نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 صاحب ترتیب شخص کا قضا چھوڑ کر وقتی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور قضا نماز عصر کے بعد پڑھنا کیسا ہے؟🌻

🌻 صاحب ترتیب شخص کا قضا چھوڑ کر وقتی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور قضا نماز عصر کے بعد پڑھنا کیسا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 654 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* 
*سوال:* علماء کرام  مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا فرماتے ہیں  ایک شخص ہے جس کی چار نمازیں قضاء ہوئی تھیں      لیکن اس شخص  کو صرف تین ہی نماز یاد تھی جب اس نے تین نمازیں پڑھ لیں تو اسے یاد آیا کہ اس کی چار نماز یں قضا تھی ( مثلاً مغرب عشاء فجر اور ظہر )   اس نے عشاء فجر اور ظہر پڑھنے کے بعد وقتی نماز ادا کرلی یعنی عصر کی نماز اس کے بعد میں یاد آیا کہ اس کی نماز مغرب بھی قضا تھی تو کیا عصر کی نماز ہو گئی یا نہیں؟ اور نماز عصر کے بعد بچی ہوئی قضا نماز مغرب کی پڑھ سکتا ہے یا نہیں، جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؟  
 *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد اکرام المصطفی" نیپال🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *وقتی* یعنی عصر کی نماز صحیح ہو جائے گی اور عصر کے بعد غروب آفتاب سے پہلے قضا نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ صاحب ترتیب کی (یعنی جس شخص کی عمر میں پانچ یا اس سے کم وقت کی نمازیں قضا ہوں) تو اس کے لئے ترتیب سے پڑھنا واجب ہے اور اگر قضا نماز یاد ہوتے ہوے وقتی نماز پڑھی تو وقتی نماز نہ ہوگی پہلے قضا پڑھیں پھر وقتی نماز اور اگر شروع نماز سے ختم نماز تک یاد نہ رہا بلکہ نماز پڑھ لینے کے بعد یاد آیا تو وقتی نماز ہو جاے گی۔
💫 *امام برہان الدین مرغینانی (متوفیٰ 593ھ)* فرماتے ہیں اگر اس کی چند نمازیں قضا ہوئی ہیں تو ان کی قضا میں وہی ترتیب رکھے جس طرح وہ اصل میں واجب ہوئیں تھیں کیونکہ نبی کریم ﷺ جب یوم خندق نمازوں سے مصروف کئے گئے تو حضور ﷺ نے ترتیب سے قضا کیا پھر فرمایا تم اسی طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے نماز پڑھتے دیکھو لیکن جب یہ فوائت (چھوٹی ہوئی نماز)  زیادہ ہو کر چھ ہو گئیں تو یہ کثرت فوائت ہو گئی پس ان کے درمیان ترتیب ساقط (ختم) ہو گئی۔ 
📚 *( ہدایہ جلد اول صفحہ 242 )*
جس نے عصر کی نماز پڑھی حالانکہ اس کو یاد ہے کہ اس نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو یہ عصر فاسد ہو گئی مگر جب اس کا آخری وقت ہو جاۓ‌۔ 
📚 *( ہدایہ جلد اول صفحہ 244 )*
فتاویٰ ہندیہ میں کافی کے حوالے سے ہے کہ: چند نمازوں میں ترتیب واجب ہے، اگر فجر کی نماز پڑھی اور اس کو یاد تھا کہ وتر نہیں پڑھی ہیں تو امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک وہ نماز فاسد ہوگی۔ 
📚 *( فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ 353 )*
✨ *مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ:* قضا نماز یاد نہ رہی اور وقتیہ پڑھ لی پڑھنے کے بعد یاد آئی تو وقتیہ (نماز) ہو گئی، اور پڑھنے میں یاد آئی تو گئی۔ 
📚 *( بہار شریعت حصہ 4 صفحہ 705/ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی )*
امام ابو جعفر طحاوی حنفی (متوفی 321ھ) روایت نقل کرتے ہیں: *"اَبُوْ عَوَانَهٗ عَنْ قَتَّادَۃَ عَنْ اَنَسَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ عَنِ الْنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (مَنْ نَسِیَ صَلَاۃً فَلْیُصَلِّھَا أِذَا ذَکَرَھَا"* ترجمہ: حضرت ابوعوانہ نے قتادہ سے انہوں نے انس سے اور انہوں نے حضور نبی کریم ﷺ سے روایت نقل کی ہے جو شخص کوئی نماز بھول جاۓ وہ یاد آنے پر پڑھ لے۔ مزید ہے کہ بھولی (یا چھوٹی) ہوئی نماز کو جب یاد آۓ اسی وقت اوقات مکروہہ (طلوع و غروب و زوال) کو چھوڑ کر ادا کرے۔  
📚 *( معانی الآثار جلد دوم صفحہ 202/ تا 204 )*
👈🏻 *صورت مسئولہ* میں اس کی نماز عصر صحیح ہو گئی اور عصر کی نماز کے بعد مغرب کی قضا بھی درست ہے، کراہت تب ہے جب غروب آفتاب کا وقت شروع ہو جاے۔
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917352818007*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح مفتی جابر القادری صاحب قبلہ*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٣_ رَجب المرجب ؁١٤٤٤ھ بروز اتوار*
 *عیسوی فروری/5/2/2023 )*🌹

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...