نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 کیا مرنے کے بعد ارواح آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں؟🌻

🌻 کیا مرنے کے بعد ارواح آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 732 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ‎* 
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلے کے بارے میں 
کہ کیا مرنے کے بعد انسان اپنے فوت شدہ رشتہ داروں سے ملتا ہے ایسا لوگ کہتے ہیں کیا یہ درست ہے یا نہیں؟
 *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد ابوسعد اشرفی" گھوسی شریف یوپی🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جی* ہاں مرنے کے بعد نیک لوگوں کی روحیں ایک دوسرے سے ملتے ہیں 
💫 *امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ* (متوفیٰ 911ھ) لکھتے ہیں: حضرت سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب مومن کی روح قبض کی جاتی ہے تو اللہ کے مہربان بندے اسے ایسے ملتے ہیں جیسے دنیا میں کسی خوشخبری دینے والے سے ملتے ہیں، حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا مومنین کی روحیں ایک دن کی مسافت سے ایک دوسرے سے ملتی ہیں حالانکہ دنیا میں انہوں نے ایک دوسرے کو کبھی نہیں دیکھا ہوتا۔ 
✨ *سیدنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ* سے مرفوعاً حدیث مروی ہے: جب مومن کی روح آسمان پر لے جائی جاتی ہے تو ارواح مومنین اس کے پاس جمع ہو کر اپنے جاننے والوں کے بارے میں اس سے پوچھتی ہیں، جب وہ کہتی ہے میں فلاں کو دنیا میں (اچھے حال میں) چھوڑ آئی ہیں۔ تو وہ خوش ہوتی ہیں اور جب وہ کہتی ہے فلاں کا انتقال تو ہو چکا ہے تو ارواح کہتی ہیں اسے ہمارے پاس نہیں لایا گیا۔ 
💫 *سیدنا حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ* سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جب بندہ مرتا ہے تو اس کی روح سے مومنین کی روحیں ملاقات کرتی ہیں اور پوچھتی ہیں فلاں فلاں نے کیا کیا؟ جب وہ کہتی ہے کہ وہ تو مجھ سے پہلے مر گیا تھا تو روحیں کہتی ہیں اسے نیچا دکھانے والی گود (جہنم) میں لے جایا گیا۔ 
✨ *سیدنا ثابت بن بنانی* فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی کہ جب آدمی مرتا ہے تو اس کے فوت شدہ رشتہ دار اس کا استقبال کرتے ہیں اور وہ لوگ آپس میں مل کر خوش ہوتے ہیں۔ 
💫 *سیدنا حضرت صالح مری رحمۃ اللہ علیہ* فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات معلوم ہوئی کہ موت کے وقت روحوں کی ملاقات ہوتی ہے۔ 
اور وہ نئی ارواح ان سے دوسروں کے بارے میں پوچھتی ہیں۔ 
📚 *( شرح الصدور مترجم صفحہ ۱۸١ تا ١۸٤ )* 
✨ *امام جلال الدین سیوطی لکھتے ہیں:* مردے اپنی قبروں میں باہمی زیارت و ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ حضرت قیس بن قبیصہ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جن کا خاتمہ ایمان پہ نہیں ہوتا انہیں بولنے اور بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تو صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ کیا مردے بھی بولتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں کیوں نہیں بلکہ وہ تو ایک دوسرے سے ملاقات بھی کرتے ہیں۔ 
ابن قیم کہتے ہیں کہ روحیں دو طرح کی ہوتی ہیں، ایک  انعام یافتہ، دوسرا عذاب یافتہ، تو عذاب میں گرفتار روح کا یہ حال ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی زیارت و ملاقات سے محروم رہتی ہیں
👈🏻 *اور* ناز و نعم والی روح نہ صرف آزادانہ ایک دوسرے سے ملتی اور زیارت کرتی ہیں بلکہ اپنے دنیاوی تعلقات کے اعتبار سے باہمی ذکر و مذاکرہ بھی کرتی ہے اور اہل دنیا کو یاد بھی کرتی رہتی ہیں،  لہذا ہر روح اپنے اس ساتھی کے ساتھ ہوتی ہے جو اس کے عمل کے مطابق ہو۔ 
📚 *( موت کیا ہے، للسیوطی صفحہ 63 تا 66 )* 
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
 *محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186* 
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹 ۵ رمضان المبارک ؁١٤٤۵ھ بروز ہفتہ*
 *عیسوی. مارچ 16/3/2024 )*🌹

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...