🌻 اگرشوہر نے یہ کہا کہ دوبارہ آؤگی تو طلاق دے دوںگا تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 643 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان کرام اس مسئلے پر کہ ایک شخص نے اپنے بیوی سے اس کے میکے میں کچھ لڑائی یا باتوں کی وجہ سے غصے میں یہ کہا کے تو ابھی یہاں سے چل اب دوبارہ آئی تو تجھے طلاق دے دونگا پھر اسی وقت تو نہیں آیٕ بلکہ دو تین دن ٹھر کر وہاں سے اپنے شوہر کے ساتھ چلی آئی اب کچھ مہینے گزرنے کے بعد وہ پھر میکے جانا چاہتی ہے اور ان کا شوہر بھی راضی ہے پہلے جو اس نے کہا تھا کے دوبارہ یہاں آیی تو طلاق دے دونگا وہ اب اس بات کو واپس لے چکے ہیں لھٰذا اس مسئلے کے بارے میں جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فارمایں مہربا نی ہوگی کرم ہوگا جلد سے جلد
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد برکت اللہ برکاتی" جبلپور ایم پی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *شوہر نے* جوجملہ استعمال کیاہے کہ چل یہاں سے اب اگر دربارہ آئے گی تو طلاق دے دونگا اس جملے سے طلاق واقع نہیں ہوتی دیا نہیں ہے بلکہ دے دونگا یہ وعدہ طلاق ہے اور وعدہ طلاق سے طلاق نہیں ہوتی خواہ کتنی ہی بار کیوں نہ بولا جائے، لہٰذا شخص مذکور کی بیوی اپنے میکے جاسکتی ہے جانے سے طلاق واقع نہیں ہوگی ـ
💫 *چنانچہ حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محقق بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان* تحریر فرماتے ہیں کہ، اگر ہزار بار کہے میں تجھے طلاق دے دوں گا طلاق نہ ہوگی، *"وھذا ظاھرجدا وفی جواھرالاخلاطی فقال الزوج طلاق میکنم انہا ثلاث لان میکنم یتمحض للحال وھوتحقیق بخلاف قولہ کنم لانہ یتمحض للاستقبال وبالعربیۃ قولہ اطلق لایکون طلاقا"* مزید اسی میں ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں کہ۔ زید نے کہا کہ طلاق دے دوں گا پس اس صورت میں طلاق ثابت نہیں
📚 *( فتاوی رضویہ شریف جلد دوازدہم صفحہ (٥٨٨) (۶۵۷) مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
مزید فتاوی رضویہ شریف جلد سیزدہم (۱۳) میں بھی ہے ،زید کا کہنا کہ تینوں طلاق پوری کر دوں گا محض وعدہ ہے اور وعدہ سے طلاق نہیں ہوتی۔ اسی میں دوسری جگہ ہے، تجھے طلاق دے دوں گا محض نامعتبر ہے کہ صرف وعدہ ہی وعدہ ہے اس سے کچھ میں نہیں ہوتا۔
📚 *( صفحہ۔۲۳۲/ (۲۶۷) مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
اور فتاوی شرعیہ میں ہے کہ طلاق دیانہیں بلکہ آئندہ پر معلق رکھاہے میں تجھے طلاق دے دونگا لہٰذا اس کی عورت زوجیت سے نہیں نکلی ہے علی حاله باقی ہے...
📚 *( ایساہی فتاوی شرعیہ جلددوم کتاب الطلاق صفحہ ۷۰ مکتبہ شبیر برادرز اردو بازار لاہور، پر ہے۔ )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد غیاث الدین قادری صاحب قبلہ، پرنسپل دارالعلوم شھید اعظم نوری نگر مفتئی اعظم روڈ دلہا پور پہاڑی انٹپا تھوک گونڈہ یوپی*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+918887740180*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد ارباز عالم نظامى تركپٹى كورىاں كشى نگر ىوپى الهند : مقىم حال بريده القصىم سعودي عربية*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٣_جمادی الثانی ١٤٤٤ھ بروز پیر*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں