🌻 جا میں نے تمکو چھوڑ دیا کہنے سے طلاق کا حكم🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 623 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ھیں علمائے کرام ومفتیان و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ خالد نے اپنی بیوی زاہدہ سے جھگڑے کے دوران زاہدہ نے کہا کہ اس قدر شدید آپ مجھے گالیاں دے رہے ہیں اس سے بہتر ہے کہ آپ مجھے چھوڑ ہی دیتے تو اچھا ہوتا تو خالد نے کہا کہ جاؤ تم کو چھوڑ دیا تم عیش کر و یہ جملہ تین مرتبہ تین دن کہا لہذا قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد پرویز عالم نوری" مدرسہ رضاء مصطفٰی ممبرا پنویل🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *میں نے* تجھے چھوڑ دیا، یہ الفاظ صریح ہے۔ اور اس میں وقوع طلاق کے لئے نیت کا اعتبار بھی ضروری نہیں ، لہٰذا صورت مسئولہ میں مذکورہ الفاظ تین دفعہ کہنے پر طلاق مغلظہ واقع ہوگئی، اب خالد کی بیوی خالد پر بنا حلالہ کے حلال نہ ہوگی
💫 *حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محقق بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان* نے اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں جواباً تحریر فرمایا کہ طلاق مغلظہ واقع ہوگئیں۔
📚 *( فتاوی رضویہ شریف جلد ازدہم (۱۲) صفحہ (۱۷۰) مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہورب)*
✨ *اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان* تحریر فرماتے ہیں کہ۔اردو میں یہ لفظ کہ میں نے تجھے چھوڑا صریح ہے اس سے ایک رجعی ہوگی کچھ نیت ہو یا نہ ہو۔۔
📚 *( بہار شریعت جلد ہشتم (۸) صریح کا بیان صفحہ (۱۱۷) المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی )*
اب شرعی طور پر جب تین طلاقیں ہوگئیں اگرچہ یہ طلاقیں کسی سبب ہو بہر صورت عورت مرد پر حرام ہوگئی، اب بغیر حلالہ کے رجوع کی کوئی صورت نہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : *"فَان طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غيرة"* ترجمہ کنزالایمان : پھر اگر تیسری طلاق اسے دی ، تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے۔
📓 *(پارہ (۲) ، سورة البقره، آیت (۲۳۰)*
حلالہ شرعیہ کی صورت یہ ہے کہ طلاق کی عدت پوری ہوجانے کے بعد وہ عورت کسی اور سے نکاح صحیح کرے اور دوسرے شوہر سے بعد از صحبت طلاق ہوجائے یا دوسرا شوہر فوت ہوجائے ، تو عورت عدت گزار کر پہلے شوہر سے نکاح کرسکتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے *"لِمُوْنَ (۲۲۹) فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَةً فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يتَرَاجَعَا"* ترجمہ کنزالایمان : پھر اگر تیسری طلاق اسے دی ، تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی،جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے پھر وہ دوسرا اگر اسے طلاق دے دے تو اُن دونوں پر گناہ نہیں کہ پھر آپس میں مِل جائیں۔
📓 *پارہ (۲) سورۃ البقرۃ،آیت (۲۳۰)*
ذہن نشین رہے کہ طلاق کہ مسئلہ طلاق میں علمائے کرام کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کسی شرعی طریقہ سے میاں بیوی کا گھر بچ جائے، لیکن جب بچنے کی کوئی صورت نہ ہو ، تو عالم ایسا نہیں کر سکتا کہ بغیر شرعی دلیل کے میاں بیوی کی صلح کروا دے، لہٰذا تین طلاقیں دینے کے بعد علماء سے بدظن نہ ہوں ،کہ یہ بچنے کی کوئی صورت نہیں نکالتے۔ علماء کی ذمہ داری شرعی حکم بیان کرنا ہے نہ کہ کسی کا گھر بچانے کی خاطر اپنی اور اسکی آخرت خراب کرنا، حدیث مبارکہ ہے: *"من أسوأ الناس منزلة من أذهب آخرته بدنيا غيره"* ترجمہ: یعنی، لوگوں میں سب سے بڑا بدبخت وہ شخص ہے ، جو غیر کی دنیا کے لیے اپنی آخرت خراب کرے
📚 *( شعب الایمان ، باب فی اخلاص العمل الجزء الخامس(۵)، صفحہ (۳۵۸)، المكتبة دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد ارباز عالم نظامى تركپٹى كورىاں كشى نگر ىوپى الهند : مقىم حال بريده القصىم سعودي عربية*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+916393808003*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٥ _ جمادی الثانی ٤٤٤١ھ بروز جمعرات*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں