🌻 عورت کو جو زیورات سسرال سے ملے ہیں اس کا مالک کون ہو گا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 602 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* كيا فرماتے علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: شوہر کی طرف سے نکاح و شادی کے موقع پر بیوی کو دیئے گئے زیورات کا اصل مالک کون ہے؟ آیا بی بی یا شوہر؟ خاص کر دونوں کے درمیان جب علیحدگی ہو خواہ طلاق یا خلع کے ذریعے ۔ برائے کرم فتاوی رضویہ کی روشنی میں جواب مع حوالہ عنایت فرمائیں ۔ بینوا بالدلیل و توجروا عندالجلیل
*🔍الـمـسـتفتی؛ نعمان حیدر خان "ممبئی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *عورت* کو اگر وہ زیورات شوہر نے صرف استعمال کے لئے دیا مالک نہیں بنایا تو اس زیور کا مالک شوہر ہے اور اگر زیور کا مالک بنا دیا تھا اور زیور پر عورت کا قبضہ بھی ہو گیا تو اس کا مالک عورت ہوگی، یا اگر وہاں کے عرف میں یہی رواج ہو کہ جو زیورات عورت کو دی جاتی ہے وہ واپس نہیں لئے جاتے یعنی عورت ہی کو اس کا مالک سمجھا جاتا ہے تب بھی ان زیورات کا مالک عورت ہوگی۔
💫 *اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ* (متوفیٰ 1340ھ) ایسے ہی سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ: جو زیور شوہر نے بعد نکاح بنوایا اگر عورت کو تملیک کر دی تھی یعنی یہ کہہ دیا تھا کہ میں نے یہ زیور تجھے دے ڈالا تجھے اس کا مالک کر دیا اور قبضہ عورت کا ہو گیا تو یہ زیور عورت کی ملک ہو گیا اور اگر کہا کہ تجھے پہننے کو دیا ہے تو (زیور) شوہر کی ملک رہا اور اگر کچھ نہ کہا تو رواج دیکھا جاۓ گا، اسی طرح زیور بنا دینے کو اگر عورت کی تملیک سمجھتے ہیں تو بعد قبضہ عورت مالک ہوگی ورنہ ملک شوہر پر رہا۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد 12 صفحہ 256/ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
✨ *مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ* فرماتے ہیں کہ: شوہر نے اگر ان زیورات کو صرف استعمال کرنے کے لئے دیا تھا تو وہ شوہر کی ہی ملکیت ہے، اور اگر عورت شوہر کے مالک بنا دینے سے استعمال کر رہی تھی تو اب اس (زیور) کا مالک بیوی ہی ہے۔
📚 *( فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ 332 )*
👈🏻 *صورت مسئولہ* میں جب دونوں میں علیحدگی ہو تو اوپر مذکورہ صورت کو اپنایا جائے گا
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١_ جمادی الاوّل ٤٤٤١ھ بروز ہفتہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں