🌻 امام نے قرأت شروع کر دی تو مقتدی ثنا پڑھے گا یا نہیں/ نیز تاخیر سے آنے والا مقتدی ثنا کب پڑے گا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 672 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* مفتیان کرام کی خدمت میں یہ مسئلہ پیش ہے مقتدی کا نیت باندھتے ہی امام صاحب نے قرأت شروع کر دی تو اب مقتدی ثنا پڑھے یا نہ پڑھے اور مسبوق کے لئے کیا حکم ہے وہ کب اور کہاں ثنا پڑھے مدلل جواب سے نوازیں،شکریہ کا موقع دیں
*🔍الـمـسـتفتی؛ سلمان رضا" یوپی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جہری* نماز میں اگر مقتدی کے ثنا پڑھنے یا مکمل کرنے سے پہلے امام نے قرأت شروع کردی، تو مقتدی خاموش ہو جائے اور بقیہ نہ پڑھے۔ چھوڑ دے کیونکہ ثنا پڑھنا سنت ہے اور قرأت سننا واجب۔۔۔ ہاں سری نماز میں اگرچہ امام نے قرأت شروع کردی ہو پھر بھی مقتدی ثنا پڑھنا چاہے تو پڑھ لے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں مقتدی ثنا نہ پڑھے۔ خاموش رہ کر قرأت سنے۔
💫 *چنانچہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان۔* تحریر فرماتے ہیں کہ۔ امام نے بالجہر قراءت شروع کردی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے اگرچہ بوجہ دور ہونے یا بہرے ہونے کے امام کی آواز نہ سنتا ہو، جیسے جمعہ و عیدین میں پچھلے صف کے مقتدی کہ بوجہ دور ہونے کے قراءت نہیں سنتے۔ امام آہستہ پڑھتا ہو (جیسے ظہر اور عصر میں تو پڑھ لے۔
📚 *( بہار شریعت جلد اوّل (۱) حصہ سوم (۳) ، نماز پڑھنے کا طریقہ : صفحہ (۵۲۳) مکتبہ المدینہ دعوت اسلامی )*
اور فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے کہ ،صلاۃ جہریہ میں مقتدی کے لیےاس وقت تک ثنا پڑھنے کی اجارت ہے جب تک امام نے قراءت شروع نہ کی ہو۔لہذا جب امام نے قراءت شروع کردی تو مقتدی اب ثنا نہ پڑھے،اور اگر پڑھ رہا تھا تو خاموش ہو جائے اور بغور قراءت سنے۔
📚 *( فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول (۱) کتاب الصلاۃ صفحہ (۱۲۶) مکتبہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی )*
اور قرآن پاک میں ہے:*"وَاِذَا قُرِئَ القُرآنُ فَاستَمِعُوا لَہ وَاَنصِتُوا۔"* ترجمہ کنز الایمان : اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو۔
📓 *سورۃ الاعراف آیت (۲۰۳)*
اور غنیۃ المتملی شرح منیۃ المصلی ہے: *"واذا ادرک الامامَ وھو یجھر،یستمع و ینصت"* ترجمہ: یعنی جب امام کو بلند آواز سے قراءت کرتا ہوا پالے تو غور سے سنے اور چپ رہے۔
📚 *( غنیۃ المتملی شرح منیۃ المصلی صفة الصلاة صفحہ (۳۰۴ )*
اور رد المحتار میں امام کو جہری اور سری قراءت کرنے اور مقتدی کو ثنا پڑھنے کے بارے میں ہے کہ، *"اختارہ قاضی خان حیث قال:ولو ادرک الامامَ بعدما اشتغل بالقراءۃ ،قال ابن الفضل:لایثنی،وقال غیرہ: یثنی،و ینبغی التفصیل۔ان کان الامام یجھر لا یثنی و ان کان یسر یثنی وھو مختار شیخ الاسلام خواہرزادہ"* ترجمہ: یعنی، قاضی خاں نے اسی کو اختیار کیا ہے انھوں نے فرمایا: اگرچہ امام نے قراءت شروع کر دی ہو، ابن فضل نے کہا: ثنا نہ پڑھے، اور دوسرے علما نے فرمایا: ثنا پڑھ لے، اور یہاں تفصیل مناسب ہے۔ اگر امام جہری قراءت کر رہا ہو تو ثنا نہ پڑھے اور اگر سِرّی قراءت ہو تو ثنا پڑھ لے، اور یہی شیخ الاسلام خواہر زادہ کا پسندیدہ ہے۔
📚 *( رد المحتار علی الدر المختار شرع تنویر الابصار، الجــزء الثانی (٢) کتاب الصلاۃ باب صفة الصلاة صفحہ (١٩٠) المكتبة دار عالم الكتب الطباعة والنشر والتوزيع الریاض )*
اور مسبوق جس کی رکعت چھوٹ گئی ہو وہ ثنا کب پڑے گا۔ اس کے متعلق حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ۔ مسبوق شروع میں ثنا نہ پڑھ سکا۔ تو جب اپنی باقی رکعت پڑھنا شروع کرے۔ اس وقت پڑھ لے۔
📚 *( بہار شریعت جلد اوّل (۱) حصّہ سوم (۳) نماز پڑھنے کا طریقہ صفحہ (۵۲۴) المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد ارباز عالم نظامى تركپٹى كورىاں كشى نگر ىوپى الهند : مقىم حال بريده القصىم سعودي عربية*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+916393808003*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٣_ شعبان المعظم ١٤٤٤ھ بروز جمعرات*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں