🌻 واٹس ایپ کے ذریعے کئے گئے سلام کا جواب دینا واجب ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 664 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین کہ، واٹس ایپ پر کیے گئے سلام خواہ بول کر وائِس میسج کی صورت میں ہو یا لکھ کر ٹیکسٹ میسج کی صورت میں دونوں صورتوں میں اس کا جواب دینا لازم ہوتاہے؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ ریحان رضا" بنارس🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *مسئلے* کی تفصیل یہ ہے کہ قلم ، پین پینسل کے ذریعے کوئی چیز لکھنا زبان سے کلام کے ذریعے اپنے مافی الضمیر کو ظاہر کرنے کی طرح ہی ہے اور جس طرح انسان کے بنفسِ نفیس کسی چیز کے متعلق ایجاب و قبول کرنے کا حکم ہوتا ہے ، فقہاے کرام نے تحریر کے ذریعے بھی وہی حکم لگایا ہے ۔ اسی وجہ سے فقہائے کرام نے صراحت کی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس خط وغیرہ میں لکھا ہوا سلام آیا ، تو اس لکھے ہوئے سلام کا جواب دینا لازم ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت ساری ایسی چیزیں وجود میں آگئی ہیں کہ ان کے ذریعے بھی انسان اپنے مافی الضمیر کا اظہار کر سکتا ہے اور فی زمانہ علمائے کرام نے ان کو بھی قلم اور خط کے حکم میں لیا ہے ۔
👈🏻 *ان میں* سے ایک چیز واٹس ایپ کے ذریعے پیغام رسانی کا معاملہ بھی ہے البتہ واٹس ایپ پر کیے گئے سلام کا جواب دینے کے دو طریقے ہیں ۔ اگر اس کا جواب لکھ کر دے دیا ، تو بھی حق ادا ہوجائے گا اور اگر زبان سے جواب دے دیا ، اس طرح بھی ذمہ سے بری ہوجائے گا اور بہتر بھی یہی ہے کہ جیسے ہی کسی کا سلام موصول ہو ، تو فوراً زبان سے سلام کا جواب دیدے ، تاکہ تاخیر کی وجہ سے گنہگار بھی نہ ہو اور پھر واٹس ایپ کا جواب دیتے ہوئے بھی سلام کا جواب دے دینا چاہیے ، تاکہ وہ شخص کسی بدگمانی کا شکار بھی نہ ہو۔فقط۔منقول
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت مولانا محمد امتیاز حسین مشاہدی صاحب قبلہ، الجامعةالمصطفاٸیة مہراجگنج بہرائچ شریف یوپی۔*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919792311811*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٩_ شعبان المعظم ١٤٤٤ھ بروز جمعرات*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں