🌻 دکان کرایہ پہ لیا پھر دوسرے کو زیادہ بھاڑا پہ دیا زائدہ روپیہ پہ کس کا حق ہے؟🌻
*_________________(🖊)________________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 565 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے چند سال قبل مسجد کی دکان کرایہ پر لیا ہے فی الوقت دکان کا کرایہ زید 1000روپیہ مسجد کو دیتا ہے اور زید نے اسی مسجد کی دکان خالدکو 5000میں کرایہ پر دیا ہے, دریافت طلب امر یہ ہے کہ 4000 روپیہ جو زید مسجد کی دکان سے کما رہا ہے اس کے لئے حلال ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ خوشتر نورانی" ہمت نگر گجرات🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *دکان ۔* مکان ۔ اس کے علاوہ دیگر اسباب کو کرایہ پہ دینا جائز ہے خواہ خود کی ملکیت ہو یا وقفی اسباب ہو متولی کرایہ پہ دے سکتا ہے ۔ زید متولی نے مسجد کی وقفی دکان خالد کو ایک 1000 روپیہ ماہوار کرایہ پہ دیا خالد کرایہ دار نے دکان بکر کو 5000 ماہوار کرایہ پہ دیا ایسا کرنا جائز ہے، خالد اول کرایہ دار ہے یہ
👈🏻 *ثانی* کرایہ دار بکر سے 5000 ماہوار کرایہ لیتا ہے 4000 خالد خود رکھتا ہے اور ایک 1000 متولی مسجد کو کرایہ دیتا ہے ۔ خالد کو 4000 روپیہ اپنے مصرف میں لانا جائز نہیں ہے ۔ اسکے حق میں حلال نہیں اور نہ ہی مسجد میں دے گا ۔ ( مسجد میں نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ متولی نے کرایہ پہ خالد کو دیا تھا ۔ خالد نے ثانی کرایہ دار بکر کو دیا ۔ اول کرایہ مسجد کا جو طے تھا بس وہی ملے گا ۔ ) 4000 منتھلی زائد رقم خالد نے خود رکھا اس رقم کو کسی غریب پہ صدقہ کرنا واجب ہے ۔ اگر مسجد کے دکان کی مرمت میں خالد نے کچھ رقم خرچ کیا ہے تو اتنی رقم منہا کرکے جس قدر رقم بچی ہے ساری رقم غریب کو صدقہ کردے گا ۔ کئ سال سے خالد زائد رقم ثانی کرایہ دار سے وصول کررہا ہے دکان مرمت میں جو خرچ ہوا اسے منہا کرکے ساری رقم صدقہ کردے ۔
⬅️ *(2 )* متولی نے وقفی دکان و مکان کو واجبی کرایہ سے کم پہ دیا ہے تو کرایہ دار کو کرایہ مثلی دینا واجب ہے مارکیٹ میں اس طرح کے دکان و مکان کا عام طور پہ جو کرایہ ہے وہ کرایہ متولی وصول کرے گا ۔ اگر پرانا کرایہ دار فی الوقت مثلی کرایہ نہیں دیتا ہے تو متولی وقفی دکان و مکان کو جبرا خالی کروائے گا ۔ وقفی دکان و مکان کو خسارہ سے بچنا اور فائدہ دلانا متولی کے اوپر لازم ہے ۔ اگر متولی ایسا نہیں کرتا ہے تو شرعا متولی کو معزول کیا جائے گا ۔ تاکہ وقفی سامان کو خسارہ سے بچایا جائے ۔
👈🏻 *(3 )* وقفی دکان ۔ مکان ۔ کو 3 سال کے اگریمینٹ پہ دے سکتا ہر 3 سال کے بعد کرایہ بڑھانے کا حق ہے تاکہ وقف کی آمدنی میں اضافہ ہوتا رہے اور مسجد کے اخراجات کی پرتی میں کمی نہ رہے ۔ ۔ :::::::
📚 *( فقہ حنفی کی معتبر کتب درمختار ۔ طحاوی شریف ۔ عالمگیری ۔ بہار شریعت 14 حصہ میں تفصیل پڑھیں ۔ )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خلیفہ شیخ الاسلام عـــبـــد الــوهــاب رضـــوی اشـــرفـــی ۔۔*
*( گـــجـــرات )*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+918460716640*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
🌹 *١٦ ربیع النور ٣٤٤١ ھ بروز ہفتہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں