نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 کیا نظر بد لگنا صحیح ہے اور کون کون سی چیز کو نظر لگ سکتی ہے؟🌻

🌻 کیا نظر بد لگنا صحیح ہے اور کون کون سی چیز کو نظر لگ سکتی ہے؟🌻
*_________________(🖊)________________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 559 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  
*سوال:* علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا نظر بد لگنا صحیح ہے اور کون کون سی چیز کو نظر لگ سکتی ہے برائے کرم رہنمائی فرمائیں 
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد ریحان" کانپور🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* 
نظر بد کا لگنا حق ہے اور یہ انسان, جنات, اولاد, جانور ،مال, کھیت و باغات وغیرہ سب کو لگ جاتی ہے، قرآن پاک و تفاسیر و احادیث سے نظر بد کا لگنا ثابت ہے، انسان پہ نظر لگنے کا ثبوت، چنانچہ قرآن پاک میں ہے
📓 *( پارہ 29سورۃ القلم کی آیت 51میں  ہے : )*
*"وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ(51)وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠"(51)* ترجمہ: کنزالعرفان اوربیشک کافر جب قرآن سنتے ہیں تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ گویا اپنی آنکھوں سے نظر لگا کر تمہیں ضرورگرادیں گے اور وہ کہتے ہیں :یہ ضرور عقل سے دور ہیں ۔حالانکہ وہ تو تمام جہانوں کے لیے نصیحت ہی ہیں ۔ *"وَ قَالَ یٰبَنِیَّ لَا تَدْخُلُوْا مِنْۢ بَابٍ وَّاحِدٍ وَّ ادْخُلُوْا مِنْ اَبْوَابٍ مُّتَفَرِّقَةٍؕ-وَ مَاۤ اُغْنِیْ عَنْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍؕ-اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِؕ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُۚ-وَ عَلَیْهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ"(67)*
📓 *( سورۂ یوسف آیت 67 پارہ 13 )*
ترجمۂ کنزالایمان:اور کہا اے میرے بیٹو ایک دروازے سے نہ داخل ہونا اور جدا جدا دروا زوں  سے جانا اور میں  تمہیں  اللّٰہ سے بچا نہیں  سکتا حکم تو سب اللّٰہ ہی کا ہے میں  نے اسی پر بھروسہ کیا اور بھروسہ کرنے والوں  کو اسی پر بھروسہ چاہیے۔ {وَ قَالَ:اور فرمایا۔}جب حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بیٹے مصر جانے کے ارادے سے نکلے توآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے سب بیٹوں  کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا’’ اے میرے بیٹو! مصر میں  ایک دروازے سے نہ داخل ہونا بلکہ جدا جدا دروا زوں  سے جانا *تاکہ بری نظر لگنے سے محفوظ رہو*۔
📚 *( خازن، یوسف، تحت الآیۃ: 67، 6 / 31 )*
👈🏻 *یاد رہے* کہ پہلی مرتبہ جب یہ لوگ مصر گئے تھے تو اس وقت حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ نہیں  فرمایا تھا کیونکہ اس وقت تک کوئی یہ نہ جانتا تھا کہ یہ سب بھائی اور ایک باپ کی اولاد ہیں  لیکن اب چونکہ جان چکے تھے اس لئے بری نظر لگ جانے کا اِحتمال تھا اس وجہ سے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے سب کوعلیحدہ علیحدہ ہو کر داخل ہونے کا حکم دیا ۔
📚 *( صاوی، یوسف، تحت الآیۃ: 67، 3 / 968-969 )*
⬅️ *مصیبتوں* سے بچنے کی تدبیریں  اختیار کرنا انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا طریقہ ہے: اس سے معلوم ہوا کہ آفتوں اور مصیبتوں سے نجات حاصل کرنے کی تدبیر کرنا اور مناسب احتیاطیں  اختیار کرنا انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا طریقہ ہے،سیِّد مرسلین ﷺ آفتوں اور مصیبتوں سے بچنے کے لئے خود بھی مناسب تدبیریں فرمایا کرتے اور دوسروں کوبھی بتایا کرتے تھے ،جیسا کہ حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ رسول کریم ﷺ امام حسن اورامام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا پر یہ کلمات پڑھ کر پھونکا کرتے اور فرماتے ’’تمہارے جدِ امجد بھی حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر یہ کلمات (پڑھ کر) دم کیا کرتے تھے *"اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّہَامَّۃٍ ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ"*
📚 *( بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، 11-باب، 2/ 429، الحدیث: 3371 )*
👈🏻 *جانوروں پہ نظر لگنے کا ثبوت* حضرت جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک نظر (کا اثریہاں  تک ہو جاتا ہے کہ وہ) آدمی کو قبر میں  داخل کر دیتی ہے اور  *اونٹ* کو ہنڈیا میں  ڈال دیتی ہے
📚 *( مسند شہاب، 678-انّ العین لتدخل الرجل القبر، 2 / 140، الحدیث: 1057 )*
⬅️ *جنات کی نظر لگنے کا ثبوت* حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ، حضورِ اقدس ﷺ جنّات اور انسانوں  کی بری نظر سے پنا ہ مانگا کرتے تھے یہاں  تک کہ سورۂ فَلق اور سورۂ ناس نازل ہوئیں ، جب یہ سورتیں  نازل ہوئیں  تو آپ ﷺ نے ان دونوں  کو اختیار فرما لیا اور دیگر دعاؤں  کو چھوڑ دیا۔ 
📚 *( ترمذی، کتاب الطب، باب ما جاء فی الرقیۃ بالمعوّذتین، 4 / 13، الحدیث: 2065 )*
👈🏻 *اولاد (بچوں) پہ نظر بد لگنے کا ثبوت* حضرت سیِّدَتُنا اَسما بنت عُمَیْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے بارگاہِ رسالت میں  عرض کی : یارسول اللہ ﷺ اولادِ جعفر کو جلد نظر لگ جایا کرتی ہے ، کیامیں  انہیں  جھاڑ پُھونک کراؤں ؟ فرمایا : ہاں ! کیونکہ اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جانے والی ہوتی تو نظرِ بَد سبقت لے جاتی۔
📚 *( ترمذی ، کتاب الطب ، باب ما جاء فی الرقیۃمن العین ، 4 / 13 ، حدیث : 2022 )*
اس سے معلوم ہوا کہ انسان اور جنات کی نظر دوسروں کو بھی لگ جاتی ہے اور اولاد (بچوں) اور جانوروں پہ بھی نظر بد کا اثر ہوتا ہے۔ مزید 2 فرامین مصطفیٰ ﷺ پیش کئے جاتے ہیں (1) چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’نظر کا لگ جانا درست ہے۔
📚 *( بخاری، کتاب الطب، باب العین حق، 4 / 32، الحدیث: 5740 )*
 (2) حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’نظر حق ہے اور اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جاتی تو وہ نظر ہوتی اور جب تم سے (اعضاء) دھونے کا کہا جائے تو دھو دو۔
📚 *( مسلم، کتاب السلام، باب الطب والمرض والرقی، ص1202، الحدیث: (2188 )*
⬅️ *مال و کھیت و باغات وغیرہ پہ نظر بد لگنے کا ثبوت* علامہ ابن عابدین شامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی لکھتے ہیں : اس بات میں کوئی حَرَج نہیں  ہے کہ کھیتی یاخربوز اور تربوز کے کھیت میں  نظر بَد سے بچاؤ کے لیے ہڈیاں  لٹکائی جائیں  کیو نکہ نظر بَدمال ، آدمی اور جانور سب کو لگ جاتی ہے اور اس کا اثرعلامات سے ظاہِر ہوجاتا ہے تودیکھنے والا جب کھیتی کی جانب دیکھے گا تو اس کی نگاہ پہلے ہڈیوں پر پڑے گی کیو نکہ وہ کھیت سے بلند ہوتی ہیں اس کے بعد کھیتی پرپڑے گی تو یوں اس کی نظر کا زہر وہیں  ضائع ہوجائے گا اور کھیت کو نقصان نہیں  پہنچے گا ، حدیث پاک میں  ہے کہ ایک صحابیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا  نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئیں  کہ ہم کسان لوگ ہیں  اور ہمیں  اپنے کھیتوں  پر نظرِ بَد کا اندیشہ رہتا ہے ، آپ نے کھیتی میں  ہڈیاں رکھنے کا حکم اِرشادفرمایا۔
📚 *( سنن الکبری للبیہقی ،  6/ 228، حدیث : 11753)(رد المحتار ، 9 / 601 )*
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
 *حضرت محمد ندیم نوری صاحب قبلہ، کانپور*
*متعلم: فیضان آن لائن اکیڈمی (دعوت اسلامی)*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917651807612*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
🌹 *١١ ربیع النور ٣٤٤١؁ ھ بروز پیر* 
 *عیسوی اکتوبر.( 18/10/2021 )*🌹.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...