🌻 ایک مرتبہ فرض نماز پڑھ لینے کے بعد دوبارہ امام بن سکتا ہے یا نہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 600 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک حافظ قرآن تو پہلے فرض نماز پڑھ چکا ہے اپنے سے پھر امام بن کر نماز پڑھائی تو کیا نماز ہو جائے گی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی آپ حضرات کی،
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد توصیف رضا برکاتی "دربھنگہ بہار🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *صورت مسٶلہ* میں میں نماز ہرگز نہیں ہوگی ایک مرتبہ فرض پڑھ کر دوبارہ فرض پڑھانے والا شخص ہرگز امامت کے لاٸق نہیں بلکہ جس نے ایسی حرکت کی ھے وہ گنہگار ہوا اسکو توبہ کرنا چاہیے
💫 *حضور اعلی حضرت محدث بریلوی رضی ﷲ عنہ* سے پوچھا گیا کہ ،زید نے دوبارہ امام بن کرنماز عید الفطر پڑھائی حالانکہ وہ نماز مقتدی کی حالت میں پڑھ کر گیا تھا الخ، حضور اعلٰی حضرت محدث بریلوی جواباً تحریر فرماتے ہیں،، زید کو امامت ہر گز جائز نہ تھی، جن لوگوں نے اُس کے پیچھے نماز پڑھی ان کی نماز باطل ہوئی، اُن میں جو ناواقف تھے ان کی نماز رہ جانے کا وبال بھی زید کے سر رہا،، درمختار میں ہے: *"لایصح اقتداء مفترض بمتنفل ولاناذر بمتنفل"*
📚 *( درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی١/٨٤ )*
فرض پڑھنے والے کی نفل پڑھنے والے کی اقتداء درست نہیں اور نہ نذر پوری کرنیوالے کی متنفل کی اقتدا ،،
📚 *( بحوالہ فتاویٰ رضویہ ، ج، ٨، ص، ۵۸۴، رضافاونڈیشن لاہور )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*صاحب مصنف امتیاز الفتاوی، حضرت علامہ و مولانا محمد امتیاز قمر رضوی امجدی صاحب قبلہ، گریڈیہ جھارکھنڈ خطیب و امام جامع مسجد ڈیہوری گیا بہار انڈیا*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919113471871*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح مفتی محمد مشاہد رضا حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، پیلی بھیت شریف یوپی الھند،*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٨_ ربیع الثانی ٤٤٤١ھ بروز پیر*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں