🌻 کتا جسم سے چھو جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 670 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* علماۓ کرام ومفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کی ایک شخص ایک کتے کو روٹی کھلا رہا تھا اور روٹی کا ٹکڑا اس کے منھ ڈالنے لگا تو اس کتے نے روٹی کے ٹکڑے کے بجاۓ اس شخص کا اپنے منھ میں رکھ لیا اور اس شخص کا ہاتھ اس کتے کے تھوک سے گیلا ہو گیا اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے کہ وہ شخص ناپاک ہوا یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد رضوان رضا" بہرائچ شریف🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *اوّل،* کتے کا لعاب ،دوم کتے کا پسینہ نجس ہے ؛ لیکن باقی بدن نجس نہیں ہے۔ لہٰذا اگر کتا کسی شخص کے بدن یا کپڑوں کو مس کر جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوں گے, ہاں، اگر کتے کے جسم پر تر نجاست لگی ہو اور چھونے سے وہ جسم یا کپڑوں پر لگ گئی تو جس حصے پر لگی وہ ناپاک ہو جائے گا۔ البتہ اگر کتا کسی پاک چیز جیسے پاک پانی وغیرہ سے تر تھا تو کپڑے وبدن پاک رہیں گے۔
💫 *چنانچہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان* تحریر فرماتے ہیں کہ؛ کتا بدن یا کپڑے سے چھو جائے، تو اگرچہ اس کا جِسْم تر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا۔
📚 *( بہار شریعت جلد اوّل (۱) حصّہ دوم (۲) نجاستوں کا بیان صفحہ (۳۹۵) المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی )*
👈🏻 *لہٰذا* صورت مسئولہ کے متعلق حکم یہ ہے کہ، ہاتھ کے جس حصے پر كتے کا لعاب لگی ہے، وہ حصّہ ناپاک ہوگیا۔ فقط اسکو ہی دھول لینے سے ۔ شخص مذکور پہلے کی طرح پاک ہو جائے گا۔ دوبارہ غسل کرنا یا پورا کپڑا بدلنا ضروری نہیں۔۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد ارباز عالم نظامى تركپٹى كورىاں كشى نگر ىوپى الهند : مقىم حال بريده القصىم سعودي عربية*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+916393808003*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٨_ شعبان المعظم ١٤٤٤ھ بروز ہفتہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں