نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 نفل نماز کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے یا بیٹھ کر؟🌻

🌻 نفل نماز کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے یا بیٹھ کر؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 697 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ‎* 
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ پنج وقتہ نمازوں میں جو نوافل ہے اس کو بیٹھ کر پڑھنا افضل ہے یا کھڑے ہو کر پڑھنا افضل ہے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں حضرات علمائے بڑی مہربانی ہوگی
 *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد نوشاد رضا نوری" ارریہ🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *کھڑے* ہوکر نفل نماز پڑھنا افضل ہے بلا عذر بیٹھ کر پڑھنے میں آدھا ثواب ہے کھڑے ہوکر پڑھنے کی طاقت ہوتے ہوئے بھی بیٹھ کر نفل نماز پڑھ سکتے ہیں البتہ عذر کی وجہ سے بیٹھ کر پڑھے تو ثواب میں کمی نہیں ہوگی ") 
💫 *جیساکہ مجدد اعظم فقیہ باکمال سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری محقق فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں)* نفل نماز کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے بیٹھ کر پڑھنے میں آدھا ثواب ہے "رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں *"ان صلي قائما فهو افضل ومن صلي قاعدا فله نصف اجرالقا ئم"* اور اگر کھڑے ہوکر پڑھے تو وہ افضل ہے اور جو بیٹھ کر پڑھے اس کے لئے کھڑے ہوکر پڑھنے والے سے نصف ثواب ہے "اھ 
📚 *( فتاویٰ رضویہ ج / 7/ص/ 438 رضا فاؤنڈیشن )* 
بہار شریعت میں ہے) کھڑے ہو کر پڑھنے کی قدرت ہو جب بھی بیٹھ کر نفل پڑھ سکتے ہیں  مگر کھڑے ہو کر پڑھنا افضل  ہے کہ حدیث میں  فرمایا بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نصف ہے  اور عذر کی وجہ سے بیٹھ کر پڑھے تو ثواب میں  کمی نہ ہوگی یہ جو آج کل عام رواج پڑ گیا ہے کہ نفل بیٹھ کر پڑھا کرتے ہیں  بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ شاید بیٹھ کر پڑھنے کو افضل سمجھتے ہیں  ایسا ہے تو ان کا خیال غلط ہے وتر کے بعد جو دو رکعت نفل پڑھتے ہیں  ان کا بھی یہی حکم ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھنا افضل ہے اور اس میں  اُس حدیث سے دلیل لانا کہ حضور اقدس ﷺ نے وتر کے بعد بیٹھ کر نفل پڑھے صحیح نہیں  کہ یہ حضور ﷺ کے مخصوصات میں  سے ہےچنانچہ صحیح مسلم شریف کی حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ہے فرماتے ہیں  مجھے خبر پہنچی کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ہے کہ بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز سے آدھی ہے۔ 
👈🏻 *اس* کے بعد میں  حاضر خدمتِ اقدس ہوا تو حضور ﷺ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے پایا، سرِ اقدس پر میں  نے ہاتھ رکھا کہ بیمار تو نہیں  ارشاد فرمایا کیا ہے اے عبداللہ عرض کی، یا رسول اللہ ﷺ حضور ﷺ نے تو ایسا فرمایا ہے اور حضور ﷺ بیٹھ کرنماز پڑھتے ہیں  فرمایا ہاں و لیکن میں  تم جیسا نہیں  امام ابراہیم حلبی و صاحب درمختار و صاحب ردالمحتار نے فرمایا کہ یہ حکم حضور ﷺ کے خصائص سے ہے اور اسی حدیث سے استناد کیا"اھ 
📚 *( بہار شریعت ج 1/ح /4مسئلہ /40/ص 670/ سنن و نوافل کا بیان /مکتبہ دعوت اسلامی )* 
کھڑے ہوکر نفل نماز پڑھنا افضل ہے بلاعذر بیٹھ کر پڑھنے میں آدھا ثواب ہے بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہوکر پڑھنے والے کی نماز کے آدھی ہے اور یہ کہنا کہ نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم ہے غلط ہے البتہ نوافل میں فرائض و واجبات کی طرح قیام فرض نہیں ہے اور بیٹھ کر بھی پڑھنا جائز ہے یہی وجہ ہے کہ کھڑے ہوکر پڑھنے کی قدرت ہوتے ہوئے بھی بیٹھ کر نوافل پڑھ سکتے ہیں" 
📚 *( درمختار ج/2/ص/36/ کتاب الصلوٰۃ میں ہے )* 
و یتنفل مع قدرتہ علی القیام قاعدا و فیہ اجر غیر النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم علی النصف الا بعذر) "اھ (اس کے تحت ردالمحتار میں ہے) *"من صلی قائما فھو افضل و من صلی قاعدا فلہ نصف اجر القائم"* اھ)
📚 *( فتاویٰ مرکز تربیت افتا ج/1/ص 272 ) ایساہی فتاویٰ فیض الرسول ج /1 ص / 240 پر ہے )* 
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت مولانا محمد ریحان رضا رضوی صاحب قبلہ، فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
📱 *+916287118487*
*✅✅✅ الجواب صحیـح والمجیــب نجیــــح محمد فردوس رضا مصطفائی صاحب قبلہ، بہار*
*✅✅✅ الجواب صحیـح والمجیــب نجیــــح خلیفہ مجاز حضور ارشد ملت حـــضـــرت عــلامــہ مـولانا الحاج محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ*
*( دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی )*
*✅✅✅ الجواب صحیـح والمجیــب نجیــــح حضرت علامہ و مولانا ضیاءالحق نقشبندی حمیدی صاحب قبلہ ،خطیب و امام مسجد غوثیہ لوہتہ بنارس یوپی الہند* 
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٧_ ذُوالقعدہ ؁١٤٤٤ھ بروز ہفتہ*
 *عیسوی جون/17/6/2023 )*🌹

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...