*🌻 بد مذہب کے بیان کو سننا کیسا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 614 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے جو یوٹیوب پرڈاکٹر ذاکر نائک جو غیر مسلموں کو کلمہ پڑھا رہا ہے اور دین کے بارے میں جو بیان کرتا ہے تو کیا اس کو سننا اور اسکی باتوں پر عمل کرنا جائز ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد اکرم علی" بہرائچ شریف🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *بد مذہب* جیسے وہابی دیوبندی رافضی قادیانی ودیگر فرقہاۓ باطلہ اپنی کفری عقائد کے بنا پر کافرومرتد ہیں اور جو انکے کفر پر شک کرے وہ خود کافر ہے لھٰذا انکی محفلوں میں جانا انکی تقریر سننا یا اس پر عمل کرنا جائز نہیں۔۔
💫 *جیسا کہ سیدی سرکار اعلی حضرت فتاوی رضویہ شریف میں روایت کے حوالے سے رقم فرماتے ہیں کہ* حضرت سیدنا سعید بن جبیر شاگرد عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کو راستہ میں ایک بد مذہب ملا کہا کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں فرمایا میں سننا نہیں چاہتا عرض کی ایک کلمہ آپ نے اپنا انگوٹھا چھنگلیا کے سرے پر رکھ کر فرمایا وَ لَا نِصْفَ کَلِمَۃٍ یعنی آدھا لفظ بھی نہیں لوگوں نے عرض کی اس کا کیا سبب ہے فرمایا یہ ان میں سے ہے یعنی گمراہوں میں سے ہے
✨ *سید امام محمد بن سیرین شاگرد انس رضی اللہ تعالی عنہ* کے پاس دو بد مذہب آئے عرض کی کچھ آیات کلام اللہ آپ کو سنائیں فرمایا میں سننا نہیں چاہتا عرض کی کچھ احادیث نبی ﷺ سنائیں فرمایا میں سننا نہیں چاہتا انہوں نے اصرار کیا فرمایا تم دونوں اٹھ جاؤ یا میں اٹھ جاتا ہوں آخر وہ خائب و خاسر چلے گئے لوگوں نے عرض کی اے امام آپ کا کیا حرج تھا اگر وہ کچھ آٸتیں یا حدیثیں سناتے فرمایا میں نے خوف کیا کہ وہ آیات و احادیث کے ساتھ اپنی کچھ تاویل لگائیں اور وہ میرے دل میں رہ جائے تو میں ہلاک ہو جاؤں ائمہ کرام کو یہ خوف تھا اور اب عوام کو یہ جرأت ہے وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ
💫 *اور سرکار اعلی حضرت* فرماتے ہیں کہ دیکھو امان کی راہ وہی ہے جو تمہیں تمہارے پیارے نبی ﷺ نے بتائی *"اِیَّاکُمْ وَ اِیَّاھُمْ لَایُضِلُّوْنَکُمْ وَلَا یَفْتِنُوْنَکُمْ"* ان بدمذہبوں سے دُور رہو اور انھیں اپنے سے دُور کرو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں، اور آگے فرماتے ہیں کہ دیکھو نجات کی راہ وہی ہے جو تمہارے رب نے بتائی
*⬅📖فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸) پ۷،الانعام ۶۸* ترجَمۂ تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ بُھولے سے ان میں سے کسی کے پاس بیٹھ گئے ہو تو یاد آنے پر فوراً کھڑے ہوجاؤ۔۔
👈🏻 *ان* مضامین کی تفصیل میں تمام اکابر علماۓ حریمین شریفین کا فتاوی مسمی بہ الفتاوی الحریمین بر جف الندوة المین اور عامہ علماۓ ہند کا فتاوی موجود ہے
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد ١٥ صفحہ ١٠٥ تا ١٠٦ مکتبہ رضافاٶنڈیشن )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت مولانا محمد راحت رضا نیپالی صاحب قبلہ، استاد جامعہ غوثیہ ضیاءالعلوم بابا گنج بہرائچ شریف*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917380845340*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٤_ جمادی الاوّل ٤٤٤١ھ بروز پیر*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں