🌻 جو امام داڑھی کٹاۓ حد شرع سے کم رکھے ایسے شخص کو امام بنانا کیسا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 693 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا کہتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کوئی شخص بار بار داڑھی حد شرع سے کم رکھتا ہے ۔اور مسجد میں امامت کرتا ہے تو اس کے پیچھے پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہے۔اب سے پہلے پڑھی گئی نماز دہرانی پڑیگی؟
جواب عنایت فرمائے
*🔍الـمـسـتفتی؛ شیخ خالد رضا قادری معراجوی" مہاراشٹرا🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *داڑھی* منڈانا یا کترواکرحد شرع سے کم کرنا ناجائز و حرام ہے اور گناہ کبیرہ ہے اور اعلانیہ گناہ کبیرہ کا مرتکب فاسق معلن ہے، اور فاسق کو امام بنانا ناجائز و گناہ ہے اور اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے
💫 *اسی طرح سے ایک سوال حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ* سے ہوا تو آپ نے فرمایا کہ وہ فاسق معلن ہے اور اسے امام کرنا گناہ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی غنیہ میں ہے لوقدموا فاسقا یاثمون اگر لوگوں نے فاسق کو مقدم کیا تو وہ لوگ گنہگار ہوں گے
📚 *( فتاوی رضویہ جلد 6 صفحہ544 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن )*
دوسرے مقام پر آپ فرماتے ہیں کہ داڑھی کترواکر ایک مشت سے کم رکھنا حرام ہے
📚 *( فتاوی رضویہ جلد23 صفحہ 99 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن )*
👈🏻 *مذکورہ* شخص اگر اپنے گناہوں سے توبہ کرلے اور توبہ کے بعد لوگوں کو اطمینان ہوجائے کہ اب اس کے اندر وہ کمی نہیں پائی جارہی ہے تو اس کو امام بنانے میں حرج نہیں جیساکہ سیدی سرکار اعلیٰ حضرت سے سوال ہوا کہ فاسق معلن جس نے اپنے گناہوں سے توبہ کر لی تھی تو اس کی امامت کے بارے میں کیا حکم ہے توآپ نے فرمایا کہ جب بعد توبہ صلاح حال ظاہر ہو تو اس کے پیچھے نماز میں حرج نہیں اگر کوئی مانع شرعی نہ ہو
📚 *( فتاوی رضویہ جلد6 صفحہ605 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن )*
⬅️ *مذکورہ* حوالہ سے صاف ظاہر ہوگیا کہ شخص مذکور کو امام بنانا جائز نہیں اور اگر بنالیا تو گنہگار ہونگے پڑھی گٸی نمازوں کو لوٹانا واجب ہے ایسے شخص پر لازم ہے کہ تو بہ کرے اور آئندہ ایسے فسق کام کرنے سے گریز کرے اگر ایسا نہ کرے تو تو مذکورہ شخص کو امامت کے منصب سے ہٹانا لازم ہے
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*غلام حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا محمد راحت رضا نیپالی صاحب قبلہ، استاد جامعہ غوثیہ ضیاءالعلوم بابا گنج بہرائچ شریف*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917380845340*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٦_ ذُوالقعدہ ١٤٤٤ھ بروز منگل*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں