🍷 کیا شراب مرغا کو پلانا جائز ہے؟🍷
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 688 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے علماء کرام کہ ایک مرغی فارم میں تقریباً 6000 مرغا زکام کھانسی کا شکار ہیں ایک ہفتے سے کل اس فارم کا مینیجر آیا تھا اور وہ بتا کر گیا ہے کہ ان مرغیوں کو شراب پلائیں دوائی کی جگہ تبھی ٹھیک ہو پائیں گے اس نے دوسرے فارموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ٹھیک بھی ہو چکے ہیں آیا کیا مرغی مرغوں کو دوا کے طور پر شراب پلانا صحیح ہے جبکہ نا پلانے سے اس فارم والے کو تقریباً 60 70 ہزار کا نقصان ہونے کا امکان ہے جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ ہسیم الدین" بہار🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *بندہ* مومن کو حالت اضطرار میں موقع پہ کوئی حلال شئ موجود نہیں اور حرام گوشت و شراب موجود ہے تو شرع مطہرہ کی طرف سے بقدر ضرورت حرام شئ کھا کر جان بچانے کی اجازت دی گئ ہے ۔ نیز شراب حرام و نجس ہے اسکی تفصیل سورہ مائدہ و انعام میں ہے ۔
مگر دوا کے طور پر شراب جائز نہیں کیونکہ مردار کا گوشت اور شراب یقینی طور پر بھوک اور پیاس کا دفعیہ ہے اور دوا کے طورپر شراب پینے میں یہ یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا کہ مرض کا ازالہ ہی ہوجائے گا۔
💫 *نیز صاحب بہار شریعت حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ* عالمگیری کے حوالہ سے تحریر کرتے ہیں کہ کھانا ناپاک ہوگیا تو جائز نہیں کہ کسی پاگل یا بچہ کو کھلائے یا کسی ایسے جانور کو کھلائے جس کا کھانا حلال ہے۔
ان تمام شواہد کی روشنی سے ثابت ہوگیا کہ مرغی ۔ مرغا ۔ و دیگر حلال جانوروں کو نجس و حرام شئ بطور خوراک و بطور دوا کے کھلانا و پلانا جائز نہیں ہے ۔ جو پاک و حلال دوا ہے وہی جانور کو دی جائے گی ۔۔
👈🏻 *اگر* کوئی فرد معترض ہے کہ اضطراری حالت میں حرام شئ کو بحالت مجبوری استعمال کرنے کی اجازت ہے اس پہ قیاس کرتے ہوئے کہ حلال جانور کو بطور دوا بیمار ہونے پہ شراب پلانی جائے تو معترض کا اضطرار پہ قیاس کرنا درست نہیں ہے ۔
📚 *بہار شریعت و فتاوی عالمگیری کا بھی مطالعہ کریں*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خلیفہ حضور شیخ الاسلام*
*عـــبـــد الــوهــاب رضـــوی اشـــرفـــی صاحب قبلہ۔۔*
*( گـــجـــرات )*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
📱 *+918460716640*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٣_ شوال المکرم ١٤٤٤ھ بروز جمعرات*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں