🌻 مرحوم کے کس وارث کو کتنا مال ملے گا۔۔ اور کس کو نہ ملے گا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 626 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* دریافت طلب ہے کہ زید کا انتقال ہوگیا جس نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھیں پہلی بیوی سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی دوسری بیوی سے تین بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں دوسری چھ اولادوں میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی کا والد کے وفات کے بعد انتقال ہوا ہے اور وہ دونوں صاحب اولاد ہیں مرحومہ بہن سے دو بیٹے ہیں ایک بیٹی تھی جس کاصغرسنی میں انتقال ہوگیا اور مرحوم بھائی سے دو بیٹے ہیں ایک بیٹی شادی شدہ اور بیوی بھی ہے جو سگے بہن بھائی تھے جبکہ زید کی دوسری بیوی کا انتقال زیدکے بعد ہوا ہے اور ابھی تک ترکہ تقسیم نہیں ہوا ہے
ایک کروڑکی ملکیت ہے کس کو کیا حصہ ملے گا تفصیل سے بیان فرمائیں
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد اویس اشرفی" داراشکوہ ٹاور گومتی پوراحمدآباد گجرات ٣٨٠٠٢١🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *مرحوم* زید نے دو شادی کیا تھا ۔ پہلی بیوی سے ایک بیٹا ۔ ایک بیٹی ۔ دو 2 ۔ ہوئے ۔ *دوسری بیوی* سے 3 بیٹے ۔ 3 ۔ بیٹیاں ۔ کل اولاد 8 آٹھ ہیں ۔ *زید کے انتقال سے پہلے والدین اور ایک بیوی کا انتقال ہو چکا تھا* زید کا جس دن انتقال ہوا اس دن زید کی 8 آٹھ اولاد ۔ اور *1 بیوی* زندہ ۔ گویا کہ مرحوم زید کے 9 وارث با حیات ہیں *جو مرحوم زید کے بہت قریبی وارث ہیں* ۔ ( جیسا کہ سوال میں مذکور ہے ۔ *مستفتی محمد اویس اشرفی کے سوال کے مطابق ترکہ کی تقسیم 9 وارث میں کی جائے گی*)
مرحوم زید کے کس وارث کو کتناحصہ ملے گا اور کس کو نہ ملے گا اسکی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔
*مرحوم کی بیوی کا حصہ*
1️⃣ 👈🏻 *اگر* میت کی بیوی کے ساتھ میت کا بیٹا بیٹی یا پوتا پوتی ہو تو اس کو آٹھواں حصہ ملے گا، مرحوم کی اولاد کا حصہ 2 بیوی یا 4 بیوی سے اولاد ہوئی ہو والد و والدہ کی ملکیت سے اس طرح ملے گا
2️⃣ 👈🏻 *میت* کی بیٹی کے ساتھ میت کا لڑکا بھی ہو تو بیٹی اور بیٹا دونوں عصبہ بن جائیں گے اور مال بطور، عصوبت دونوں میں اس طرح تقسیم ہو گاکہ بیٹے کو بہ نسبت بیٹی کے دوگنا دیا جائے گا ۔
3️⃣ 👈🏻 *مرحوم* کی پوتیوں و و نواسہ و نواسی کے ساتھ اگر میت کا بیٹا ہو تو *پوتیاں ۔ نواسہ ۔ نواسی ۔ کو کچھ نہ ملے گا ۔ محروم ہو جائیں گے*۔ قریبی رشتہ دار دور والے رشتہ دار کو محروم کر دیتاہے۔ ۔۔
4️⃣ 👈🏻 *مرحوم* کا پوتا خواہ *اس بیٹے سے ہو یا دوسرے بیٹے سے ہو محروم رہے گا کیونکہ بیٹا بہ نسبت پوتے کے زیادہ قریب ہے* مرحوم زید کی ملکیت کو تقسیم کرنے سے پہلے ۔ مرحوم نے وصیت کیا ہو تو وصیت پوری کرے ۔ کسی کا قرضہ لے کر انتقال کر گیا ہے تو قرضہ ادا کرے ۔ *اسکے بعد وارثوں کو حصہ ملے گا* ۔
ملکیت 10000000 ایک کروڑ
مرحوم زید -------------------------
1 بیوی۔ % 8 آٹھواں 1250000
'"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
۔۔۔۔ 8 اولاد ۔۔ باقی رقم 8750000 ۔
کل رقم 12 سے تقسیم ہوگی ۔ بیٹا کو دوگنا ۔ بیٹی کو ایکہرا ملے گی
12 ÷ ) 8750000 ( 729166
____________________
ہر لڑکا کو ملے گا 1458332
________________
ہر لڑکی کو ملے گا ۔ 729166 ۔
____________________
مرحوم کی کل ملکیت 10000000
وارث کو ملی رقم ۔
لڑکا ۔ 328۔5833
لڑکی ۔ + 2916664
________________________
8749998 ۔
بیوی ۔۔۔۔۔ 1250000۔ +
___________________
= 9999998
بچا ۔۔ 2 ۔ +
__________________
= 10000000
📚 *( ترکہ کی تفصیل ۔ بہار شریعت - تسہیل الفرائض ۔ میں پڑھیں ۔ )*
۔۔۔۔۔۔
👈🏻 *نوٹ ۔۔۔* شاید سائل کا خیال یہ تھا کہ شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کا انتقال ہوا ۔ اور بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کی ملکیت کی تقسیم ہوگی تو بیوی کو کچھ نہ ملے گا اگر سائل کا خیال یہی ہے تو سائل کی سوچ غلط ہے ۔ پوتا ۔ پوتی ۔ نواسہ ۔نواسی کو کچھ نہ ملے گا ۔ انتقال ہونے والی ماں کی ملکیت سے ملے گا ۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*✍🏼 کتـبــــہ: خلیفہ حضور شیخ الاسلام*
*عـــبـــد الــوهــاب رضـــوی اشـــرفـــی صاحب قبلہ۔۔*
*( گـــجـــرات )*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+918460716640*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٦ _ جمادی الثانی ٤٤٤١ھ بروز جمعہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں