نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 شرک کسے کہتے ہیں کیا شرک کرنے والا مسلمان رہے گا یا کافر ہوگا؟🌻

🌻 شرک کسے کہتے ہیں کیا شرک کرنے والا مسلمان رہے گا یا کافر ہوگا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 667 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* 
*سوال:* مفتیان کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ شرک کسے کہتے ہیں کیا شرک کرنے والے کا ایمان باقی رہا یا وہ کافر ہو گیا 
تفصیل کے ساتھ بہترین انداز میں جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
 *🔍الـمـسـتفتی؛ ارشد رضا" یوپی🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *شرک* اسے کہتے ہیں جو الله تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھے ایک سے زیادہ خدا مانے یا اللہ کے علاوہ بھی کسی اور کو واجب الوجود مانے یا بتوں کی پوجا کرے آگ کی پوجا کرے سورج اور چاند کی پوجا کرے یہ سب شرک ہے اور جو شرک کرتا ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے مسلمان نہیں رہتا اور مشرک کی کبھی بخشش نہیں ہو گی۔
 الله تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا 
*"وَقَالَ ٱللَّهُ لَا تَتَّخِذُوٓا۟ إِلَٰهَيْنِ ٱثْنَيْنِ ۖ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَٰحِدٌ ۖ فَإِيَّٰىَ فَٱرْهَبُونِ (۵۱)"* *ترجمہ:* اور اللہ نے فرمادیا دو خدا نہ ٹھہراؤ، وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھ ہی سے ڈرو۔ 
📓 *( القرآن پارہ ١٤، سورہ نحل )*
*"إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِۦ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَآءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱفْتَرَىٰٓ إِثْمًا عَظِيمًا (۴۸)"* *ترجمہ:* بیشک اللہ اسے نہیں بخشتا اس بات کو کہ شرک کیا جاۓ اس کے ساتھ اور بخش دیتا ہے جو اس کے علاوہ ہے جس کو چاہتا ہے اور جو شریک ٹھہراتا ہے الله کے ساتھ وہ ارتکاب کرتا ہے گناہ عظیم کا۔ 
📓 *( القرآن پارہ ۵ سورہ نساء )*
💫 *امام ابن کثیر (متوفیٰ 774ھ)* فرماتے ہیں: الله تعالیٰ اپنے ساتھ شرک کئے جانے کے گناہ کو نہیں بخشتا یعنی جو الله تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے کہ وہ مشرک ہو اس پر بخشش کے دروازے بند ہیں، اس جرم کے سوا اور گناہوں کو خواہ کیسے ہی ہوں جس کے چاہے بخش دیتا ہے۔ 
📚 *( تفسیر ابن کثیر جلد اول صفحہ 713 )*
✨ *امام جلال الدین سیوطی شافعی (متوفیٰ 911ھ)* فرماتے ہیں امام طبرانی نے معجم کبیر میں حضرت سلمان رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک ایسا گناہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نہیں بخشتا جس گناہ کو بخشا نہیں جاتا وہ الله تعالیٰ کے ساتھ شرک ہے۔ 
📚 *( تفسیر درالمنثور جلد دوم صفحہ 467 )*
💫 *حضرت شیخ ملا علی قاری حنفی (متوفیٰ 1014ھ)* مشکوٰۃ کی شرح میں فرماتے ہیں کہ: شرک کی دو قسمیں ہیں ایک تو شرک فی الربوبیة، یعنی عبادت و تعظیم میں اور کسی کو بھی خدا قرار دینا دوسرے شرک فی الالوہیة یعنی عبادت و تعظیم اور الله کی صفات خاص جیسے خالقیت، رزاقیت، اور حاجت براری وغیرہ میں الله کے ساتھ کسی کو شریک کرنا، شرک ایسا گناہ ہے جو ایمان کو سرے سے ختم کر دیتا ہے گویا ایمان اور شرک کسی بھی حال میں جمع نہیں ہو سکتے، کفر و شرک کے علاوہ اور کوئی گناہ ایسا نہیں ہے جو ایمان کو سرے سے ختم کر دے۔ 
📚 *( مرقات شرح مشکوٰۃ، کتاب الآداب، جلد 9 صفحہ 486 )*
👈🏻 *لہٰذا* شرک و کفر ہی وہ گناہ ہے جو کسی بھی حال میں معاف نہیں ہوتے، اگر کسی سے معاذ الله کفر ہو جاۓ تو فوراً ہی تجدید ایمان اور بیوی والے کو تجدید نکاح اور بیعت والے کو تجدید بیعت لازم و ضروری ہے۔
الله تعالیٰ سبھی ایمان والوں کو ہمیشہ کفر و شرک سے محفوظ فرماے اور ایمان کے ساتھ خاتمہ فرماۓ۔ آمین ثم آمین-
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917352818007*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح مفتی جابر القادری صاحب قبلہ*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٠_ شعبان المعظم ؁١٤٤٤ھ بروز جمعہ*
 *عیسوی مارچ/3/3/23 )*🌹

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...

علاماتِ وقف اور علاماتِ وصل کے احکام :

*علاماتِ وقف اور علاماتِ وصل کے احکام :* 🌹💐🌹💐🌹💐🌹💐🌹💐🌹 *==========================* ۝ : *یہ علامت آیت پوری ہونے کی ہے اسی وجہ سے اس علامت ہی کو آیت کہتے ہیں ۔*   *آیت پر ٹھہرنا مستحب ہے جبکہ بخیال ادائے سنت ہو ۔* *ورنہ بربنائے اصل قرأت وصل مستحب ہے اس لیے کہ آیت لغرض الوقف نہیں ہے اور اگر کسی جگہ آیت کا ظاہر کرنا ہی مقصود ہو تو ایسی صورت میں وقف کرنا ضروری ہوگا ۔* ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ *٥ : یہ علامت آیت مختلف فیہ ہونے کی ہے لہذا اس جگہ آیت سمجھ کر وقف کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔* *یہ جو مشہور ہے کہ امام عاصم رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہاں آیت نہیں ۔*  *اس کی کوئی اصلیت نہیں کیوں کہ قراء سبعہ کو اختلاف آیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔* ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ *م : یہ وقف لازم کی علامت ہے اس پر باقتضائے ختم کلام وقف لازم ہے تا کہ وصل کرنے سے کسی قسم کی قباحت نہ لازم آئے ۔* *اسی وجہ سے اس کو وقف لازم کہتے ہیں ۔* ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ *ط : یہ وقف مطلق کی علامت ہے ۔* *یہاں بوجہ ختم کلام وقف تام ہے اس وجہ سے یہاں وقف کرنا ضروری ہے تاکہ وصل کرنے سے التصال کلام کا التباس نہ لازم آئے ۔* ➖...