🌻 حضور اکرم ﷺ کی قبر مبارک کس نے تیار کی؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 717 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ: حضور صلّی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کس صحابی نے تیار کی تھی؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماے نوازش ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد معصوم رضا قادری" سدھارتھ نگر یوپی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *حضور نبی اکرم ﷺ* کی قبر مبارک کس نے صحابی نے تیار کی اس کا حوالہ بھی قرآن و حدیث سے ہی مانگنا بہت بڑی جہالت اور بے وقوفی کی بات ہے کہ جب حضور ﷺ وصال فرما گئے تب نہ قرآن کی کوئی آیت نازل ہو سکتی ہے اور نہ حدیث وارد ہوگی قرآن کا نزول حضور ﷺ کے وصال فرمانے سے پہلے ہی مکمل ہو چکا اور جب تک حضور ﷺ حیات میں رہے حدیث بیان فرماتے تھے کیونکہ حضور ﷺ الله تعالیٰ کے آخری رسول اور ان پر نازل ہونے والی کتاب (قرآن) آخری کتاب تھی
ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
💫 *حضور اکرم ﷺ* کی قبر مبارک حضرت ابو طلحہ انصاری نے تیار کی
✨ *امام عبدالرحمن ابن جوزی (متوفیٰ 597ھ)* حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں: جو شخص ابو عبیدہ بن جراح کو بلانے گیا تھا وہ آپ کو نہ پا سکا اور جو شخص ابوطلحہ کو بلانے گیا تھا اس نے آپ کو پا لیا چنانچہ وہ (ابو طلحہ) حاضر ہو گئے اور رسول اللہ ﷺ کے لئے لحد مبارک کھودی۔
📚 *( الوفاء باحوال المصطفیٰ مترجم صفحہ 826 )*
💫 *رئیس المؤرخین امام ابن خلدون (متوفیٰ 808ھ)* فرماتے ہیں کہ: صحابہ کرام میں (قبر کے متعلق) اختلاف ہوا کوئی کہتا تھا کہ لحد (صندوقی) قبر کھودی جاۓ اور کسی کی راۓ اعلی قبر بنانے کی تھی، حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما نے دو شخصوں کو ان دونوں آدمیوں کو بلانے بھیجا پس وہی شخص پہلے آیا جو صندوقی قبر بناتا تھا یعنی ابو طلحہ چنانچہ انہوں نے ہی رسول اللہ ﷺ کے لئے صندوقی قبر بنائی۔
📚 *( تاریخ ابنِ خلدون جلد 1 صفحہ 171 )*
✨ *شیخ محقق حضرت عبد الحق محدث دہلوی بخاری (متوفیٰ 1052ھ)* لکھتے ہیں: دو آدمی (قبر کھودنے کے لئے بلانے) بھیجے ایک کو ابوعبیدہ کے پاس دوسرے کو ابوطلحہ کے پاس اور کہا جو پہلے آ جاے گا وہی اپنے طریقہ پر کام کرے، مگر حضرت ابوعبیدہ نہ ملے اور ابو طلحہ مل گئے اس کے بعد (وہ آۓ) اور بطریق لحد قبر تیار کی گئی۔
📚 *( مدارج النبوۃ جلد 2 صفحہ 512 )*
امام عبد الرحمن بن عبد الله سہیلی اندلسی مالکی (متوفیٰ 581ھ) نقل کرتے ہیں: حضرت ابو طلحہ انصاری نے رسول اللہ ﷺ کے لئے لحد والی قبر بنائی۔
📚 *( روض الانف جلد 4 صفحہ 676 )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
*✅✅✅ الجواب صحیـح والمجیــب نجیــــح خلیفہ مجاز حضور ارشد ملت حـــضـــرت عــلامــہ مـولانا الحاج محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ*
*( دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی )*
*✅✅✅ الجواب صحیـح والمجیــب نجیــــح حضرت علامہ و مولانا ضیاءالحق نقشبندی حمیدی صاحب قبلہ ،خطیب و امام مسجد غوثیہ لوہتہ بنارس یوپی الہند*
*✅✅✅ الجواب صحیـح والمجیــب نجیــــح خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ ومولانا الشاہ مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ دامت برکاتہم القدسیہ*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٦ _ صفر المظفر ١٤٤۵ھ بروز بدھ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں