🌻 جب دو آدمی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں تو تیسرا آدمی کیسے شامل ہوگا؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 727 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* بعد سلام عرض ہے اگر امام اور مقتدی یعنی دو ہی لوگ جماعت سے نماز پڑھ رہے ہو اور تیسرا آدمی آیا اور امام کو اشارا نہیں کیا اور جماعت میں شامل ہو گیا تو نماز ہو گی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی۔
*🔍الـمـسـتفتی؛ احمد علی" سیتاپور🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جب* دو آدمی ایک ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں کہ ان میں ایک امام اور دوسرا مقتدی ہے اور جب کوئی تیسرا شخص آیا تو حکم ہے کہ امام کو اشارہ کرے تاکہ امام آگے بڑھ جاے، یا وہ مقتدی جو پہلے سے امام کے ساتھ تھا وہ پیچھے ہٹ جاۓ، اور اگر تیسرا شخص بھی امام کے ساتھ اسی صف میں کھڑا ہو گیا تو نماز ہو جاے گی مگر امام کے ساتھ دو آدمی کا ایک ساتھ ایک صف میں کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے۔
💫 *امام ابن ابی شیبہ کوفی (235 ھ) "عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: إِذَا کَانُوْ ثَلٰثَةً تَقَدَّمَھُمْ أَحَدُھُمْ وَتَأَخَّرَ اثْنَانِ"* ترجمہ: حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تین آدمی ہوں تو ایک (امام) آگے بڑھ جاۓ، اور دو (امام کے) پیچھے کھڑے ہوں۔
📚 *( مصنف ابنِ ابی شیبہ مترجم جلد 2 صفحہ 192 )*
فتاویٰ عالمگیری میں ہے: اگر امام کے ساتھ ایک شخص ہو یا لڑکا ہو جو نماز کو سمجھتا ہو تو اس کے داہنی طرف کھڑا ہو، اور اگر امام کے ساتھ میں دو مقتدی ہوں تو پیچھے کھڑے ہوں، اور اگر امام کے ساتھ دو مرد ہو اور امام ان دونوں کے بیچ کھڑا ہو تو نماز جائز ہوگی۔
📚 *( فتاویٰ ہندیه مترجم کتاب الصلوٰۃ فصل پنجم جلد اول صفحہ 307/ مکتبہ رحمانیہ لاہور )*
✨ *حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ* فرماتے ہیں: جب امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو اور دوسرا آۓ تو افضل یہ ہے کہ مقتدی پیچھے ہٹے، ہاں اگر مقتدی مسئلہ نہ جانتا ہو یا پیچھے ہٹنے کو جگہ نہیں تو ایسی صورت میں امام کو بڑھنا چاہئے کہ ایک کا بڑھنا دو کے ہٹنے سے آسان ہے، پھر اگر (مقتدی) مسئلہ جانتا ہو تو جب کوئی دوسرا ملنا چاہتا ہے تو خود ہی پیچھے ہٹنا چاہئے خواہ امام خود ہی آگے بڑھ جاۓ ورنہ اس آنے والے شخص کو چاہئے کہ مقتدی کو اور وہ مسئلہ نہ جانتا ہو تو امام کو اشارہ کرے۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد 7 صفحہ 139/ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹٢٣ _ رَجب المرجب١٤٤۵ھ بروز اتوار*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں