نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 ‎جو عالم کھلم کھلا برائی کرے اس کی برائی بیان کرنا کیسا ہے؟🌻

🌻 جو عالم کھلم کھلا برائی کرے اس کی برائی بیان کرنا کیسا ہے؟🌻
*_________________(🖊)________________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 555 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کی علماء کی برائی کرنا حدیث شریف میں منع ہے لیکن جو عالم کھلم کھلا کوئی برائی کرے جیسے گالی دینا،ہمیشہ غصہ میں رہنا، بے مطلب کے کسی کو مار دینا یا فلم دیکھنا، اپنی تعریف کرانے کے لئے دوسرے عالم کو براکہتا ہے تو اس کی برائی کا بیان کرنا کیسا ہے
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد رضوان القادری" سمرباری دودہی کشی نگر (اتر پردیس)*🔎
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*  
 یہ طے ہے کہ جو حقیقی عالم دین ہوگا وہ متقی پرہیز گار ہوگامنیہات شرعیہ سے بچتا ہوگا اس کے دل میں پروردگار عالم وحدہ لاشریک کا خوف ہوگا
💫 *حضرت فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی صاحب علیہ الرحمہ* تحریر فرماتے ہیں کہ، جو مولانا ہوگا اللّٰہ سے ڈرے گا فرضی وصیت نامہ بنا کر دوسرے کی جائیداد لینے کی کوشش نہیں کرے گا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا *"انما یخشی اللّٰہ من عبادہ العلمآء"*
📓 *( پارہ 22 رکوع 16 )* 
یعنی اللّٰہ سے اس بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں حضرت علامہ امام فخرالدین رازی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ اس آیت کریمہ کی تفسیر میں لکھتے ہیں *"دلت ھذہ الآیۃ علی ان العالم یکون صاحب الخشیۃ"*
📚 *( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 460 )* 
ترجمہ اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ خشیت اور خوف الٰہی عالموں کا خاصہ ہے، اور حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں *"حاصلہ ان العالم یورث الخشیۃ وھی تنتج التقویٰ وھو موجب الاکرمیۃ والافضلیۃ وفیہ اشارۃ الی ان من لم یکن علمہ کذالک فھو کالجاھل بل ھو الجاھل"*
📚 *( مرقاۃ شرح مشکوٰۃ جلد اوّل صفحہ 231 )* 
ترجمہ یعنی آیت مبارکہ کا خلاصہ یہ ہے کہ علم خشیت الٰہی پیدا کرتا ہے جس سے تقوی حاصل ہوتا ہے اور وہی عالم کی اکرمیت وافضلیت کا سبب ہے اور آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جس شخص کا علم ایسا نہ ہو وہ جاہل کے مثل ہے
*بلکہ-------------------!!!*
وہ جاہل ہے اور حضرت امام شعبی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا *انماالعالم من خشی اللّٰہ عزوجل"* 
📚 *( تفسیر خازن ومعالم التنزیل جلد پنجم صفحہ 302 )*
یعنی عالم صرف وہی ہے جسے خدائے تعالیٰ کا خوف اور اس کی خشیت حاصل ہو، اور امام ربیع بن انس علیہ الرحمۃ والرضوان نے فرمایا *"من لم یخشی اللّٰہ فلیس بعالم"*
📚 *( تفسیر خازن جلد پنجم صفحہ 302 )* 
یعنی جسے اللہ کا خوف اور اس کی خشیت حاصل نہ ہو وہ عالم نہیں
📚 *( فتاویٰ برکاتیہ صفحہ 497/498مطبوعہ کتب خانہ امجدیہ دہلی )* 
اب رہا یہ کہ عالم مذکور جوکہ کھلم کھلا برائی کرتا ہے تو اس کی برائی بیان کرنا کیسا؟ تو اس بابت حدیث پاک ملاحظہ کریں *"عن بھز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم اترغبون عن ذکر الفاجر متی یعرفہ الناس اذکروا الفاجر بما فیہ یحذرالناس"*
📚 *( سنن بیہقی ج 10 ص 354 )*
ترجمہ حضرت بہز بن حکیم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے دادا سے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ فاجر کو برا کہنے سے پرہیز کرتے ہو آخر اسے لوگ کیوں کر پہچانیں گےفاجر کی برائیاں بیان کرو تاکہ لوگ اس سے بچیں
📚 *( انوارالحدیث صفحہ 318مطبوعہ مکتبہ فقیہ ملت دہلی )* 
حضرت علامہ امام محی الدین ابی زکریا بن شرف نووی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں *"ان یکون مجاھرا بفسقہ او بدعتہ کالمجاھر بشرب الخمر ومصادرۃ الناس واخذ المکس وجبایۃ الاموال ظلما وتولی الامور الباطلۃ فیجوز ذکرہ"* ترجمہ سرعام فسق وبدعت کا اظہار کرتا ہو جیسا کہ شراب پینا لوگوں پر ظلم کرنا تاوان لینا یا ظلما مال لینا اور دیگر باطل کام کرتا ہو تو اس کے علانیہ گناہوں کا ذکر جائز ہے
📚 *( ریاض الصالحین مترجم جلد دوم کتاب الامور المنھی عنھا صفحہ 282 ناشرادبی دنیا دہلی )* 
✨ *حضرت صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رضوی صاحب علیہ الرحمہ* درمختار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ، جوشخص علانیہ برا کام کرتا ہے اور اس کو اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ اسے کیا کہیں گے اس کی اس بری حرکت کا بیان کرنا غیبت نہیں مگر اس کی دوسری باتیں جوظاہر نہیں ہیں ان کو ذکر کرنا غیبت میں داخل ہے حدیث میں ہے کہ، جس نے حیا کا حجاب اپنے چہرے سے ہٹا دیا اس کی غیبت نہیں( یعنی وہ برائیاں جوکہ وہ علانیہ کرتا ہے اس کو لوگوں سے بیان کرنا غیبت میں داخل نہیں ) 
📚 *( بہار شریعت جلد سوم حصہ شانزدہم صفحہ 151مطبوعہ فاروقیہ بک ڈپو دہلی )* 
اس تفصیل سے بخوبی واضح ہوگیا کہ عالم دین وہ ہےکہ جس کے دل میں اللّٰہ تبارک وتعالیٰ جل شانہ کا خوف ہو اور یہ حقیقت ہے کہ جس کے دل میں پروردگار عالم وحدہ لاشریک کا خوف ہوگا وہ کھلم کھلا تو کیا پس پردہ بھی  برائیوں کا مرتکب نہ ہوگا
*بلکہ-------------------!!!*
مقدور بھر گناہوں سے گناہوں کے کام سے  بچے گا، اورجوکھلم کھلا برائیوں میں مبتلا ہے اس کی ان برائیوں کا لوگوں سے ذکر کرنا جائز ہے
*تاکہ--------------------!!!*
لوگ اس سے بچیں
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حـــضـــرت علامہ مـــولانــا ابـــوالاحـــســـان مـــحـــمـــد مـــشـــتــاق احـــمـــد قــادری رضـــوی صـــاحـــب قـــبـــلــہ مـــدظـــلــہ الـــعــالــی والـــنـــورانـــی*
_*( مـــہــاراشــٹــر )*_ 
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919838501782* 
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ، جمشید پور*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
🌹 *٢٧ صفر المظفر ٣٤٤١؁ ھ بروز منگل* 
 *عیسوی اکتوبر.( 5/10/2021 )*🌹.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...