🌻 ناخن کاٹنا کب منع ہے نیز رات میں ناخن کاٹنا کیسا ہے؟ 🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 624 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کہ بارے میں کون سے دن ناخن کاٹنا منع ہے اور کیا رات کے وقت میں بھی کاٹ سکتے ہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد حیدر علی رضا" نیاتولا گوپال پور، امڈ آباد، کٹیہار، بہار🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *صورت* مذکورہ میں ناخن ترشوانے کے تعلق سے کئی حدیثیں وارد ہیں، ایک حدیث پاک میں ہے کہ ہفتہ کے دن سے لیکر جمعہ کے دن تک ناخن ترشوانے کی برکت بتائی گئی
لیکن ایک حدیث میں بدھ کے دن ترشوانے کی ممانعت کی گئی ہے، البتہ دونوں روایتوں کے تعلق سے
💫 *سیدی سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ الرضوان* ایک سوال کے جواب میں رقمطراز ہیں ؛ اصل مسئلہ یہی ہے کہ وہ کیف مااتفق مستحب و مسنون ہے اور دن کی تعیین یا منع میں کوئی حدیث ثابت نہیں،یوم الاربعاء ممانعت کی حدیث دونوں ضعیف ہیں،اگر روز چہارشنبہ وجوب کا دن آجائے مثلًا انتالیس۳۹ دن سے نہیں تراشے تھے آج بدھ کو چالیسواں دن ہے اگرآج بھی نہیں تراشتا تو چالیس دن سے زائد ہوجائیں گے اور یہ ناجائز ومکروہ تحریمی ہے (جیسا کہ قنیہ اور ہندیہ وغیرہ میں ہے)تو اس پر واجب ہوگا کہ بدھ کے دن تراشے لیکن اگر حالت سعت واختیار کی ہے تو بدھ کے دن نہ تراشنا مناسب کہ جانب خطر کو ترجیح رہتی ہے۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ، جلد ۲۲، ص۶۸۹/ مکتبہ روح المدینہ کراچی )*
✨ *حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ* فرماتے ہیں؛ جمعہ کے دن ناخن ترشوانا مستحب ہے، ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جمعہ کا انتظار نہ کرے کہ ناخن بڑا ہونا اچھا نہیں کیونکہ ناخنوں کا بڑا ہونا تنگیٔ رزق کا سبب ہے۔ ایک حدیث ضعیف میں ہے، کہ حضور اقدس ﷺ جمعہ کے دن نماز کے لیے جانے سے پہلے مونچھیں کترواتے اور ناخن ترشواتے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے، کہ جو جمعہ کے دن ناخن ترشوائے، اللہ تعالیٰ اس کو دوسرے جمعہ تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک۔
📚 *( بہارشریعت، حصہ شانزدہم، صفحہ ۵۸۵/ مکتبۃ المدینہ کراچی )*
👈🏻 *رات کے وقت* ناخن کاٹنے کے تعلق سے_ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرّحمـہ کے بہت ہى چہیتے شاگرد حضرت امام ابو یوسُف علیہ الرّحمـہ جو اپنے وقْت کے بہت بڑے امام تھے۔ان سےعبّاسی خلیفہ ہارون رَشید نے رات مىں ناخن تراشنے (یعنی کاٹنے)کے بارے میں دَرْیافْت کیا تو آپ نے فرماىا: جائز ہے۔ ہارون رشید نے کہا: اس پر کیا دلیل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: حدیثِ پاک میں ہے: *"اَلْخَيْرُ لَا يُؤَخَّـرُ"* یعنی بھلائى کے کام مىں تاخىر نہ کى جائے۔
📚 _*( فتاویٰ ھندیہ،جلد٣ صفحہ 📄 ٣٥٨ )*_
⬅️ *لہٰذا* مذکورہ عبارتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدھ کے دن ناخن نہ ترشوائے باقی دنوں میں کوئی حرج نہیں؛ اور رات میں بھی ناخن کاٹ سکتے ہیں کوئی قباحت نہیں
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد عارف رضا رضوی قادری صاحب قبلہ*
*انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+918795487820*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح *محمد ارباز عالم نظامى تركپٹى كورىاں كشى نگر ىوپى الهند : مقىم حال بريده القصىم سعودي عربية*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٥ _ جمادی الثانی ٤٤٤١ھ بروز جمعرات*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں