🌻 حضور ﷺ کتنے جنگ میں شریک ہوۓ تھے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 689 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کے ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اسلام کے کتنے جنگؤں میں شرکت فرماے تھے حوالہ سے ضرور مزین فرما کر شکریہ کا موقع دیں
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد عبد الجلیل اشرفی" دیناجپوری🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *اسلام* میں کل کتنے غزوات پیش آۓ اس متعلق مؤرخین کے درمیان تعداد میں اختلاف ہے، ہر وہ جنگی لشکر جس میں حضور اکرم ﷺ خود بنفس نفیس تشریف لے گئے اسے غزوہ اور غزوات کہتے ہیں- اور جس میں تشریف نہیں لے گئے بلکہ فوج کو روانہ کیا اسے سریہ اور سرایا کہتے ہیں۔
💫 *امام ابن سعد (متوفیٰ 230ھ)* تحریر فرماتے ہیں: موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے کہ ۲۷ غزوات میں رسول ﷺ نے خود جہاد فرمایا ، اور ٤٧ سرایا بھیجے، اور نو غزوات میں آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے قتال فرمایا۔
١، بدر، ٢ احد، ٣ مریسیع، ٤ خندق، ۵، قریظہ، ۶ خیبر، ٧ فتح مکہ، ٨ حنین، ٩ طائف، اس تعداد پر اجماع ہے۔ بعض روایتوں میں آپ ﷺ نے بنی نفیر کے غزوے میں بھی قتال فرمایا،اور خیبر سے واپسی میں وادی القریٰ میں بھی قتال فرمایا، اور غابہ میں بھی قتال فرمایا۔
📚 *( طبقات ابن سعد جلد اول صفحہ 245 )*
✨ *امام امام قسطلانی شافعی (متوفیٰ 923ھ)* فرماتے ہیں: جس میں آپ ﷺ خود بنفس نفیس تشریف لے گئے ان غزوات کی تعداد ستائیس (٢٧) ہے ان میں سے نو جنگوں میں آپ ﷺ نے قتال فرمایا جس میں بدر، احد، مریسیع، خندق، قریظہ، خیبر، فتح مکہ، حنین، اور طائف ہیں۔ اور آپ ﷺ کے سرایا (سریہ کی جمع) جس میں آپ ﷺ خود تشریف نہیں لے گئے بلکہ لشکر کو روانہ کیا جس کی تعداد 47 ہے۔ پہلا غزوہ ابواء دوسرا بواط، تیسرا عشیرہ ہے۔
📚 *( مواہب لدنیہ جلد اول صفحہ 218 )*
💫 *شیخ محقق حضرت عبد الحق محدث دہلوی بخاری (متوفیٰ 1252ھ)* فرماتے ہیں کہ: ان غزوات کی تعداد جس میں حضور ﷺ بنفس نفیس شریک ہو کر تشریف لاۓ ستائیس (٢٧) ہے، اور صاحب روضۃ الاحباب کا قول اکیس (٢١) اور ایک قول چوبیس (٢٤) منقول ہے، اور سرایا کی تعداد سینتالیس بعض چھپیں کہتے ہیں۔
📚 *( مدارج النبوۃ جلد دوم صفحہ 112 )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٧_ شوال المکرم ١٤٤٤ھ بروز جمعرات*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں