🌻 مسجد میں اگربتی جلانا شرعاً کیسا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 603 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں ہر نماز سے پہلے اگر بتی جلانا کیسا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد اسلم"بہرائچ شریف🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
نماز سے پہلے اگربتی جلانا ضروری نہیں
البتہ *مسجد* میں جو اگربتی جلائی جارہی ہے اگر یہ یقین ہو کہ وہ اگربتی نجس چیزوں سے بنی ہوئی ہے تو مسجد میں اس کا جلانا جائز نہیں ـ
درمختار میں ہے *"یکرہ الوطی فوقه والبول والتفوط وادخال نجاستة فیه یجوز الا ستصباح بھن نجس فیه"ـ*
📚 *( فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ 241/ احکام مسجد کا بیان )*
فتاوی غوث و خواجہ میں ہے"
اگربتی گوبر سے نہیں بلکہ کوئلہ سے بنائی جاتی ہے لہذا اس اگر بتی کو مسجد میں جلانے سے اگر نمازیوں کو کوئی تکلیف نہ ہو تو اس کے جلانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ کار ثواب ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے محلوں میں مسجد بنانے کا حکم دیا اور یہ کہ وہ صاف اور خوشبو دارکھی جائے۔
📚 *( ابو داؤدشریف حدیث نمبر 455 )*
مذکورہ حدیث پاک سے مسجد کو خوشبو دار رکھنے کا ثبوت ملتا ہے لہٰذا مسجد عود لوبان اگربتی جیسی خوشبودار چیزوں سے خوشبو دار کرسکتے ہیں لیکن اتنا ضرور یادرکھیں کہ اگر بتی کو سلگانے کیلئے مسجد میں ماچس نہ جلائیں بلکہ ماچس اور اگربتی دونوں مسجد کی حد کی باہر لے جائیں اور وہاں ماچس جلا کر اگر بتی سلگائیں پھر اندر لاکر لگا ئیں کیونکہ ـ فتاوی رضویہ جلد 2 صفحہ 381؛ پر ہے کہ مسجد کو بو سے بچانا واجب ہے لہٰذا مسجد میں مٹی تیل جلا نا حرام مسجد میں دیا سلائی سلگاناحرام ۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد اول صفحہ 657 تا 658 )*
👈🏻 *اور* اگر تحقیق سے معلوم نہ ہوسکے کہ اس اگر بتی میں سینٹ کی آمیزش ہے اور اگر اس کی وجہ سے بعض نمازیوں کو تکلیف ہوتی ہے اور ظاہر ہیکہ اس دھوئیں سبب کھانسی اور چھینک سے پریشان لوگوں کی نماز میں خلل ہوگا، لہٰذا اس صورت میں بھی مسجد میں اگر بتی سلگانے سے بچنا ضروری ہے
اور اگر مسجد کے باہر کسی قریبی حصے میں سلگانے سے دھواں مسجد کے اندر آئے اور اس سے مصلیوں کو تکلیف ہو تو اس جگہ بھی سلگانے سے بچنا ضروری ہے
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد عارف رضا رضوی قادری صاحب قبلہ*
*انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+918795487820*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢_ جمادی الاوّل ٤٤٤١ھ بروز اتوار*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں