🌻 حضرت عیسیٰ علیہ السلام نبی بن کر دنیا میں تشریف لائیں گے یا امتی بن کر؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 718 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* علمائے کرام کی بارگاہ میں یہ سوال ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں جب تشریف لائیں گے ہمارے نبی صلی االلہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے امت بن کر آئیں گے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عطا فرمائے مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد قادری" ممبئی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جی ہاں* حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضور نبی کریم ﷺ کے امتی بن کر دنیا میں تشریف لائیں گے
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: رَسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ۞ (آیت ٤٠)
*ترجمہ:* وہ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔
📓 *( القرآن سورہ احزاب )*
💫 *امام ابن کثیر (متوفیٰ 774ھ)* فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ آخری نبی ہیں، پھر فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول اور خاتم النبیین ہیں۔ مزید فرماتے ہیں کہ متواتر احادیث سے حضور اکرم ﷺ کا خاتم النبیین ہونا ثابت ہے۔ میں ساری مخلوق کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں اور میرے ساتھ نبیوں کو ختم کیا گیا ہے۔
📚 *( تفسیر ابن کثیر جلد چہارم صفحہ 291 )*
✨ *امام مسلم قشیری (متوفیٰ 261ھ)* حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے اس وقت کیا صورت حال ہوگی جب ابنِ مریم (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) تمہارے درمیان تشریف لائیں گے اور تمہاری گروہ کے ایک فرد کے طور پر تمہاری امامت کریں گے
ابنِ ذئب نے (اپنے شاگرد ولید بن مسلم) سے دریافت کیا کیا تم جانتے ہو وہ کس طرح نماز پڑھائیں گے؟ شاگرد نے کہا آپ بتائیں تو ابنِ ذئب نے جواب دیا وہ تمہارے پروردگار کی کتاب (قرآن مجید) اور تمہارے نبی (محمد مصطفیٰ ﷺ) کی سنت کے مطابق امامت کریں گے۔
📚 *( صحیح مسلم جلد 1 صفحہ 162 )*
💫 *مفسر قرآن امام قرطبی مالکی (متوفیٰ 671ھ)* التذکرہ میں مسند احمد بن حنبل سے نقل فرماتے ہیں: حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا "لا نبی بعدی" یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں، آپ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ایک متبع اور امتی کی حیثیت سے (دنیا میں) تشریف لائیں گے، مزید فرماتے ہیں کہ اگر (میرے زمانہ میں) حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو انہیں بھی میری اتباع کے سوا چارہ کار نہ ہوتا۔
(مسند احمد بن حنبل)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام شریعتِ محمدیہ کو برقرار رکھیں گے اور اسی شریعت کی تجدید و احیاء کے لئے مجدد کی حیثیت سے نازل ہوں گے کیونکہ یہ شریعت تمام شرائع سے آخری شریعت ہے اس کے بعد کوئی شریعت نہیں آۓ گی۔
📚 *( سفر آخرت کے منازل جلد 2 صفحہ 618 )*
✨ *عبدالعزیز پرہاروی حنفی (متوفیٰ 1239ھ)* فرماتے ہیں:
*"عیسیٰ علیہ السلام یتابع محمداً صلی اللہ علیہ وسلم فیحکم علی شریعة لان شریعة قد نسخت فلا یکون الیه الوحی ای لتجدید الشرع اما نفی الوحی مطلقاً فمحتاج الی دلیل ونصب احکام جدیدۃ"* ترجمہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کریں گے تو شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کا حکم دیں گے کیونکہ ان کی شریعت منسوخ ہو چکی تو ان کے پاس وحی نازل نہیں ہوگی (یعنی نئی شریعت نہیں ہو گی) لیکن وحی کی نفی مطلقاً نئے احکام کو نافذ کرنے کے لئے دلیل قائم کرنے کی محتاج ہو گی۔
📚 *( نبراس شرح شرح العقائد ص 280 )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ١٨ _ ربیع الاول ١٤٤۵ھ بروز بدھ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں