نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 کیا بغیر ہمبستری کے حلالہ درست ہوتا ہے؟🌻

🌻 کیا بغیر ہمبستری کے حلالہ درست ہوتا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 720 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ‎* 
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی ہندہ کو غصے کی حالت میں طلاق مغلظہ دے دیا اور اس بات کو چارسال گزر جانے کے بعد اب زید دوبارہ ہندہ کو اپنے نکاح میں لانا چاہتا ہے اور حلالہ کے لئے اپنے بھائی کو راضی کیا ہے اور زید چاہتا ہے کہ اس کا بھائی ہندہ سے نکاح کرے اور بغیر وطی کئے ہی ہندہ کو پھر طلاق دے کر اپنے چھوٹے بھائی کے لئے حلالہ کردے اور پھر وقت ہونے پر ہندہ اپنے شوہر اول کی طرف لوٹ جائے کیا ایسا کچھ گنجائش ہے زید مذکورہ بالا بیان کے مطابق کرنا چاہتا ہے کیا یہ ممکن ہے؟
اس سوال کا مکمل حوالہ سے مزین فرما کر تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
 *🔍الـمـسـتفتی؛ عبد الجلیل اشرفی" دیناجپوری🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جب* زید نے غصے کی حالت میں تین طلاقیں دی تو طلاق مغلظہ پڑ گئی، اب وہ عورت بغیر حلالہ شوہر اول کے لئے ہرگز جائز نہیں کیونکہ مذہب حنفی کی رو سے حلالہ کرنا ضروری ہے اور حلالہ کے لئے دوسرے شوہر کا ہمبستری کرنا شرط ہے اگر بغیر ہمبستری کے طلاق دے دیا تو حلالہ نہ ہوا اور پہلے شوہر کے لئے جائز نہ ہوگی
👈🏻 *لہٰذا* اب وہ عورت کسی دوسرے مرد سے نکاح صحیح کرے پھر وہ شوہر ہمبستری کرے اور جب کبھی طلاق ہو یا شوہر ثانی کی موت ہو جاتی ہے تو اس کی عدت گزار کر بعدہ اپنے پہلے شوہر سے نئے مہر کے ساتھ نیا نکاح کر سکتی ہے۔ الله تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا 
*"فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ  ۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَآ أَن يَتَرَاجَعَآ"*
📓 *( القرآن ۲، سورہ بقرہ، آیت ۲۳۰ )*  
⬅️ *ترجمہ:* پھر اگر تیسری طلاق اسے دی تو اب وہ عورت (بغیر حلالہ) اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے، پھر وہ دوسرا (شوہر) اگر اسے (ہمبستری کے بعد) طلاق دے دے تو ان دونوں پر گناہ نہیں کہ پھر آپس میں (نیے نکاح و مہر کے ذریعے) مل جائیں۔
💫 *امام ابو جعفر طحاوی حنفی (متوفی 321ھ)* لکھتے ہیں: جمہور علماء تابعین، جملہ فقہاء کے ہاں تین طلاق واقع ہوں گی مگر وہ (ایک ہی وقت میں تین طلاق دینے کے سبب) گنہگار ہوگا یہ طلاق بدعی ہوگی۔
📚 *( معانی الآثار جلد 3 صفحہ 145 )*
امام بخاری (متوفیٰ 256ھ) حدیث روایت کرتے ہیں: *"عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَتْ فَطَلَّقَ فَسُئِلَ النَّبِیُ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أَتَحِلُّ لِلْاَوَّلِ قَالَ لَا حَتّیَ یَذُوْقَ عُسَیْلَتَھَا کَمَا ذَاقَ الْاَوَّلُ"* ترجمہ: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو اس عورت نے دوسرے شخص سے نکاح کر لیا لیکن اس نے بھی طلاق دے دی پس نبی کریم ﷺ سے معلوم کیا گیا کہ کیا وہ عورت اپنے پہلے خاوند (شوہر) کے لئے حلال ہے؟ فرمایا حلال نہیں حتیٰ کہ دوسرا خاوند اس کا ذائقہ نہ چکھ لے (ہمبستری نہ کر لے) جیسا پہلے (شوہر) نے چکھا تھا۔ 
📚 *( صحیح بخاری/ کتاب الطلاق جلد سوم صفحہ 303 )*
✨ *حضرت شیخ ملا علی قاری حنفی (متوفیٰ 1014ھ)* فرماتے ہیں: جب آدمی اپنی بیوی کو تین طلاق دے دے تو وہ اس کے لئے حلال نہیں ہے وہ دوسرے شوہر کے ساتھ نکاح کر لے اور وہ اس کے ساتھ جماع (ہمبستری) کر لے۔ 
📚 *( مرقات شرح مشکوٰۃ جلد 6 صفحہ 312 )*
💫 *امام برہان الدین مرغینانی  (متوفیٰ 593ھ)* فرماتے ہیں: جب کوئی شخص آزاد عورت کو تین طلاقیں دیدیں تو وہ عورت اس وقت تک اس شخص کے لیے حلال نہیں ہوگی جب تک وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ صحیح نکاح نہ کر لے اور وہ دوسرا شخص اس عورت کے ساتھ صحبت نہ کر لے اور پھر اسے طلاق نہ دیدے یا انتقال نہ کر جاۓ۔ 
📚 *( ہدایہ جلد دوم صفحہ 129 )*
👈🏻 *صورت مسئولہ* میں زید کا اپنے بھائی سے نکاح کروانا اور بغیر وطی کے حلالہ سمجھنا جہالت ہے اس طرح نہ حلالہ ہوگا اور نہ وہ عورت اس کے لئے حلال ہوگی بلکہ پھر ساری زندگی زنا کا دروازہ کھل جاے گا اور حرام کا ارتکاب کرنے والا ہوگا۔ 
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ٢٠ _ ربیع الثانی ؁١٤٤۵ھ بروز اتوار*
 *عیسوی نومبر/5/11/2023 )*🌹

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...