نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

🌻 کیا عورت موت کی عدت میں شوہر کے گھر سے باہر نکل سکتی ہے یا عدت اپنے مائکے میں گزار سکتی ہے؟🌻

🌻 کیا عورت موت کی عدت میں شوہر کے گھر سے باہر نکل سکتی ہے یا عدت اپنے مائکے میں گزار سکتی ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 `ســــوال نــمــبــــــر  ( 750 )`🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ‎* 
*سوال:* حضرت آج کا سوال یہ ہے کہ کسی عورت کا شوہر انتقال ہو جائے تو اس کو چار مہینہ 10 دن اسی گھر میں عدت کرنا پڑے گا اگر ان کے پاس کھانے پینے کا سامان یا پیسہ وغیرہ نہیں ہو تو کیا وہ اپنے ماں کے یہاں عدت گزار سکتی ہے یا پھر وہیں گزارنا پڑے گا؟ 
اس کا جواب دلیل کے ساتھ پیش کر دیجئے بہت مہر بانی ہوگی 
 *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد ریاض" کولکتہ بنگال🔎*
    *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *موت* کی عدت میں بھی عورت کو بلا ضرورت شرعی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں البتہ اگر کوئی کمانے والا نہیں ہے یا روپیہ پیسہ بھی گھر کے خرچ کے لیے نہیں تو عورت کو رزق حاصل کرنے کے لئے گھر سے باہر جانا جائز و درست ہے مگر رات کا اکثر حصہ اپنے شوہر کے گھر میں گزارنا واجب ہے 
💫 *امام دارمی (متوفیٰ 255ھ)* حدیث روایت کرتے ہیں: سیدہ عائشہ صدیقہ و سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان و سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہم نبی کریم ﷺ کا فرمان نقل کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی بھی عورت کسی کی موت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہیں کر سکتی مگر شوہر کی موت پر چار ماہ دس دن سوگ کرے گی۔
✨ *حضرت جابر رضی اللہ عنہ* بیان روایت ہیں کہ میری خالہ کو طلاق دے دی گئی انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنے کھجوروں کے باغ کی دیکھ بھال کیا کریں تو ایک شخص نے ان سے کہا کہ تمہیں اس بات کی اجازت نہیں کہ تم گھر سے باہر نکلو وہ خاتون بیان کرتی ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم گھر سے باہر نکلو اور اپنے باغ میں کام کرو۔ ۔ 
📚 *( سنن دارمی کتاب الطلاق/ جلد دوم صفحہ 94 )*
💫 *اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ* فرماتے ہیں: تا ختم عدت عورت پر اسی مکان میں رہنا واجب ہے، ہاں جس کے پاس کھانے پہننے کو نہیں اور ان چیزوں کی تحصیل میں باہر نکلنے کی ضرورت ہے کہ بغیر اس کے خور دو نوش کا سامان گھر میں بیٹھے نہیں کر سکتی تو وہ صبح و شام باہر نکلے اور رات اسی مکان میں بسر کرے دوسرے مکان میں چلے جانا ہرگز جائز نہیں، 
👈🏻 *در مختار* کے حوالے سے لکھتے ہیں: *"معتدۃ موت تخرج فی الحدیدین وتبیت اکثر اللیل فی منزلھا لان نفقتھا علیھا فتحتاج للخروج"* ترجمہ: موت کی عدت والی عورت ضرورت پر دن میں اور رات میں گھر سے باہر نکل سکتی ہے اور رات کا اکثر حصہ اپنے گھر میں ہی رہے کیوں کہ اس نے اپنا خرچہ خود پورا کرنا ہے اس لئے وہ گھر سے باہر نکلنے کی محتاج ہے
*"وتعتدان ای معتدۃ طلاق و موت فی بیت وجبت فیه ولا تخرجان منه"* ترجمہ: موت اور طلاق کی عدت والی عورتیں اسی گھر میں عدت گزارے جہاں عدت واجب ہوئی ہے اور وہاں سے باہر نہ نکلیں۔ 
📚 *( فتاویٰ رضویہ جلد 13 صفحہ 327/ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )* 
        *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️* 
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*محمد شبیر احمد حنفی صاحب قبلہ، سمستی پور بہار*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*+917352818007*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد قادری*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 +917668717186
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹١١ جمادی الثانی ؁١۴۴٦ھ بروز ہفتہ*
 *عیسوی. دسمبر 14/12/2024 )*🌹

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌻 ‎حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻

🌻 حضور ﷺ کے لئے امی کا لقب کیوں اور امی کا معنی کیا ہے ؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 491 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال:* کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ، درود رضویہ میں ہے، صل الله على النبي ألامي و آله صل الله عليه و سلم صلوٰةً وّ سلاما عليك يا رسول الله صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، جس میں لفظ امی کا کیا معنی ہوگا کچھ لوگ معاذ اللہ ان پڑھ کرتے ہے اس میں حضور اعلیٰ حضرت نے لفظ امی ہی کیوں استعمال کیا ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* پٹھان معین رضا خان ... *گجرات🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   بیشک ہمارے آقا حضور ﷺ "امی" ہیں اور اس میں کوئی عیب و نقصان نہیں بلکہ بے شمار معجزات میں سے ایک معجزہ آپ کا "امی" ہونا بھی ہے اور رب تبارک و تعالی نے قرآن مجید و فرقان حمید میں ایک جگہ نہیں بلکہ کٸی مقامات پر اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو امی کے خطاب سے...

🌻 ‎حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻

*🌻 حروف استفہام میں سے أ (ہمزہ) اور ھل کے درمیان استعمال میں کیا فرق ہے؟🌻* *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 451 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* حضور والا رہنمائ فرمائیں کہ ھل اور  ہمزہ(الف) کے استعمال میں کیا فرق ہے یعنی ھل کہاں استعمال ہوگا  اور ہمزہ کہاں استعمال ہوگا  برائے کرم رہنمائی فرمائیں  *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد اسمعیل اویسی ... *کادی پور سلطان پور یوپی انڈیا🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   ہمزہ اور ھل دونوں استفھام کے لیے آتے ہیں اور دونوں ابتداء کلام میں آتے ہیں دونوں جملہ اسمیہ پر بھی آتے ہیں اورجملہ فعلیہ پر بھی۔ لیکن دونوں کے درمیان چند طریقوں سے فرق بھی ہے 1️⃣ *ھل:* ایسے جملہ اسمیہ پر نہیں آتا جس کی خبر فعلیہ ہو اور ہمزہ کے لیے ایسی کوئی قید نہیں ہے لہذا *أَ زَیدٌ قَامَ* یا *أَقَامَ زَیدٌ* دونوں کہ سکتے ہیں اور *ھَل قَامَ زَیدٌ* تو کہ سکتے ہیں لیکن *ھَل...

🌻 ‎گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻

*🌻 گانـدھی کو مہـاتمـا کہنـا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟🌻* *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 445 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   *سوال :* کیافرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ؛ گاندھی کو مہاتما گاندھی بولنا ؟؟ بولنے والے پر حکم شرع کیا ہوگا دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں....مہربانی ہوگی.......... *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* عثمان رضا ... *بلگام کرناٹک🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*   گاندھی کو مہاتما کہکر بولنا جائز نہیں، صرف گاندھی جی کہا جائے۔  ✨ *امام اہلسنّت اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرّحمہ فرماتے ہیں کہ:* گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہاتما کہنا حرام اور سخت حرام ہے مہاتما کے معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبریل امین علیہ الصلاة والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللّٰہﷻ و رسولﷺ کو ایزا دینا ھے۔  📚 *( فتاوی رضویہ جلد٩ ص٢٨٥ )*        ...