🌻 گیارہویں شریف کے نام کا چندہ مسجد میں لگانا کیسا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 655 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* بعد سلام عرض ہیکہ ہمارے گاؤں میں ہر ماہ کی گیارہ تاریخ کو حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ فاتحہ کے نام سے پیسہ اکھٹا ہوتا ہے شرینی کے لئے اور لوگ وہ پیسہ شرینی کی نیت سے دیتے ہیں تو جو مسجد کا صدر ہے وہ اس میں سے کچھ پیسہ مسجد میں لگانے کے لئے بچا لیتا ہے تو کیا وہ پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں ۔۔ رہنمائی فرمائیں
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد علی" نگروٹہ🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
💫 *حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان،* چندہ کی رقم کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ۔ عموماً یہ چندے صدقۂ نافلہ ہوتے ہیں ان کو وقف نہیں کیا جاسکتا کہ وقف کے لے یہ ضروری ہے کہ اصل حبس کرکے اس کے منافع کام میں صرف کئے جائیں جس کے لئے وقف ہو .نہ یہ کہ خود اصل ہی کو خرچ کردیا جائے : مزید فرماتے ہیں کہ ؛ یہ چندہ جس خاص غرض کے لئے کئے گئے ہیں اس کے غیر میں صرف نہیں کیے جا سکتے اگر وہ غرض پوری ہوچکی ہوتو جس نے دیئے ہیں اس کو واپس کئے جائیں یا اس کی اجازت سے دوسرے کام میں خرچ کریں بغیر اجازت خرچ کرنا ناجائز ہے۔
📚 *( فتاوی امجدیہ جلد سوم (۳) کتاب الوقف صفحہ, (۳۸ تا ۳۹) مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی پاکستان )*
👈🏻 *لہٰذا* مذکورہ بالا نصوص سے معلوم ہوا کہ چندہ کی رقم جس کام کیلئے وصولی کی گئی ہو اسی میں خرچ کرنا چاہیے۔ کسی غیر کام میں مثلاً تعمیر مسجد یا مدرسہ وغیرہ میں، بے اجازت خرچ کرنا جائز نہیں۔ ہاں وہاں کا یہ رسم و رواج ہو کہ بچا ہوا رقم دیگر کام میں خرچ کرتے ہیں اور دینے والے نے منع نہ کیا ہو تو صرف کر سکتے ہیں۔ کوئی حرج نہیں۔ لہٰذا مذکور صدر کا طریقہ صحیح نہیں ہے۔ وہ توبہ کریں۔ اور آئندہ ایسے فعل سے بعض رہیں۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد ارباز عالم نظامى تركپٹى كورىاں كشى نگر ىوپى الهند : مقىم حال بريده القصىم سعودي عربية*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+916393808003*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٣_ رَجب المرجب ١٤٤٤ھ بروز اتوار*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں