🌻 کیا اپنی زمین مسجد کے نام وقف کرنے کے لئے رجسٹری کرنا ضروری ہے بغیر رجسٹری کے نماز ہوگی یا نہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 729 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے اپنی زمین مسجد کے نام پر دے دیا لیکن زمین کی رجسٹری نہیں دی خالد اس مسجد کا امام ہے وہ کہتاہے کہ اس مسجد میں نماز نہیں ہوگی جب تک وہ زمین کی رجسٹری نا دے خالد کا یہ بات کہنا صحیح ہے یا نہیں؟
مدلّل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد رئیس اعظم منظری" اتردیناج پور🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جب* کسی شخص نے الله تعالیٰ کی راہ میں اپنی زمین مسجد کے نام نماز پڑھنے کے لئے وقف کر دی اور لوگوں کو اس میں نماز پڑھنے کی عام اجازت دے دی تو مسجد ہو گئی اب اس میں نماز پڑھنا جائز و درست ہے اور نماز صحیح بھی ہو جاے گی اگرچہ رجسٹری نہ کی ہو، کیونکہ رجسٹری کرنا یہ شرعی طور پر ضروری نہیں بلکہ دنیاوی طور پر ضروری ہے اور آج کے زمانے کی حالات کے پیش نظر زمین مسجد کے نام رجسٹری کرا لینا ہی اچھا ہے
فتاویٰ عالمگیری میں ہے: اگر کسی نے اپنے درمیان احاطہ یا مکان کو مسجد کر دیا اور لوگوں کو اس میں داخل ہونے اور اس میں نماز پڑھنے کی عام اجازت دے دی اور اگر اس کے ساتھ راستہ شرط کر دیا تو وہ بالاتفاق مسجد ہو جاۓ گی۔
📚 *( فتاویٰ ہندیه مترجم کتاب الوقف جلد 4 صفحہ 174/ مکتبہ رحمانیہ لاہور )*
💫 *امام برہان الدین مرغینانی (متوفیٰ 593ھ)* فرماتے ہیں: *"قَالَ أَبُوْ یُوْسُفَ یَزُوْلُ مِلْکُهُ بِقَوْلِهِ جَعَلْتَهُ مَسْجِدًا"* ترجمہ: حضرت امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بنانے والے نے جب یہ کہا کہ میں نے اس کو مسجد بنایا تو اس سے ہی اس کی ملکیت ختم ہو جاۓ گی۔
📚 *( ھدایه مترجم جلد 2 صفحہ 740 )*
✨ *حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ* فرماتے ہیں: خالی زمین نماز کے لئے وقف کی جاۓ وہ بھی مسجد ہو جاۓ گی اگرچہ یہ نہ کہا ہو کہ اسے مسجد کیا۔
📚 *( فتاویٰ افریقہ صفحہ 166 )*
👈🏻 *صورتِ* مسؤلہ میں خالد جو کہ مسجد کا امام ہے اس کا کہنا غلط ہے لہذا اسے صحیح مسئلہ سے آگاہ کیا جاۓ۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ۵ _ شعبان المعظم ١٤٤۵ھ بروز جمعہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں