🌻 اگر مسبوق مقتدی نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 608 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* علمائے کرام کی بار گاہ میں ایک سوال عرض ہے، چار رکعت فرض میں میری ایک رکعت چھوٹ گئی امام کے سلام پھیرنے کے بعد ہم بھی سلام پھیر دیۓ اور آیت الکرسی کی کچھ ایتیں پڑھ دیۓ تو کیا حکم ہے برائے کرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد شہادت حسین " بہار🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
*السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ*
⬅️ *صورت مسئولہ* میں قصداً ایسا کیا تو نماز نہیں ہوئی بلکہ فاسد ہو گئی۔ کیونکہ وہ مسبوق مقتدی جس کی ایک رکعت چھوٹ گئی اس کے لئے حکم یہ تھا کہ وہ امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہو کر چھوٹی ہوئی رکعت کو ادا کرتا مگر اس نے ایسا نہیں کیا اور امام کے ساتھ سلام پھیر دیا تو اس کی نماز فاسد ہو گئی۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے: مقدار تشہد کے بعد امام کے سلام سے پہلے کھڑا نہ ہو، اگر مسبوق امام کے سلام سے پہلے فارغ ہو گیا اور سلام میں امام کی متابعت کی تو بعضوں نے کہا کہ نماز فاسد ہو جاۓ گی۔
📚 *( فتاویٰ عالمگیری جلد 1 صفحہ 310/ مکتبہ رحمانیہ )*
💫 *حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ* فرماتے ہیں کہ: مسبوق صرف سجدہ میں (امام کی) متابعت کرے، نہ سلام میں، اگر سلام میں قصداً متابعت کرے گا اگرچہ اپنے جہل سے یہ ہی سمجھ کر کہ مجھے شرعاً سلام میں بھی اتباع امام چاہیے تو نماز اس کی فاسد ہو جاۓ گی، ہاں اگر سہواً سلام کیا تو نماز مطلق نہ جاۓ گی اور سجدۂ سہو بھی اپنی نماز کے آخر میں کرنا نہ ہوگا، اگر یہ سلام سہواً سلامِ امام سے پہلے یا معاً اس کے ساتھ ساتھ بغیر تاخیر کے تھا۔
فتاویٰ شامی کے حوالے سے ہے کہ: مسبوق اپنے امام کے ساتھ سجدہ کرے، سجدہ کی قید اس لئے کہ سلام میں امام کی اتباع نہ کرے بلکہ اس کے ساتھ سجدہ کرے اور تشہد پڑھے، اور جب امام سلام پھیرے تو وہ بقیہ رکعتوں کی ادائیگی کے لئے کھڑا ہو جائے، اگر اس نے سلام پھیرا اور اس کا سلام پھیرنا دانستہ تھا تو نماز فاسد ہو جاۓ گی۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد 7 صفحہ 239/ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٩_ جمادی الاوّل ٤٤٤١ھ بروز بدھ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں