📱موبائل فون میں بغیر وضو قرآن مجید پڑھنا کیسا ہے؟📱
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 692 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کہتا ہے موبائل میں قرآن پاک بغیر وضو کے پڑھنا جائز نہیں،
تو کیا زیدکا یہ کہنا صحیح ہے یا غلط مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ جان بھائی" کانپور🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *زید* کا کہنا غلط ہے کیونکہ موبائل فون میں قرآن شریف بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں لیکن ادب کا تقاضہ یہی ہے کہ باوضو ہوکر قرآن مجید کی تلاوت کی جائے
💫 *جیسا کہ صاحب فتاوی شرف ملت حضور مفتی محمد شرف الدین صاحب رسالہ اعلی حضرت* کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ موبائل سی ڈی کمپیوٹر لیب ٹاپ ٹیبلیٹ آئی فون وغیرہ میں قرآن پاک کچھ خاص قسم نشانات و سوراخ کی شکل میں محفوظ ہوتا ہے وہی ان آلات سے سنا جاتا ہے یا اسکرین پر نظر آتا ہے تو وہ حقیقتہ قرآن ہی ہے
✨ *مجدد اعظم حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ* اپنے رسالہ الکشف شافیا میں فرماتے ہیں ہمارے ائمہ سلف رضی اللہ عنہم اجمعین کے عقیدہ صادقہ میں یہ چاروں نحو وجود فی الاعیان وجود في الاذهان وجود فی العباره وجود في الكتابه
یعنی قرآن عظیم کے حقیقی مواطن وجود و تحقیقی مجالی شھود میں جس طرح کاغذ کی رقوم میں وہی قرآن کریم مرقوم ہے اسی طرح فونو میں جب کسی قاری کی قرآءت بھری گئی اور اشکال حرفیہ کہ ہوائے دہن پر پہر ہواۓ مجادر میں بنی تھیں اس آلہ میں مرتسم ہوئیں ان میں بھی وہی کلام عظیم مرسوم ہے اور جس طرح قاری سے ادا ہوا قرآن ہی تھا یوں اب جو اس آلہ سے ادا ہو گا قرآن ہی ہوگا
👈🏻 *البتہ* آلات کے جس حصہ پر قرآن محفوظ ہوتا ہے اس پر پلاسٹک کا غلاف لگا ہوتا ہے اس لیے اسے بلا وضو چھونا جائز ہے
ردالمحتار ج اول کتاب الطھارہ ص 423 میں ہے
لا يجوز للجنب والمحدث مس المصحف الا بغلافه المنفصل
محدث اور جنبی کے لئے قرآن چھونا جائز نہیں ہے مگر ایسے جزدان سے جو علیحدہ ہو غلاف کے تعلق سے مزید بحث عنایہ شرح ہدایہ باب الحیض والاستحاضہ میں یہی دیکھ سکتے ہیں حاصل کلام یہ ہیکہ اس پر پلاسٹک کا غلاف لگا ہوتا ہے اور اس غلاف کے ساتھ ہی ان کا استعمال ہو تا ہے لہذا ان آلات کو بلا وضو چھونا جائز ہے کہ یہ حقیقت میں قرآن کا چھونا نہیں ہے
⬅️ *نوٹ* یہ اصل حکم ہے لیکن تقاضاۓ ادب بلکہ رعایت خلاف کے پیش نظر مندوب یہ ہیکہ اسے بھی بے وضو نہ چھوئے
📚 *( فتاوی شرف ملت جلد 1صفحہ9 تا10 )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*غلام حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا محمد راحت رضا نیپالی صاحب قبلہ، استاد جامعہ غوثیہ ضیاءالعلوم بابا گنج بہرائچ شریف*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917380845340*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٢_ ذُوالقعدہ ١٤٤٤ھ بروز جمعہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں