🌻 مسبوق اپنی چھوٹی ہوئی تین رکعت کیسے پڑھے گا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 621 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتیں ہے علماء کرام جماعت ہو رہی ہے ہمیں ایک رکعات کے ساتھ پڑھا تین رکعت چھوٹ گٸ چھوٹی ہوئی رکعت کیسے پڑھنگے چھوٹی ہوئی رکعت میں سے پہلے دو رکعت پڑھ کر تحیات پڑنگے یا پھر ایک رکعت. علماء کرام سے گزارش ہے جواب عناعت فرما کر شکریہ کا موقع عناعت فرمایں
*🔍الـمـسـتفتی؛ مصباح القادری" جھارکھنڈ🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *کسی* مسبوق مقتدی کو چار رکعت والی نماز یعنی ظہر عصر یا عشاء کی صرف ایک رکعت ہی ملی وہ شخص چوتھی رکعت میں جماعت میں شامل ہواتو امام کے سلام پھیرنے کے بعد تین رکعتیں حسب ذیل ترتیب سے پڑھے گا امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوجائے اور اگر کسی وجہ سے ثناء نہ پڑھی تھی تو اب پڑھ لے اور اگر پہلے ثناء پڑھ چکا ہے تو صرف اعوذ سے شروع کرے اور پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکوع اور سجود کرکے قعدہ میں بیھٹے اور قعدہ میں صرف اتحیات پڑھ کر کھڑا ہوجائے پھر دوسری رکعت میں الحمد سورۃ فاتحہ اور سورت دونوں پڑھے اور رکوع وسجود کرکے بغیر قعدہ کئے ہوئے کھڑا ہوجائے اور تیسری رکعت میں صرف الحمد شریف پڑھ کر رکوع وسجود کرکے قعدہ آخیرہ کرکے نماز تمام کرے (درمختار)
📚 *( بہار شریعت حصہ 3 صفحہ 132 / اور فتاویٰ رضویہ جلد 3 صفحہ 393-392 / بحوالہ مومن کی نماز صفحہ 220 )*
👈🏻 *البتہ* مقتدی کی دو رکعت چھوٹ گئ اور امام کے ساتھ دو رکعت ملا تو باقی دو رکعتوں میں سورت ملانا واجب ہے
📚 *( بحوالہ کتب فقہ بہار شریعت )*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت مولانا محمــــــد ریحــــــان رضـــــا رضـــــوی صــــاحب قــــبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، فرحا باڑی ٹیڑھا گاچھ وایہ بہادر گنج کشـــــن گنـــــج بہار الھــــــــــــــــــــــــــند*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+916287118487*
*جواب ثانی* 👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
⬅️ *مسبوق* شخص اپنی فوت شدہ رکعت کو قرأت کے حق میں پہلی اور تشہد کے حق میں دوسری رکعت تصور کر کے ادا کرے۔ پوچھی گئی صورت میں مسبوق شخص جس کی تین رکعت چھوٹ گئی اور ایک ہی رکعت امام کے ساتھ ملی وہ جب اپنی فوت شدہ رکعت پڑھنے کھڑا ہوگا تو اپنی (چھوٹی ہوئی) پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملاۓ گا اور اسی پہلی رکعت میں سجدہ کر کے قعدہ کرے گا اور التحیات مکمل پڑھ کر کھڑا ہوگا پھر دوسری رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملاۓ گا اور سجدہ کر کے کھڑا ہو جاۓ گا اور پھر تیسری رکعت صرف سورہ فاتحہ پڑھ کر بیٹھ جاۓ گا اور بقیہ نماز اسی طرح ادا کرے جس طرح اور نمازیں پڑھتے ہیں۔
👈🏻 *فتاویٰ ہندیہ* میں ہے کہ مسبوق جو اپنی نماز پڑھتا ہے وہ قرأت کے حق میں اس کی پہلی نماز ہے اور تشہد کے حق میں اس کی آخری نماز ہے۔ اگر پہلے ثنا وغیرہ نہ پڑھا تھا تو اب ثنا و تعوذ وغیرہ پڑھے پھر
اگر چار رکعت والی نماز میں سے اسے ایک رکعت ملی تو اسے چاہئے کہ ایک رکعت اس طور پر قضا کرے کہ جس میں الحمد اور سورت پڑھے پھر تشہد پڑھے پھر ایک رکعت اسی طور پر قضا کرے کہ جس میں الحمد اور سورت پڑھے اور تشہد نہ پڑھے (یعنی قعدہ نہ کرے بلکہ کھڑا ہو جاۓ) پھر تیسری رکعت میں اسے اختیار ہے (یعنی سورت واجب نہیں) مگر قرأت افضل ہے۔
📚 *( فتاویٰ عالمگیری جلد 1 صفحہ 311/ مکتبہ رحمانیہ )*
💫 *اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ* فرماتے ہیں کہ: نماز فجر کے علاوہ قرأت کے حق میں وہ اپنی ابتدا نماز اور تشہد کے حق میں آخری نماز تصور کر کے ادا کرے۔ ایک رکعت (امام کے ساتھ) پانے والا دو رکعتوں کو فاتحہ اور سورت کے ساتھ ادا کرے اور ان کے درمیان قعدہ بھی کرے۔ اور چار رکعتی نماز میں چوتھی رکعت کو صرف فاتحہ کے ساتھ ادا کرے اور اس سے پہلے قعدہ نہ کرے۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد 7 صفحہ 235/ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٤ _ جمادی الثانی ٤٤٤١ھ بروز بدھ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں