نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 ہند نام رکھنا کیسا ہے اور ہند کس کا نام تھا؟🌻

🌻 ہند نام رکھنا کیسا ہے اور ہند کس کا نام تھا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 659 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* 
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام کہ ہند نام رکھنا کیسا ہے؟ 
آیا یہ کہ کیا یہ نام آدم علیہ السلام کے بیٹوں میں سے کسی ایک کا نام تھا؟ 
برائے کرم اصلاح فرماے۔ 
 *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد شعیب" ممبئی🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *ہند* نام رکھنا جائز ہے کیونکہ اس نام کو رکھنے کے متعلق کہیں کتابوں میں کوئی ممانعت مذکور نہیں اور ہند نام حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں میں سے کسی کا نام نہیں تھا بلکہ یہ نام ایک صحابی رسول ﷺ کا ہے یونہی کئی شخص ہیں جن کا نام ہند تھا صحابہ میں۔ اور اس سے بڑی بات نام کے جواز کی اور کیا ہو سکتی ہے کہ یہ نام ایک صحابی کا ہے اگر غلط ہوتا تو حضور ﷺ اس نام کو بدل دیتے۔ 
✨ *امام ابن جریر طبری شافعی (متوفیٰ 310ھ)* حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں کے پندرہ نام ذکر کئے ہیں اور وہ یہ ہیں 
👈🏻 *(١)* قین (قابیل) (٢) ہابیل (٣) حضرت شیث علیہ السلام (٤) اباد (۵) بالغ (٦) اثاثی (٧) توبہ (٨) بنان (٩) شبوبہ (١٠) حیان (١١) ضرابیس (١٢) ہذر (١٣) یحود (١٤) سندل (١۵) بارق۔ 
📚 *( تاریخ طبری جلد اول صفحہ 101 )* 
💫 *امام ابونعیم اصبَہانی شافعی (متوفیٰ 430ھ)* روایت نقل کرتے ہیں کہ: حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسماء اور حضرت ہند رضی اللہ عنہ کو حضور اکرم ﷺ کے خدمت گزاروں میں دیکھا ہے یہ اکثر دروازے پہ حاضر رہتے اور حضور ﷺ کی خدمت میں مصروف رہتے بعض متاخرین نے کہا کہ یہ اہل صفہ ہی میں تھے۔
📚 *( حلیة الاولیاء جلد اول صفحہ 610 )*
✨ *امام عزالدین ابن اثیر (متوفیٰ 630ھ)* لکھتے ہیں: ہند بن حارثہ بن ہند۔ جناب ہند سے ان کے بیٹے حبیب نے روایت کی کہ وہ آٹھ بھائی تھے اور سب نے اسلام قبول کر لیا اور حضور اکرم ﷺ کی صحبت سے فیض یاب ہوتے رہے چنانچہ بیعت رضوان کے موقع پر یہ سب بھائی موجود تھے۔ حضرت ہند آٹھ بھائیوں میں سے دو بھائی ہند اور اسماء عرصے تک حضور نبی کریم ﷺ کی خدمت سے بہرہ ور ہوتے رہے دونوں بھائی اصحاب صفہ میں شامل تھے، حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ ایک لمبے عرصے تک ان بھائیوں کو حضور ﷺ کی خدمت گزاری میں مصروف دیکھتے رہے، یہ ہند، ہند بن ہند کے والد ہیں۔ 
📚 *( اسد الغابہ جلد 3 حصہ 9 صفحہ 355 )*
👈🏻 *صورت مسئولہ* میں ہند نام رکھنا بلا کراہت جائز و درست ہے شرعاً کوئی حرج نہیں۔
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٩_ رَجب المرجب ؁١٤٤٤ھ بروز ہفتہ*
 *عیسوی فروری/11/2/2023 )*🌹

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...