🌻 دو میت کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 `ســــوال نــمــبــــــر ( 745 )`🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ دو میت کا جنازہ ایک ساتھ پڑھا سکتے ہیں کہ نہیں اور دوسری بات کہ اگر دونوں میت کا جنازہ الگ الگ ٹائم میں ایک ہی دن ہو تو کیا ایک ہی امام پڑھا سکتا ہے کہ نہیں حوالے کے ساتھ تھوڑا جلدی جواب دیں کرم ہوگا
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد ذاکر حسین رضوی" کٹیہار بہار🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *اگر* ایک سے زائد کئی جنازے جمع ہوں تو ایک ساتھ ان پر نماز پڑھنا جائز و درست ہے، مگر سب کی نماز الگ الگ پڑھنا افضل ہے
💫 *علامہ حسن بن عمار شرنبلالی (متوفیٰ 1069ھ)* لکھتے ہیں: اگر کئی جنازے جمع ہوں تو ہر ایک کے لئے الگ الگ (نماز) پڑھنا بہتر ہے، افضل کو مقدم کیا جاۓ پھر (دوسرے درجے پر) افضل کو اگر کئی جنازے اکٹھے ہوں اور ان پر ایک ہی مرتبہ نماز جنازہ پڑھی جاۓ تو قبلہ کی جانب ایک طویل صف بنائیں اور وہ اس طرح کہ ہر ایک کا سینہ امام کے سامنے ہو اور ترتیب کا خیال رکھا جاۓ امام کی طرف پہلے مردوں کو پھر بچوں کو ان کے بعد ہجڑوں کو پھر عورتوں کو۔
📚 *( نور الایضاح صفحہ 229 )*
✨ *شاہ عبد العزیز محدث دہلوی (متوفیٰ 1239ھ)* فرماتے ہیں: بہتر ہے کہ ہر جنازے کی نماز الگ الگ پڑھیں اور یہ بھی جائز ہے کہ ایک ساتھ کئی جنازے کی نماز پڑھیں۔
📚 *( فتاویٰ عزیزیہ صفحہ 499 )*
فتاویٰ عالمگیری میں معراج الدرایہ کے حوالے سے ہے: اگر بہت سے جنازہ جمع ہو جائیں تو امام کو اختیار ہے اگر چاہے تو ہر ایک کے واسطے نماز جدا (الگ الگ) پڑھیں اور اگر چاہے تو ایک نماز میں سب کی نیت کر لے۔
📚 *( فتاویٰ ہندیہ جلد اول صفحہ 409/ کتاب الجنائز/ مکتبہ رحمانیہ لاہور )*
👈🏻 *صورت* مذکورہ میں دونوں میت پر ایک ساتھ نماز پڑھانا جائز ہے یونہی الگ الگ وقت میں ایک امام دو جنازے کی نماز پڑھا سکتا ہے۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد قادری*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 +917668717186
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹٢ جمادی الاوّل ١۴۴٦ھ بروز منگل*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں