سکتے ہیں اور اگر کوئی روایت ایسی مل بھی جائے جس سے معلوم ہو کہ حضرت امیر معاویہ نے یزید کے فسق و فجور سے خبردار ہوتے ہوئے اسے آپ نے خلیفہ مقرر فرمایا تو وہ روایت جھوٹی ہے اور راوی شیعہ ہے یا کوئی دشمن اصحاب، جو روایت امیر معاویہ یا کسی صحابی کا فسق ثابت کرے وہ مردود ہے
*کیونکہ--------------------!!!*
*قرآن کے خلاف ہے تمام صحابہ بحکم قرآنی متقی ہیں*
📚 *( امیر معاویہ پر ایک نظر صفحہ 63/64ناشر جمیعت اشاعت اہل سنت نور مسجد کاغذی بازار کراچی )*
✨ *حکیم الامت علیہ الرحمہ مزید تحریر فرماتے ہیں کہ* کتاب نورالعین فی مشہدالحسین میں حضرت امیر معاویہ کی وصیتیں بہت تفصیل کے ساتھ بیان کیں ہیں جن میں سے کچھ کا ترجمہ ہم پیش کرتے ہیں جب حضرت امیر معاویہ کا وقت وفات قریب آیا تو یزید نے پوچھا کہ اباجان آپ کے بعد خلیفہ کون ہوگا تو آپ نے کہا کہ خلیفہ تو توہی بنے گا مگر جو کچھ میں کہتا ہوں غور سے سن کوئی کام امام حسین کے مشورہ کے بغیر نہ کرنا (یعنی وہ تیرے وزیر اعظم ہیں) انہیں کھلائے بغیر نہ کھانا انہیں پلائے بغیر نہ پینا سب سے پہلے ان پر خرچ کرنا پھر کسی اور پر پہلے انہیں پہنانا پھر خود پہننا میں تجھے امام حسین اور ان کے گھر والوں ان کے کنبے
*بلکہ---------------------!!!*
سارے بنی ھاشم کے لئے اچھے سلوک کی وصیت کرتا ہوں اے بیٹے خلافت میں ہمارا حق نہیں وہ امام حسین ان کے والد اور ان کے اہل بیت کا حق ہے تو چند روز خلیفہ رہنا پھر جب امام حسین پورے کمال کو پہنچ جائیں تو پھر وہی خلیفہ ہوں گے، یا جسے وہ چاہیں تاکہ خلافت اپنی جگہ پہنچ جائے ہم سب امام حسین اور ان کے نانا کے غلام ہیں انہیں ناراض نہ کرنا ورنہ تجھ پر اللّٰہ ورسول ناراض ہوں گے اور پھر تیری شفاعت کون کرے گا یہ وصیت نامہ بہت دراز ہے
📚 *( المرجع السابق صفحہ 65/66 )*
*تاریخ الخلفاء میں ہے کہ*
عطیہ بن قیس کہتے ہیں کہ ایک روز امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے اس طرح دعامانگی کہ *الہی میں اگر یزید کو اس کی لیاقت اور ہوشمندی کے باعث ولی عہد بنا رہا ہوں تو میری اس کام میں مدد فرما اور میں محض شفقت پدری کے باعث اگر ایسا کر رہا ہوں اور وہ خلافت کے قابل نہیں ہے تو اس کے تخت نشین ہونے سے پہلے اس کو موت دے دے*
( *📚تاریخ الخلفاء مترجم صفحہ 302مطبوعہ اسلامک پبلیشر سروطے والی گلی مٹیا محل دہلی* )
اس تفصیل سے بخوبی واضح ہوگیا کہ، حضرت امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی حیات میں یزید پلید کا فسق و فجور ظاہر نہ ہوا تھا ورنہ حضرت امیر معاویہ خلافت کے لئے اسے منتخب نہ کرتے، رہا یہ کہ صحابہ کرام یزید کے فسق و فجور پر آگاہ ہوتے ہوئے حضرت امیر معاویہ کو مطلع نہیں کئے تو یہ بھی روایت معتبر نہیں ہے کیونکہ صحابہ کرام آپس میں ایک دوسرے کے خیر خواہ تھے اگرحضرت امیر معاویہ کی حیات میں ان پر یزید کا فسق و فجور ظاہر ہوا ہوتا تو ضرور وہ مطلع فرماتے اوریزید پلید کو خلیفہ منتخب کرنے سے حضرت امیر معاویہ کو روکتے
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حـــضـــرت علامہ مـــولانــا ابـــوالاحـــســـان مـــحـــمـــد مـــشـــتــاق احـــمـــد قــادری رضـــوی صـــاحـــب قـــبـــلــہ مـــدظـــلــہ الـــعــالــی والـــنـــورانـــی*
_*( مـــہــاراشــٹــر )*_
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919838501782*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
🌹 *٢٩ محرم الحرام ٣٤٤١ ھ بروز بدھ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں