🌻 دو سجدوں کے درمیان کیا پڑھا جاتا ہے اور مسبوق مقتدی امام کے ساتھ تشہد پڑھے گا یا نہیں نیز مقتدی نے امام سے پہلے تشہد پڑھ لیا تو اب کیا کرے؟🌻
🌻 دو سجدوں کے درمیان کیا پڑھا جاتا ہے اور مسبوق مقتدی امام کے ساتھ تشہد پڑھے گا یا نہیں نیز مقتدی نے امام سے پہلے تشہد پڑھ لیا تو اب کیا کرے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 725 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ نماز میں ایک سجدہ کرنے کے بعد جلسہ میں کیا پڑھا جاتا ہے اور پڑھنا ضروری ہے؟
2: مقتدی کو ایک رکعت ملیں جماعت کے اب مقتدی امام صاحب کے ساتھ تشہد میں التحیات پڑھے یا نہ پڑھے اگر پڑھے تو باقی رکعت کیسے پورے کرے؟
3: امام صاحب دوسری رکعت کے تشہد میں بیٹھے اب امام صاحب کو التحیات پڑھنے میں دیر لگی اور مقتدی کا التحیات مکمل ہو گیا اب مقتدی خاموش بیٹھتا ہے تو اسکا ذہن بھٹکتا ہے تو کیا پھر دوبارہ التحیات پڑھ سکتا ہے یا نہیـــــں؟ علماء حضرات رہنمائ فرمایے بڑی مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمــــــــد اکرم علی" بہرائچ شریف یوپی الہند🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *دو سجدوں* کے درمیان دعاۓ مغفرت وغیرہ پڑھنے کا حکم ہے مگر یہ ضروری نہیں ہے بلکہ سنت ہے، اور جو مقتدی امام کے ساتھ قعدہ میں شامل ہو اسے تشہد پڑھنا واجب ہے، پھر امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر باقی رکعت کو ادا کرے، یونہی جتنے قعدہ کرنے پڑیں سب میں مکمل تشہد پڑھنا واجب ہے، اور اگر مقتدی تشہد پڑھ کر فارغ ہو گیا تو کلمۂ شہادت کی تکرار کرے
💫 *امام ابوداؤد سجستانی (متوفیٰ 275ھ)* حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ: نبی کریم ﷺ دو سجدوں کے درمیان یہ دعا کرتے تھے *"اللھم اغفرلی وارحمنی وعافنی واھدنی وارزقنی"* ترجمہ: اے اللہ میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے عافیت دے اور مجھے ہمیشہ راہ راست پر رکھ اور مجھے رزق عطا فرما۔
📚 *( سنن ابی داؤد جلد 1 صفحہ 323/ ضیاء القرآن پبلیکیشنز )*
👈🏻 *جواب ٢:* امام برہان الدین مرغینانی (متوفیٰ 593ھ) فرماتے ہیں: وَتَشَھَّدَ وَھُوَ وَاجِبٌ" ترجمہ: اور وہ تشہد پڑھے اور وہ ہمارے نزدیک واجب ہے۔
📚 *( ھدایه جلد اول صفحہ 176 )*
✨ *حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ سے* سوال ہوا تشہد پڑھنے کے متعلق کہ امام (تیسری رکعت کے لئے) کھڑا ہو گیا یا (آخری رکعت میں) سلام پھیر دیا تو مقتدی کیا کرے تشہد مکمل کرے یا قعدہ سے کھڑا ہو جاۓ؟
⬅️ *جواب:* فرماتے ہیں کہ ہر صورت میں تشہد مکمل کرے چاہے کتنی بھی دیر ہو جاۓ۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد 7 صفحہ 53/ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
👈🏻 *جواب ٣:* مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: مقتدی قعدۂ اولیٰ میں امام سے پہلے تشہد پڑھ چکا تو سکوت (خاموشی اختیار) کرے درود و دعا وغیرہ کچھ نہ پڑھے، اور مسبوق کو چاہیے کہ قعدۂ اخیرہ میں (تشہد) ٹھہر ٹھہر کر پڑھے کہ امام کے سلام کے وقت فارغ ہو، اور سلام سے پہلے فارغ ہو گیا تو کلمۂ شہادت کی تکرار کرے۔
📚 *( بہار شریعت حصہ 3 صفحہ 520/ مکتبہ المدینہ )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹١٠_ رَجب المرجب١٤٤۵ھ بروز پیر*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں