🌻 اگر آستین یا پینٹ پاجامہ کو موڑ کر نماز پڑھے تو نماز ہوگی یا نہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 719 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسںٔلہ میں کہ
امام صاحب نے جماعت سے پہلے اعلان کردیا کہ آستین اور پاںٔنچے اگر موڑے ہوئے ہیں تو سیدھے کر لیں
مگر پھربھی کوئی آستین یا پاںٔنچے موڑ کرہی نماز باجماعت ادا کرے تو نماز کا حکم کیا ہوگا جو نماز باجماعت ادا کی گئی اسے پھر سے پڑھنی پڑیگی یا اس ایک شخص کی نماز خراب ہوگی
برائے کرم رہنمائی فرمائیں
جزاک اللہ خیرا
*🔍الـمـسـتفتی؛ عبداللہ" حسن آباد🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *نماز میں* آدھی آستین سے زیادہ کپڑے اوپر چڑھا (موڑ) کر نماز پڑھنا یا پینٹ پاجامہ کے پائنچے کو موڑنا مکروہ تحریمی ہے اور نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہے مگر دوبارہ جماعت کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ جن مقتدیوں نے کراہت کے ساتھ نماز پڑھی ہے صرف اسی کو دہرانے کی ضرورت ہے، اور اگر آدھی کلائی سے کم کپڑے موڑے تو مکروہ تنزیہی ہے نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں،
فتاویٰ عالمگیری میں فتاویٰ قاضی خان کے حوالے سے ہے: آستین کہنیوں تک چڑھا کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
اگر کراہت تحریمی ہو تو اعادہ واجب ہے۔
📚 *( فتاویٰ ہندیہ جلد اول صفحہ 333/ 336 )*
فتاویٰ شامی میں الخلاصہ اور المنیہ سے ہے: کراہت کی یہ قید لگائی ہے کہ وہ اپنی دونوں آستینوں کو کہنیوں تک چڑھانے والا ہو، اس کا ظاہر یہ ہے کہ اگر اس سے تھوڑی (کم) چڑھائی ہوئی ہوں تو مکروہ (تحریمی) نہیں۔ (صفحہ 636)
*"کَرَاھَةِ التَّحْرِیْمِ تَجِبُ إِعَادَتُھَا"* ترجمہ: ہر نماز جو کراہت تحریم (مکروہ تحریمی) کے ساتھ ادا کی گئی اس کا لوٹانا واجب ہے۔
📚 *( رد المحتار جلد 2 صفحہ 236 )*
حدیث شریف میں ہے: حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے سات ہڈیوں پر سجدہ کا حکم ہوا ہے اور نہ بال سمیٹوں اور نہ کپڑے۔
📚 *( صحیح بخاری جلد اول صفحہ 450 )*
اور فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے: پاجامہ یا پینٹ موڑ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔
📚 *( جلد اول صفحہ 223 )*
👈🏻 *لہٰذا* اگر پینٹ پاجامہ کے پائنچے بڑے ہوں یا ٹخنے چھپ جاتے ہوں تو اسے نہ موڑے اور بغیر تکبر کے لٹکے ہوۓ چھوڑ دیں۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٩ _ ربیع الثانی ١٤٤۵ھ بروز بدھ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں