🌻 کیا یہ صحیح ہے کہ حضور ﷺ نے منافقوں کو مسجد سے نکلوا دیا تھا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 724 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدِ نبوی سے منافق کو نکالا ہے کیا یہ سچ ہے؟
اور کونسی کتاب میں ہے جواب عنایت فرمائیں ۔۔کرم نوازی۔۔
*🔍الـمـسـتفتی؛ صائم رضا" سولاپور مہاراشٹرا🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جی ہاں* یہ سچ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مسجد نبوی سے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران 36 منافقوں کو نام لے لے کر نکلوا دیا تھا،،، الله تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا: *"وَمِمَّنْ حَوْلَكُم مِّنَ ٱلْأَعْرَابِ مُنَٰفِقُونَ ۖ وَمِنْ أَهْلِ ٱلْمَدِينَةِ ۖ مَرَدُوا۟ عَلَى ٱلنِّفَاقِ لَا تَعْلَمُهُمْ ۖ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ ۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٍ"*
📓 *( القرآن سورہ توبہ آیت ۱۰۱ )*
👈🏻 *ترجمہ:* اور تمہارے آس پاس کے کچھ گنوار منافق ہیں، اور کچھ مدینہ والے، ان کی خو (عادت) ہوگئی ہے نفاق، تم انہیں نہیں جانتے، ہم انھیں جانتے ہیں، جلد ہم انہیں دوبارہ عذاب کریں گے پھر بڑے عذاب کی طرف پھیرے جائیں گے
💫 *امام جلال الدین سیوطی شافعی (متوفیٰ 911ھ)* اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں: امام ابن جریر طبری، امام ابن ابی حاتم، اور امام طبرانی نے معجم الاوسط میں ابو الشیخ اور ابن مردویہ نے بیان کیا ہے کہ مذکورہ آیت کے ضمن میں حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمانے کے لئے قیام فرما ہوۓ تو فرمایا اے فلاں کھڑا ہو اور نکل جا کیونکہ تو منافق ہے پس آپ علیہ السلام نے اسے نام لے لے کر نکال دیا اور خوب رسوا کیا۔
📚 *( تفسیر در منثور جلد 3 صفحہ 822 )*
✨ *امام ابن کثیر دمشقی (متوفیٰ 774ھ)* اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ: حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ خدا ﷺ ایک روز جمعہ کا خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوۓ تو فرمایا اے فلاں فلاں لوگوں تم کھڑے ہو جاؤ تم مسجد سے نکل جاؤ کیونکہ تم منافق ہو چنانچہ وہ بڑی رسوائی کے ساتھ مسجد سے نکالے گئے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت حذیفہ کو یہ بات معلوم کرا دی تھی کہ چودہ یا پندرہ اصحاب ایسے ہیں جو در حقیقت منافق ہیں۔
📚 *( تفسیر ابن کثیر جلد 2 صفحہ 611 )*
💫 *امام محدث عبد الرحمن بن عبد الله سہیلی اندلسی مالکی (متوفیٰ 581ھ)* سیرتِ ابنِ ہشام کی شرح میں لکھتے ہیں: یہ تمام منافقین مسجدِ نبوی ﷺ میں آتے مسلمانوں کی باتیں سنتے اور ان کا ان کے دین (مذہب اسلام) کا مذاق اڑاتے، ایک دن کچھ افراد مسجدِ نبوی ﷺ میں جمع ہوۓ نبی کریم ﷺ نے انہیں ملاحظہ فرمایا وہ مل کر بیٹھے ہوۓ باہم سرگوشی کر رہے تھے، حضور اکرم ﷺ کے فرمان پہ ان لوگوں کو سختی سے مسجدِ سے نکال دیا گیا ان میں ایک عمرو بن قیس تھا جو زمانۂ جاہلیت میں مشترکہ معبودان کی عبادت کرتا تھا، اس کے علاوہ اور بھی لوگوں کو مسجدِ نبوی سے کسی کو سر کے بالوں کو پکڑ کر کسی کو داڑھی کے بالوں کو پکڑ کر کسی کو تھپڑ مار کر رسوا کر کے مسجد سے باہر نکالا گیا۔
📚 *( روض الأنف جلد 2 صفحہ 533/ ضیاء القرآن پبلیکیشنز کراچی )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹١٤_ جمادی الثانی ١٤٤۵ھ بروز جمعرات*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں