🌻 دوسری رکعت میں تین آیتیں پڑھ کر رکوع کیا تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 `ســــوال نــمــبــــــر ( 746 )`🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے دین و متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فجر کی دوسری رکعت میں کسی سورت کی تین چھوٹی آیتیں پڑھ دی آگے یاد نہ آنے کی وجہ سے پڑھ کر نماز مکمل کر دی تو ان پر سجدہ سہو کا کیا حکم ہوگا سجدہ سہو کرنا چاہیے یا نہیں کرنا چاہیے
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد علی" دہلی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *فرض* نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کم از کم تین چھوٹی آیتیں پڑھنا واجب ہے اگر اتنا پڑھ لیا تو نماز درست ہو گئی اور سجدۂ سہو کی بھی ضرورت نہیں
💫 *امام مسلم (متوفیٰ 261ھ)* روایت نقل کرتے ہیں: *"عَنْ عَائِشَةَ کَانَتْ تَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یُصََلِّی رَکْعَتَی الْفَجْرِ فَیُخَفِّفُ حَتّٰى اِنِّی أَقُوْلُ ھَل قَرَأَ فِیْھِمَا بِأُمِّ الْقُرْآنَ"* ترجمہ: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم ﷺ فجر کی سنتیں اتنی مختصر ادا کرتے تھے کہ میں سوچتی تھی کہ آپ ﷺ نے ان میں سورہ فاتحہ پڑھی بھی ہے یا نہیں-
📚 *( صحیح مسلم مترجم جلد اول صفحہ 564 )*
👈🏻 *فتاویٰ عالمگیری* میں نہر الفائق کے حوالے سے ہے: الحمد کا پڑھنا اور سورت یا اس کے قائم مقام چھوٹی تین آیتیں یا بڑی ایک آیت (فرض کی) پہلی دو رکعتوں میں الحمد کے بعد پڑھنا واجب ہے۔
📚 *( فتاویٰ ہندیہ جلد اول صفحہ 283 )*
✨ *حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ* سے سوال ہوا کہ پہلی رکعت میں ایک بڑی آیت اور دوسری رکعت میں دو تین یا چار چھوٹی آیتیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ آپ جواب میں فرماتے ہیں کہ بیشک بلا کراہت جائز ہے۔
کچھ صفحہ بعد لکھتے ہیں: پوری سورہ فاتحہ اور اس کے بعد تین چھوٹی چھوٹی آیت یا ایک آیت تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو پڑھنا واجب ہے۔
ایک اور سوال ہوا کہ امام صاحب نے سورہ دھر قرأت کی اور بھول گیا پھر رکوع کیا تو کیا نماز ہوئی؟ آپ فرماتے ہیں: نماز بلا تکلف بلا کراہت ہو گئی تین آیات کے مقدار سے واجب ادا ہو جاتا ہے۔
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد 6 صفحہ 344 / 347 /350 )*
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد قادری*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 +917668717186
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹٥ جمادی الاوّل ١۴۴٦ھ بروز جمعہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں