🌻 کوئی یہ کہے کہ میں نے خواب میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا دیدار قلبی کیا ہے۔ تو کیا اس کی بات تسلیم کی جائے گی یا نہیں؟🌻
🌻 کوئی یہ کہے کہ میں نے خواب میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا دیدار قلبی کیا ہے۔ تو کیا اس کی بات تسلیم کی جائے گی یا نہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 613 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* علماء کرام کی بار گاہ میں ایک سوال عرض ہے، کہ زید کہتا ہے، کہ میں خواب میں تھا پھر خواب سویا تو اللہ رب العزت کی زیارت کیا، تو کیا یہ صحیح ہوسکتا ہے، اور اس کو کسی سے بیان بھی کرسکتا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔۔۔
*🔍الـمـسـتفتی؛ احمد حسین" یوپی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *حضور نبی کریم ﷺ* نے شب معراج حالتِ بیداری میں اپنے رب ﷻ کادیدار کیا، جس پر متعدد آیات قرآنیہ و احادیث نبویہ سے تائید ملتی ہے اور اس پر اقوال صحابہ بھی موجود ہیں، اور یہ دیدار دنیاوی زندگی کے اندر حالت بیداری میں فقط حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ خاص ہے، اور کسی کو نہیں ہوسکتا۔ جو شخص دنیاوی زندگی میں حالتِ بیداری میں رب عزوجل کو دیکھنے کا دعویٰ کرے اس پر علماء نے گمراہی اور کفر کا حکم دیا ہے ، ہاں حالت خواب میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا دیدار قلبی ممکن ہے، وہ بھی یہ سعادت اسی کو میسر ہوگا جس پر اللہ تبارک وتعالیٰ خصوصی کرم ہو جائے ہر کسی کو نہیں ، اور بہت سے اولیائے کرام کو ہوا بھی ہے، جیسے سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے خواب میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا سو بار دیدار کیا۔۔ سبحان اللہ
👈🏻 *چنانچہ* شبِ معراج نبی کریم ﷺ کے اللہ تعالی کو دیکھنے کے بارے میں قرآن مجید میں ہے: *(مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَاطَغٰى)*. ترجمہ کنز الایمان : آنکھ نہ کسی طرف پھری نہ حد سے بڑھی۔
📓 *( پارہ (۲۷) سورة النجم، آیت (۱۷ )*
اور ابن عساکرنے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ حضور سید المرسلین ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ *"ان الله اعطى موسى الكلام واعطانى الرؤية لوجھہ وفضلنی بالمقام المحمود والحوض الورود"* ترجمہ، یعنی، بیشک اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو ہم کلامی بخشی اور مجھے اپنا دیدار عطا فرمایا اور مجھ کو شفاعت کبری و حوض کوثر سے فضیلت بخشی،
📚 *( کنز العمال بحوالہ ابن عساکر ، عن جابر، جلد (۱۴) صفحہ (۴۴۷) مکتبہ مؤسسة الرسالة بيروت )*
💫 *اور علامہ شہاب الدین خفاجی رحمہ اللہ علیہ* تحریر فرماتے ہیں کہ، *"الاصح الراجح انہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رای ربہ بعین راسہ حین اسری به كما ذهب اليه اكثر الصحابة"* ترجمہ: یعنی، مذہب اصح و راجح یہی ہے کہ نبی ﷺ نے شبِ معراج اپنے رب کو جاگتی آنکھ سے دیکھا ، جیسا کہ جمہور صحابہ کرام کا یہی مذہب ہے ۔
📚 *( نسیم الریاض ،فصل واما رؤية لربہ،جلد دوم ، صفحہ، (۳۰۳) مکتبہ دار الكتاب العربیہ بیروت لبنان )*
اور کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب میں ہے کہ: دنیا میں جاگتی آنکھوں سے پر وردگار عزوجل کادیدار صرف صرف سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار ﷺ کا خاصہ ہے ، لہٰذا اگر کوئی شخص دنیا میں جاگتی حالت میں دیدار الٰہی کا دعویٰ کرے، اس پرحکم کفر ہے ، جبکہ ایک قول اس کے بارے میں گمراہی کا بھی ہے۔
📚 *( کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، صفحہ، (۲۲۸) مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی )*
اور منح الروض الازھر میں ہے کہ: *"رؤیۃ اللہ سبحانہ وتعالى في المنام، فالأكثرون على جوازها. فقد نقل أن الامام أبا حنيفة قال، رأيت رب العزة في المنام تسعاوتسعين مرة، ثم رأه مرة أخرى تمام المائة "* ترجمہ: یعنی، اللہ سبحانہ وتعالی کا دیدار خواب میں ممکن ہے، اور اکثر علماء اس کے جواز پر ہیں.منقول ہے کہ امام ابوحنیفہ نے فرمایا: میں نے اللہ رب العزت کوخواب میں ننانوے مرتبہ دیکھا ہے پھر انہوں نے ایک مرتبہ اور دیکھا، سو مکمل کرنے کے لیے۔
📚 *( منح الروض الازھر، صفحہ (۳۵۶) مكتبة دار البشائر الإسلامية بیروت لبنان )*
اور فیوض الرحمٰن تفسیر روح البیان میں ہے کہ۔ یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ کی زیارت ایک قسم کا مشاہدہ ہوتا ہے جو صرف قلب سے متعلق ہوتا ہے اسے آنکھ سے کسی قسم کا واسطہ اور تعلق نہیں ہوتا۔
📚 *( فیوض الرحمٰن تفسیر روح البیان صفحہ (۶۲۸) مکتبہ اویسیہ رضویہ جامع مسجد، سیرانی روڈ بہاولپور پاکستان )*
⬅️ مذکورہ بالا نصوص سے معلوم ہوا کہ، بحالت خواب میں دیدار الٰہی ممکن اور بیداری میں نہیں۔ لہٰذا اگر واقعی میں، زید نے حالت خواب میں دیدار قلبی کیا ہے تو۔ بیان کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد ارباز عالم نظامى تركپٹى كورىاں كشى نگر ىوپى الهند : مقىم حال بريده القصىم سعودي عربية*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+916393808003*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٤_ جمادی الاوّل ٤٤٤١ھ بروز پیر*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں