🌻 کیا رسول اللہ ﷺ کو موت کے وقت تکلیف ہوئی تھی؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 736 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ جب حضرت جبرئل امین علیہ السلام آقائے کریم صلیٰ اللہُ تَعَالٰی علیہ وسلم کی بارگاہ میں حضرت ملک الموت کے ساتھ سرکار کی بارگاہ میں تشریف لاۓ روح قبض کرنے کیلئے تو سرکار کی اجازت ملی تب اندر داخل ہوۓ اور کیا روح قبض کرنے میں کوئی تکلیف ہوئی یا نبی کریم صلی االلہ علیہ وسلم کو وقت نزاع تکلیف ہوئی یا نہیں؟
اگر حوالہ کے ساتھ جواب مل جاتا تو بڑی مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد عبد الجلیل اشرفی " دیناجپور🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جی* ہاں نبی کریم ﷺ کو موت کے وقت شدید تکلیف ہوئی
💫 *شیخ عبد الحق محدث دہلوی بخاری (متوفیٰ 1052ھ)* لکھتے ہیں: حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس وفات سے تین روز قبل تشریف لاے اور پہلے دن پھر دوسرے دن آے تو حالات وغیرہ پوچھے پھر جب تیسرے دن آۓ ان کے ہمراہ ملک الموت اور ایک اور فرشتہ جس کا نام اسمعیل ہے جو اپنے ستر ہزار (ایک روایت میں ہے ایک لاکھ ) فرشتوں پر حاکم ہے، جن میں ہر ایک فرشتہ ستر ہزار یا ایک لاکھ فرشتوں پر حاکم ہے، وہ بھی حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ تھے، عرض کیا "اے محمد ﷺ حق تعالی آپ پر سلام بھیجتا ہے اور دریافت فرماتا ہے کہ خود کو کیسا پاتے ہیں، فرمایا "درد و الم محسوس کرتا ہوں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا " اے جبرائیل علیہ السلام تمہارے ساتھ یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا یا رسول للہ ﷺ ! یہ ملک الموت ہیں اس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکرات موت اور اس کی سختی و شدت محسوس فرمائی، اہل سیر کہتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ پر سکرات موت اتنی دشوار تھی کہ کبھی سرخ اور کبھی زرد ہو جاتے تھے اور کبھی داہنے دست اقدس سے اور کبھی بائیں دست اقدس سے اپنے رخسار پر انوار سے پسینہ پونچھتے جاتے تھے۔
📚 *( مدارج النبوۃ جلد 2 صفحہ 497 )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
*✅✅✅ الجواب صحیـح والمجیــب نجیــــح حضرت قاری و مولانا عبیداللہ حنفی رضوی بریلوی صاحب قبلہ، مقام، دھونرہ ضلع بریلی شریف یوپی*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 *+917668717186*
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹١۷ شوال المکرم ١۴۴۵ھ بروز ہفتہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں